ایئر بورن وائرلیس نیٹ ورک اور ایئر لیز کارپوریشن کے تزویراتی مارکیٹنگ شراکت داری کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

لاس اینجلس، 17 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ایکسس وائر — ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک (او ٹی سی کیو بی: ABWN) اور ایئرلیز کارپوریشن (این وائی ایس ای: AL) نے آج “انفنیٹس سپر ہائی وے ٹ م” کے نام سے ٹریڈ مارک کیے گئے ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک کے مجوزہ براڈبینڈ وائرلیس نیٹ ورک کے لیے ایک تزویراتی مارکیٹنگ شراکت داری پر مفاہمت کی یادداشت کا اعلان کیا ہے۔

ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک اپنا “انفنیٹس سپر ہائی وے ٹ م” تیار کر رہا ہے، جو پرواز میں موجود کمرشل طیاروں کو رپیٹر کے طور پر منسلک کرکے تیز رفتار فضائی وائرلیس نیٹ ورک کا تصور کرتا ہے، جو ایک طیاے سے دوسرے براڈبینڈ سگنل بھیج اور وصول کر سکتا ہے۔

معاہدے کی شرائط کے تحت ایئر لیز کارپوریشن خصوصی مارکیٹنگ ایجنٹ کی حیثیت سے کام کرے گا اور “انفنیٹس سپر ہائی وے ٹ م” کو دنیا بھر میں مختلف ایئرلائن صارفین کو مارکیٹ کرنے کے لیے اپنا ایئرلائن صارفین کا جامع نیٹ ورک استعمال کرے گا۔

جیسن ٹی ڈی موس، نائب صدر برائے بزنس ڈیولپمنٹ و ایوی ایشن کمپلائنس نے کہا کہ “ایئر لیز کارپوریشن دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز لیزنگ اداروں میں سے ایک ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ نئے ہوائی جہازوں پر ہمارے نظام کی پہلے سے تنصیب کے ہدف کے ساتھ اسے دنیا بھر میں ایئرلائن صارفین تک مارکیٹ کرنے اور بوئنگ اور ایئربیس جیسے بنانے والوں کے سامنے متعارف کرنے کے لیے موجود ہیں۔ ہمارا تعاون ہمارے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی طرف ایک بڑا اہم قدم ہوگا، کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ ہماری اڑتی ہوئی ڈجیٹل شاہراہ دنیا کے کنیکٹیوٹی خلا کو پورا کرنے کے لیے معقول حل ہے۔ یہ شراکت داری ہماری حکمت عملی سے بہترین مطابقت رکھتی ہے اور ایئربورن وائرلیس کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کرے گی۔

ایئر لیز کارپوریشن (این وائی ایس ای: AL) کے بارے میں

اے سی ایل لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں قائم ایک معروف ہوائی جہاز لیزنگ کمپنی ہے جو دنیا بھر میں ایئرلائن صارفین رکھتی ہے۔ اے ایل سی اور وقف اور تجربہ کار ماہرین کی اس کی ٹیم بنیادی طور پر کمرشل طیاروں کی خریداری اور انہیں خصوصی ایئرکرافٹ لیزنگ اور فائنانسنگ حلوں کے ذریعے دنیا بھر میں ایئرلائن صارفین کو لیز کرنے میں شامل ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.airleasecorp.com پر اے ایل سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ایئربورن وائرلیس نیٹ ورک (او ٹی سی کیو بی: ABWN) کے بارے میں

ادارہ پرواز کرنے والے کمرشل طیاروں کو باہم منسلک کرکے اڑتا ہوا تیز رفتار براڈبینڈ وائرلیس نیٹ ورک تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نیٹ ورک میں حصہ لینے والا ہر طیارہ ایک اڑتے ہوئے رپیٹر یا راؤٹر کے طور پر کام کرے گا، جو ایک جہاز سے دوسرے پر براڈ بینڈ سگنلز بھیجے اور وصول کرے گا اور یوں فضا میں ایک ڈجیٹل سپر ہائی وے تشکیل دے گا۔ ادارہ کوریج کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لیے تیز رفتار براڈبینڈ انٹرنیٹ پائپ لائن کا نیٹ ورک بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ادارہ اختتامی صارفین کو خوردہ صارفی کوریج فراہم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ اس کے بجائے، ایک ہول سیل کیریئر کے طور پر کام کرنے کا خواہاں ہے جو صارفین کو ہدف بنائے، جیسا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ اور ٹیلی فون کمپنیاں۔

اس وقت عالمی کنیکٹیوٹی زیر آب کیبلوں، زمین پر موجود فائبر اور سیٹیلائٹس کے ذریعے حاصل کی گئی ہے۔ ادارہ مانتا ہے کہ کمپنی کی ایئربورن ڈجیٹل ہائی وے دنیا کے کنیکٹیوٹی خلا کو پورا کرنے کے لیے ایک معقول حل ہے۔ ایک مرتبہ نیٹ ورک بننے اور مکمل نافذ ہو جانے کے بعد اس کا استعمال لگ بھگ لامحدود ہے۔ ادارے کا نیٹ ورک، ایک مرتبہ بن جانے کے بعد، دوران پرواز کمرشل اور نجی طیاروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں، جزائر پر مشتمل ممالک، سمندروں میں موجود بحری جہازوں، تیل کے پلیٹ فارموں کو کم خرچ، تیز رفتار کنیکٹیوٹی فراہم کرے گا۔

مزید معلومات کے لیے دیکھیں: www.airbornewirelessnetwork.com

مستقبل کے حوالے سے بیانات کے بارے میں اطلاع

یہ اعلانیہ “مستقبل کے حوالے سے بیانات” رکھتا ہے جو امریکی پرائیوٹ سکیورٹیز لٹیگیشن ریفارم ایکٹ 1995ء کے سیف ہاربر بیانات کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ بیانات ادارے کی انتظامیہ کے موجودہ یقین اور توقعات پر مبنی ہیں اور واضح خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں۔ اگر یہ مفروضے غلط ثآبت ہوئے یا خطرات یا غیر یقینی کیفیات حقیقت کا روپ دھار گئیں تو حقیقی نتائج مستقبل کے حوالے سے بیانات میں پیش کردہ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ خطرات اور غیر یقینی کیفیات میں سرمائے کی دستیابی؛ نئی مصنوعات یا ٹیکنالوجیوں کی تیاری سے منسلک اور ایک ترقی پذیر ادارے کی حیثیت سے کام کرنے ک فطری غیر یقینی کیفیات؛ اپنے کاروبار کو چلانے یا مصنوعات کو آگے بڑھانے کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے درکار اضافی سرمایہ کاری کے حصول کی ہماری صلاحیت؛ اپنے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم پر مبنی مصنوعات کی تیاری اور کمرشلائز کرنے کی ہماری صلاحیت؛ جس صنعت اور مارکیٹ میں ہم کام کرتے ہیں اس میں مسابقت؛ عام صنعتی حالات؛ عام اقتصادی عوامل؛ صنعتی احکامات کا اثر؛ ٹیکنالجی میں جدت؛ مقابل اداروں کی نئی مصنوعات اور حاصل کردہ پیٹنٹس؛ ساخت گری میں مشکلات یا تاخیر؛ ادارے کے پیٹنٹس کی موثریت پر انحصار؛ اور قانون سازی کی زد میں ہونا، بشمول پیٹنٹ قانون سازی، اور/یا انضباطی اقدامات۔

رابطہ: رابرٹ ہاگ
آئی آر ٹی ایچ کمیونی کیشنز
فون:
1-866-976-4784+
ABWN@irthcommunications.com

Latest from Blog