جاپان ایئرلائنز نے ہنی ویل گو ڈائریکٹ ایندھن موثریت سافٹویئر اپنا لیا

موجودہ صارفین نے سالانہ 2 فیصد سے زیادہ تک ایندھن بچت بیان کرچکے ہیں

سنگاپور، 25 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ہنی ویل (این وائی ایس ای: HON) کو جاپان ایئرلائنز کی جانب سے اپنی فیول-مینجمنٹ سروس کے فراہم کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے تاکہ ایندھن کھپت اور اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملے۔ ہنی ویل کے گو ڈائریکٹ ایندھن موثریت سافٹویئر کا نفاذ، جو باہم منسلک ہوائی جہاز پیشکشوں کے ہنی ویل گو ڈائریکٹ فلائٹ سروسز سلسلے کا حصہ ہے، جاپان ایئرلائنز کو درست اوزار اور اعدادوشمار سے لیس کرے گا تاکہ وہ موجودہ ایندھن کھپت کی نگرانی کرے اور ایندھن بچت کے لیے مواقع پہچان سکے۔https://photos.prnewswire.com/prnvar/20080425/LAF040LOGO

http://mma.prnewswire.com/media/74078/honeywell_logo.jpg

ہنی ویل کے گو ڈائریکٹ ایندھن بچت سافٹویئر 100 سے زیادہ رپورٹوں سے اعدادوشمار کا تجزیہ کرتے ہیں جو ایک صارف دوست ڈیٹا انٹرفیس کے ذریعے موجودہ ایئرلائن سسٹمز کو مکمل کرتے ہیں۔ حل ایندھن بچت کے لیے سفارشات پیش کرتا ہے، جنہیں ایئرلائنز موجودہ یا مخصوص تجزیاتی رپورٹوں اور ڈيش بورڈز میں فوری نافذ کر سکتی ہیں۔ ہنی ویل کی ٹیکنالوجی ایسی سفارشات مرتب کرتی ہے جو ہر پرواز کے لیے دیگر سافٹویئر پر مبنی ایندھن بچت سفارشات کے درمیان اخراج کے حوالے سے یورپی یونین کے تجارتی نظام کی قانون سازی کے ساتھ مکمل تعمیل کو ممکن بناتی ہے۔

ہنی ویل ایروسپیس کے سینئر سیلز ڈائریکٹر، کنیکٹیوٹی سرو‎سز جیسن وسنک نے کہا کہ “عام طور پر ایندھن کھپت ایئرلائن چلانے کے اخراجات کا 20 سے 40 فیصد تک ہوتی ہے، اور ہمارے گو ڈائریکٹ ایندھن بچت سافٹویئر کے موجودہ صارفین نے سالانہ 2 فیصد سے زیادہ ایندھن بچت کی اطلاع دی ہے۔ مختلف ذرائع سے اعدادوشمار جمع کرکے اور پرواز کے ہر مرحلے کا تجزیہ فراہم کرکے گو ڈائریکٹ ایندھن موثریت سافٹویئر یقینی بناتا ہے کہ جاپان ایئرلائنز ایندھن موثریت کے ہدف کو حاصل کر سکتا ہے اور عملی اخراجات کو واضح طور پر کم کر سکتا ہے۔

فن ایئر، اتحاد ایئرویز اور ترکش ایئرلائنز وہ حالیہ ایئرلائنز ہیں جنہوں نے اپنے ایندھن موثریت پروگرام کو منظم کرنے کے لیے ہنی ویل کے جدید سافٹویئر پیکیج کو قبول کیا۔

تصدیقی وسائل

  • گو ڈائریکٹ ایندھن موثریت سافٹویئر کے بارے مں مزید جانیں
  • ہنی ویل ایروسپیس کے بارے میں فالو دی ایرو بلاگ پر مزید پڑھیں
  • فیس بک پر ہنی ویل ایروسپیس کو لائیک کریں
  • ٹوئٹر پر @Honeywell_Aero کو فالو کریں

ہنی ویل ایروسپیس مصنوعات اور خدمات تقریباً ہر کمرشل، دفاعی اور خلائی جہاز میں پائی جاتی ہیں، اور اس کے ٹربوچارجرز دنیا میں تقریباً ہر گاڑی اور ٹرک بنانے والے کی جانب سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ایروسپیس کاروباری یونٹ ایئر کرافٹ انجنوں، کاک بٹ اور کیبن الیکٹرونکس، وائرلیس کنیکٹیوٹی سروسز، لاجسٹکس اور دیگر کے ساتھ زیادہ ایندھن موثریت گاڑیاں اور ہوائی جہاز، زیادہ براہ راست اور بروقت پروآزوں، محفوظ تر پرواز اور رن وے ٹریفک کے لیے جدید حل تیار کرتا ہے۔ ادارہ دنیا بھر میں محفوظ تر، تیز تر اور زیادہ موثر و آرام دہ نقل و حمل سے متعلقہ تجربات فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.honeywell.com ملاحظہ کریں یا @Honeywell_Aero اور @Honeywell_Turbo پر ہمیں فالو کریں۔

ہنی ویل (www.honeywell.com) ایک فورچیون 100 متنوع ٹیکنالوجی و ساخت گری رہنما ادارہ ہے، جو ایروسپیس مصنوعات و خدمات؛ عمارات، گھروں اور صنعتوں کے لیے کنٹرول ٹیکنالوجیاں؛ ٹربوچارجرز؛ اور کارکردگی مواد کے ساتھ دنیا بھر میں صارفین کو خدمات دے رہا ہے۔ ہنی ویل کے بارے میں مزید خبروں اور معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.honeywell.com/newsroom۔

ہنی ویل اور ہنی ویل لوگو ہنی ویل کی خصوصی املاک ہیں جو یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں رجسٹرڈ ہیں، اور دیگر ممالک میں بھی رجسٹرڈ یا رجسٹریشن کے التوا میں ہو سکتے ہیں۔ تمام دیگر ہنی ویل مصنوعات کے نام، ٹیکنالوجی نام، ٹریڈ مارکس،سروس مارکس اور لوگوز امریکا اور دیگر ممالک میں رجسٹرڈ یا رجسٹریشن کے عمل میں ہو سکتے ہیں۔ تمام دیگر ٹریڈ مارکس اور رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں۔ کاپی رائٹ 2017ء ہنی ویل۔

لوگو – http://mma.prnewswire.com/media/74078/honeywell_logo.jpg

Latest from Blog