‫کلیئریویٹ اینالٹکس نے 2016ء سرفہرست 100 عالمی جدت طرازوں کے نام پیش کردیے

سرفہرست 100 سب سے زیادہ جدت طراز اداروں نے معیار سے مقدار کی جانب سے توجہ مبذول کرلی

فلاڈیلفیا، 10 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– کلیئریویٹ اینالٹکس، تھامسن رائٹرز کے سابقہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار، نے آج اپنی 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز فہرست کا اجرا کیا ہے جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ رپورٹ دنیا کے سب سے زیادہ جدت طراز اداروں کو اعزاز دیتا ہے جن کا تعین بے مثال اور ملکیتی ڈیٹا کے زبردست تجزیے سے کیا جاتا ہے۔ ادارے نے اکتوبر 2016ء میں اونیکس کارپوریشن اور بیئرنگ پرائیوٹ ایکوئٹی ایشیا کی فروخت کے بعد اپنی نئی برانڈ شناخت کی بھی رونمائی کی۔http://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_k61d2pa8/def_height/400/def_width/400/

http://mma.prnewswire.com/media/455613/clarivate_logo_for_press_release_Logo.jpg

اب اپنے چھٹے سال میں موجود 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز رپورٹ دنیا کے سرفہرست جدت طرازوں کی حکمت عملی میں واضح تبدیلی کو نمایاں کرتی ہے۔ بالخصوص پیش کیے گئے پیٹنٹس کی تعداد میں کمی جبکہ گرانٹ نرخ بڑھ چکے ہیں۔ یہ رحجان، آر اینڈ ڈی اخراجات سے مستحکم وابستگی کے ساتھ، نئی ایجادات کو تجارتی بنانے کے لیے مقدار پر معیار سے بڑھتی ہوئی وابستگی کو ظاہر کرتے ہیں۔ مجموعی طور پر فہرست میں موجود اداروں نے 2015ء میں 4 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ کی آمدنی اکٹھی کی اور تحقیق و ڈیولپمنٹ پر 227 ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کیے۔ اوسطاً 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز نے ایس اینڈ پی 100 کے مقابلے میں آر اینڈ ڈی میں 9.1 فیصد زیادہ سرمایہ لگایا، جو ان کے لیے جدت طرازی کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

رواں سال کی تحقیق نے سرفہرست جدت طرازوں میں پیٹنٹ پورٹ فولیو کے اندر وسیع تر تنوع کو بھی ظاہر کیا۔ کینن، جنرل الیکٹرک اور ہٹاچی طبی آلات میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جبکہ گوگل خود کار چلنے والی گاڑی بنا رہا ہے اور ایمیزن ڈرون ٹیکنالوجی میں متحرک انداز میں شامل ہے۔ اس سال کی رپورٹ میں شامل ڈیٹا نے ظاہر کیا کہ جدت طرازی کا راستہ اب خط مستقیم نہیں ہے۔

“آج کلیئریویٹ اینالٹکس کے لیے ایک سنگ میل ہے کیونکہ ہم اپنی نئی برانڈ شناخت کے ساتھ اپنے ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز کی اشاعت کرتے ہوئے مستقبل کی طرف سفر کر رہے ہیں۔” جے نیڈلر، سی ای او نے کہا۔ “ہمارا ماننا ہے کہ جدت طرازی کی طاقت اقتصادی بہبود، مسابقتی برتری اور کامیابی کے لیے بنیادی محرک ہے، جو ہمارے کاروبار کے مغز کی نمائندگی کرتی ہے – جدت طرازی کی رفتار کو بڑھانا۔ ویب آف سائنس، ڈیروینٹ اور کورٹیلس کی بصیرت کا استعمال کرتے ہوئے ہمارا ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز طریقہ کار مکمل طور پر ڈیٹا پر منحصر ہے اور ہر ابہام کا خاتمہ کرتا ہے کہ کوئی ادارہ کیسے جدت طراز بنتا ہے۔ اس لیے ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے عالمی جدت طرازی کے نئے عہد میں سیر حاصل فوائد سمیٹے ہیں۔”

کلیئریویٹ اینالٹکس 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز طریقہ کار پیٹنٹ حجم، پیٹٹ گرانٹ شرح کامیابی، عالمی رسائی اور دنیا کے سب سے زیادہ جدت طراز اداروں کی بلاامتیاز امتیاز شناخت ایجادات کے اثر کا معروضی تجزیہ ہے۔

کلیئریویٹ اینالٹکس 2016ء ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز یہ ہیں:

3ایم کمپنی فوجتسو نوکیا
ایبٹ لیبارٹریز جنرل الیکٹرک نووارٹس
ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز گوگل (اب الفابیٹ انکارپوریٹڈ) این ٹی ٹی
ایئر پروڈکٹس ہٹاچی این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز
ایسن سیکی ہونڈا موٹر اولمپس
آلسٹوم ہنی ویل انٹرنیشنل اومرون
ایمیزن ہواوی اوریکل
اینالوگ ڈیوائسز آئی ایف پ انرجیز نوویلس پیناسونک
ایپل انٹیل فلپس
ارکیما انٹرڈجیٹل کویلکوم
بی اے ایس ایف جانسن اینڈ جانسن رینیساس
بایر جانسن کنٹرولز روش
بیکٹون ڈکنسن جے ٹی ای کے ٹی سفران
بوئنگ کاواساکی ہیوی انڈسٹریز سینٹ-گوبین
بوسٹن سائنٹیفک کوبے اسٹیل سام سنگ الیکٹرونکس
برج اسٹون کوماتسو سی گیٹ
برسٹل-مایرز اسکوئب کیوکیرا سیکو ایپسن
براڈکام ایل جی الیکٹرونکس شن-اتسو کیمیکل
کینن لاک ہیڈ مارٹن شووا ڈینکو
شیورون ایل ایس آئی ایس سونی
سی این آر ایس، فرنچ نیشنل سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ ماکیتا کارپوریشن سومی تومو الیکٹرک
سی ای اے مارویل سائمنٹیک
کورننگ میڈیاٹیک ٹی ای کنیکٹیوٹی
ڈائیکن انڈسٹریز میڈٹرونک تھیلس
ڈیلفی آٹوموٹو مرک توشیبا
ڈولبی لیبارٹریز مائیکرون ٹوٹل ایس اے
ڈاؤ کیمیکل کمپنی مائیکروسافٹ ٹویوٹا موٹرز
ڈیوپونٹ متسوبشی ہیوی انڈسٹریز یونیورسٹی آف کیلیفورنیا
ایمرسن الیکٹرک این ای سی ویلیو
ایرکسن نائیکی زیروکس
ایکسون موبل نپون اسٹیل اینڈ سومیتومو میٹل سیلکنس
فرانوفر نسان موٹر یاماہا
فیوجی فلم نیٹو ڈینکو یاسکوا الیکٹرک
یزاکی

2016ء کلیئریویٹ اینالٹکس ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز پروگرام کے بارے میں مزید معلومات اور رپورٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://top100innovators.stateofinnovation.com/۔

رواں سال کے ٹاپ 100 گلوبل انوویٹرز کی ایک بصری جھلک کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://top100innovators.stateofinnovation.com/content/top-100-global-innovators-infographic۔

کلیئریویٹ اینالٹکس

کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس دنیا بھر میں صارفین کو بھروسہ مند بصیرت اور بیان و تشریح فراہم کرکے جدت طرازی کی رفتار کو آگے بڑھاتا ہے، انہیں زیادہ تیزی سے نئے خیالات کی دریافت، حفاظت اور اسے تجارتی بنانے کا موقع دے رہا ہے۔ تھامسن رائٹرز کے سابقہ انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ سائنس کاروبار کے طور پر ہم سبسکرپشن بنیاد پر چلنے والے معروف کاروباری اداروں کے مجموعے کی ملکیت رکھتے اور انہیں چلاتے ہیں جو سائنسی و تعلیمی تحقیق، پیٹنٹ اینالٹکس اور انضباطی معیارات، ادویات سازی اور بایوٹیک انٹیلی جینس، ٹریڈ مارک حفاظت، ڈومین برانڈ حفاظت اور ملکیت دانش کے انتظام پر توجہ رکھتے ہیں۔ کلیئریویٹ ٹ م اینالٹکس اب 4,000 ملازمین کے ساتھ، دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک میں کام کرنے والا ایک آزاد ادارہ ہے جو معروف برانڈز کی ملکیت رکھتا ہے جن میں دیگر سمیت ویب آف سائنس ٹ م، کورٹیلس ٹ م، تھامسن انوویشن ٹ م، ڈیروینٹ ورلڈ پیٹنٹس انڈیکس ٹ م، کمپیومارک ٹ م، مارک مانیٹر (ر)، اور ٹیک اسٹریٹ ٹ م شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے Clarivate.com۔

لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/455613/clarivate_logo_for_press_release_Logo.jpg

Latest from Blog