‫زمر بایومیٹ مسلسل چھٹے سال ٹاپ ایمپلائر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے چین میں “2017ء سرفہرست ادارہ” نامزد

سنگاپور، 6 دسمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– عضلی استخوانی صحت عامہ میں عالمی رہنما ادارے زمر بایومیٹ ہولڈنگز انکارپوریٹڈ (این وائی ایس ای اور ایس آئی ایکس: ZBH) نے آج اعلان کیا ہے کہ ادارے کو بہترین کاروباری مشقوں میں تحقیق اور انسانی وسائل، حکمت عملی اور قیادت میں رہنماؤں کو شناخت کرنے میں مہارت رکھنے والے عالمی اشاعتی ادارے ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کی جانب سے مسلسل چھٹے سال چین کے سرفہرست ادارے کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161201/8521607821Logo

“ہمیں چین میں مسلسل چھٹے سال ٹاپ ایمپلائر نامزد ہونے پر فخر ہے، جس میں اضافی امتیاز واحد آرتھوپیڈک ادارہ بننے کی ہے جس نے یہ موقر اعزاز حاصل کیا۔” لی یونگ منگ، نائب صدر زمر بایومیٹ چین و ہانگ کانگ نے کہا۔ “زمر بایومیٹ پیشہ ورانہ ترقی اور نمو پر بہت زیادہ زور اور وابستگی دیتی ہے تاکہ یقینی بنائے جائے کہ ہمارے ملازمین متحرک، مشغول اور ہمارے ادارے کی کامیابی میں مخلص ہیں۔ ہماری جدوجہد ایک ایسے کارپوریٹ کلچر کے فروغ کے لیے ہیں جو حقیقی، مثبت اور واقعی نمائندگی کرتا ہے کہ ہم بطور ادارہ کیسے ہیں اور ان مرکزی اقدار کی عکاسی کرتی ہوں جو زمر بایومیٹ کے انتظامی رویوں کو تشکیل دیتے ہیں۔”

ٹاپ ایمپلائرز سند سے ایسے اداروں کو نوازا جاتا ہے جو ملازمین کے حالات کو بہتر بنانے میں اعلیٰ ترین معیارات کو حاصل کرتے ہیں۔ ادارے ایک انسانی وسائل (ایچ آر) بہترین مشقوں کے سروے جیسے جامع تحقیقی عمل سے کامیابی سے گزریں، اور اس کے بعد توثیق کے ایک عمل اور سروے کے نتائج کی تصدق کے لیے ایک بیرونی جانچ پڑتال سے۔ ہر ادارے کی کارکردگی کا شمار ایک بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں درجہ بند کیا جاتا ہے، اور صرف وہی ادارے جو درکار سطح کو حاصل کرتے ہیں ٹاپ ایمپلائر سند حاصل کرتے ہیں۔

صدر زمر بایومیٹ ایشیا بحر الکاہل سانگ یی نے کہا کہ “ایک اعلیٰ کارکردگی اور سکھانے والا ماحول تخلیق کرنا جہاں ٹیم اراکین آگے بڑھ سکیں زمر بایومیٹ کے کلیدی ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک ہے تاکہ ہم ایشیا بحر الکاہل خطے میں اپنے کاروباروں کو پھیلا سکیں۔ ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کی تسلیم شدگی باصلاحیت ترین افراد کی توجہ حاصل کرنے اور انہیں برقرار رکھنے میں مدد اور اپنے صارفین پر مسلسل مثبت اثرات ڈال کر زمر بایومیٹ کی چین میں ترقی کے اگلے مرحلے کے لیے حکمت عملیاں ترتیب دینے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔”

ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ کے بارے میں

ٹاپ ایمپلائرز انسٹیٹیوٹ ہالینڈ میں صدر دفاتر رکھنے والی ایک آزاد انجمن ہے۔ انسٹیٹیوٹ 1991ء سے دنیا بھر کے بڑے اداروں میں انسانی وسائل کے پروگرامات پر تحقیق کر چکا ہے۔ انسٹیٹیوٹ ادارے کے انسانی وسائل ماحول، بشمول حکمت عملی، پالیسی نفاذ، نگرانی اور ملازمین کی ترقی کی جامع جانچ کے ذریعے “ٹاپ ایمپلائرز” کو تسلیم کرتا ہے۔ انفرادی اداروں کے نتائج کو بین الاقوامی معیارات کے لحاظ سے درجہ بندی دی جاتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.top-employers.com۔

زمر بایومیٹ کے بارے میں

1927ء میں قائم ہونے والا وارسا، انڈیانا میں صدر دفاتر کا حامل زمر بایومیٹ عضلی و استخوانی صحت کا رہنما عالمی ادارہ ہے۔ ہم آرتھوپیڈک بحالی مصنوعات، کھیلوں کی ادویات، بایولوجکس، ایکسٹرمٹیز و ٹراما مصنوعات؛ دفتری ٹیکنالوجیاں؛ ریڑھ کی ہڈی، کرینیو میکسیلو فیشل اور تھوریکک مصنوعات؛ دانتوں کے امپلانٹس؛ اور متعلقہ سرجیکل مصنوعات ڈیزائن، تیار اور مارکیٹ کرتے ہیں۔

ہم دنیا بھر میں صحت عامہ کے ماہرین کے ساتھ تعاون کرتے ہیں تاکہ جدت طرازی کی رفتار کو آگے لے جا سکیں۔ ہماری مصنوعات اور حل ہڈیوں، جوڑوں کے امراض، یا زخموں، سے پریشان مریضوں کے علاج اور ان کی نرم بافتوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ صحت عامہ کے ماہرین کے ساتھ مل کر ہم لاکھوں افراد کو بہتر زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہم دنیا بھرمیں 25 سے زیادہ ملکوں میں آپریشنز رکھتے ہیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے www.zimmerbiomet.com ملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر پر www.twitter.com/zimmerbiomet زمر بایومیٹ کو فالو کیجیے۔

مستقبل کے حوالے بیانات کے بارے میں انتباہی بیان

یہ خبری اعلامیہ مستقبل کے حوالے سے بیانات رکھتا ہے جو پرائیوٹ سکیورٹیز لٹیگیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے تحت سیف ہاربر دفعہ کے تحت آتے ہیں۔ مستقبل کے حوالے سے بیانات میں ایسے بیانات شامل ہیں جو زمر بایومیٹ کی توقعات، منصوبوں، پیش نظری اور مصنوعات اور خدمات کی پیشکشوں کے حوالے سے ہیں، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں، ان میں نئی مصنوعات کا اجرا اور ممکنہ طبی کامیابیاں شامل ہیں۔ ایسے بیانات موجودہ یقین اور انتظامیہ کی توقعات پر منحصر ہوتے ہیں اور مختلف خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں جو حقیقی حصول اور نتائج کو کافی مختلف بنا سکتے ہیں۔ ایسے چند خطرات اور غیر یقینی کیفیات کی فہرست اور تفصیل کے لیے ایس ای سی میں جمع کردہ ہماری میعادی رپورٹیں ملاحظہ کریں۔ ایسے عوامل کو جامع نہیں تعبیر کرنا چاہیے اور انہیں دیگر انتباہی بیانات سے جوڑ کو پڑھنا چاہیے جو ایس ای سی میں زمر بایومیٹ کی دستاویزات میں شامل ہیں۔ ہم مستقبل کے حوالے سے کسی بھی بیان کو تازہ تر کرنے یا نظر ثانی کرے کے کسی ارادے یا ذمہ داری سے بری الذمہ ہیں، چاہے وہ کسی نئی معلومات، مستقبل کے واقعات یا کسی دوسری وجہ سے ہو، الا یہ کہ اس کا عہد ہماری مرحلہ وار رپورٹوں کے اندر پہلے سے کیا گیا ہو۔ اسی طرح مستقبل کے حولاے سے ایسے بیانات صرف اسی بارے میں بات کرتے ہیں جس تاریخ پر انہیں دیا گیا ہے۔ اس اعلامیہ کے قارئین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے ایسے بیانات پر حد درجہ اعتماد نہ کریں، کیونکہ، گو کہ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ یہ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کے یہ مفروضے معقول وجوہات پر مبنی ہیں، لیکن اس امر کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ مستقبل کے حوالے سے یہ بیانات درست ثابت ہوں گے۔ یہ انتباہی بیان خبری اعلامیہ میں موجود تمام مستقبل کے حوالے سے بیانات پر لاگو ہوتا ہے۔

رابطہ:
جیسن لی
90084780 65+
Jason.lee@zimmerbiomet.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20161201/8521607821Logo

Latest from Blog