‫گری: “ساختہ چین” “بیلٹ اینڈ روڈ” کے ساتھ ساتھ پسندیدہ

گوانگژو، چین، 19 مئی 2017ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– حال ہی میں ختم ہونے والے 121 ویں کینٹن میلے میں گری نے اپنی انٹیلی جنٹ گھریلو مصنوعات کی نمائش کی جو سب اس کی آزادانہ تحقیق و ترقی کا نتیجہ ہیں۔ کلیدی ٹیکنالوجیاں جیسا کہ مین-مشین ڈائیلاگ، انٹیلی جنٹ کنٹرول بہت متاثر کن ہیں ۔ پاکستان سے جناب رضوان بارٹز نے کہا کہ “گری کی مصنوعات کا معیار اور اس کی مسلسل جدت پاتی ہوئی مرکزی ٹیکنالوجیز ‘چین ساختہ ‘ مصنوعات پر میرا اعتقاد بڑھا دیا ہے۔”

1991ء میں قائم ہونے والاچھوٹا سا کارخانہ “گری” وقت اور مارکیٹ کےامتحانات پر پورا اترا ہے، اور مرحلہ واروسیع بین الاقوامی موجودگی کے ساتھ ایک مندرج ادارہ بن چکا ہے۔ تحقیق و ترقی، پیداوار، فروخت اور خدمات جیسے عوامل کی تکمیلکرتے ہوئے اس گھریلو مصنوعات بنانے والے ادارے کی عالمی آمدنی 100 ارب یوآن سے بڑھ چکی ہے۔

تاریخی طور پر بات کریں تو یہ گھریلو ایئرکنڈیشننگ کی پیداوار اور فروخت کے سلسلے میں شاندار ماضی رکھتا ہے: 22 مسلسل سالوں سے چین کی ایئر کنڈیشننگ صنعت میں پہلے درجے پر ہے اور 12 مسلسل سالوں سے دنیا میں پیش پیش ہے۔ اس وقت یہ “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کے موقع پر اس عظیم عہد کے عنایت کردہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں شاندار کارکردگی کے  ساتھ عالمی مارکیٹ میں ترقی پا رہا اور نفوذ اختیار کر رہا ہے، اس کے  اپنے برانڈ “گری” کی بیرون ملک فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد بڑھ چکی ہے۔

ژوہے کی گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ کے صدر ڈونگ منگژو نے کہا کہ “میرے خیال میں اہمیت اس بات کی ہے کہ ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ منصوبے میں دنیا چین کے بارے میں مزید جانتی ہے۔ آجکل لوگ ‘ساختہ چین’ کے بارے میں سوچتے ہوئے سستی قیمت اور گھٹیا معیار سمجھتے ہیں لیکن ‘بیلٹ اینڈ روڈ’ چین کی معیاری مصنوعات کو دنیا بھر میں فروغ دینے میں مدد دے گا۔”

اس وقت اس کی مصنوعات 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں برآمد کی جا رہی ہیں، اور اس کے اپنے برانڈ – “گری” کی مصنوعات” 160 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں ہیں۔ صارفی مارکیٹ کے علاوہ گری “ساختہ چین” کی اپنی مضبوط ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی مسابقت کے ساتھ، بڑی بین الاقوامی نیلامیوں میں دنیا کے معروف برانڈز کے خلاف مختلف مقابلے جیت چکا ہے۔ اس نے ایک بڑے کثير العوامل تفریحی مرکز :سوچی مال، کے لیے مرکزی ایئرکنڈیشننگ فراہمی کی بولی کامیابی سے جیتی، جو 2014ء سوچی سرمائي اولمپکس کے لیے اہم تجارتی تنصیب تھی اور “تین بڑے یورپی خریداری مراکز” میں سے ایک ہے۔ تفریحی و خریداری کے مراکز کے لیے جو وسیع علاقہ، گنجان آبادی اور بڑا بوجھ رکھتے ہیں، ایئر کنڈیشننگ نظام کو توانائی بچت اور انتہائی مستحکم ہونا چاہیے۔ خراب موسم کے حامل ممالک اور خطوں میں مرکزی ایئرکنڈیشننگ نظام کو مختلف موسمی حالات کی وسیع اقسام سے مطابقت رکھنے والا ہونا چاہیے۔ گری کی پیٹنٹ شدہ ڈفیوزر ٹیکنالوجی اور مائیکروپریشر آئل ریٹرن ٹیکنالوجی یکساں رفتار کا مرکز گریز چلر ایئر کنڈیشننگ یونٹوں کی آپریٹنگ رینج کو بہت بڑھاتا ہے، خصوصی موسمیاتی ماحول میں گرمی یا ٹھنڈ کے لیے موثر انداز میں کام کرنا ممکن بنا رہا ہے۔ گری بلاشبہ روس کے لیے ماحول دوست اور توانائی بچت مصنوعات لاچکا ہے۔

مزید برآں، گری نے کئی بین الاقوامی منصوبوں کے ذریعے دنیا کے سامنے اپنی مضبوطی اور “ساختہ چین” مصنوعات کی اچھی ساکھ قائم کی ہے، 2010ء میں “ورلڈ کپ” جنوبی افریقہ کے مرکزی مقامات اور متعلقہ منصوبوں، ورلڈ کپ عملے کی دفتری عمارت، مقابلے اور تربیت کے لیے سنابا جمنازیم، اور 2015ء میلان عالمی نمائش کے چین پویلین اور اسی طرح دیگر کے لیے۔

فروخت ہونے والی مصنوعات نے ان خطوں میں غیر ارادی طور پر اہم کردار ادا کیا ہے گری کی تازہ ترین براہ راست تشہیر کے ساتھ: مرمت پر کم اخراجات، زیادہ مضبوطی، توانائی بچت اور دیکھنے میں خوبصورت۔ ڈیلرز اور صارفین کی بڑی تعداد کے لیے پرکشش ان معیاری مصنوعات نے بین الاقوامی منصوبے حاصل کیے، ایک موزوں چینی برانڈ ساکھ بنائی اوربیرون ملک اچھی ساکھ قائم کی۔

ڈونگ منگژو نے کہا کہ “گری مانتا ہے کہ صرف مرکزی ٹیکنالوجیوں میں مہارت حاصل کرکے ہی اداروں کی حوصلہ اور ملک کی عزت افزائی  کی جا سکتی ہے۔ ایک کاروباری منتظم کی حیثيت سے ملک کی عزت کو سب سے پہلے ذہن میں رکھنا چاہیے، جس کے بعد ہی ادارے کے لیے پوری دنیا تک پہنچنا ممکن ہے۔” اس وقت گری 15 “بین الاقوامی سطح پر جدید” ٹیکنالوجیاں اور 27,487 پیٹنٹ ایپلی کیشنز رکھتا ہے جن میں سے 10,975 ایجادی پیٹنٹ ایپلی کیشنز ہیں۔ 400 سیریز میں 20 زمرہ جات میں 12,700 سے زیادہ مصنوعات کی تشریحات ہیں۔

تحقیق و ترقی کے دوران گری داخلی ٹیکنالوجی اور خارجی شکل و صورت دونوں کو بہت اہمیت دیتا ہے، اپنیےموجودہ ایئرکنڈیشننگ مارکیٹ حصے کو مضبوط کرنے کے لیے آپریٹنگ رینج کو پھیلا اور صارفی تجربے کو بہتر بنا رہا ہے۔ لیکن یہ کافی نہیں۔ گری تمام شعبوں میں اپنی صنعتی قلب ماہیت کو تیز تر کر رہا ہے جو مرکزی طور پر اسمارٹ گھر اور انٹیلی جنٹ ساخت گری  کو ترقی دے رہی ہے۔ اپنی متنوع اور انٹیلی جنٹ ترقی کو فروغ دیتے ہوئے گری آزاد جدت طرازی کے مرکزی اصول کو بھی چمٹائے ہوئے ہے، تاکہ “ساختہ چین” مصنوعات زیادہ موثر اور منافع بخش ہو سکیں۔

ڈونگ منگژو نے کہا کہ “ساختہ چین، پسندیدہ دنیا۔ ہم اسے ذمہ داری اور مہم سمجھتے ہیں۔ گری کا ہدف کبھی محض غیر ملکی مارکیٹوں کو بنانا نہیں رہابلکہ زیادہ اہم یہ کہ ان تک چینی ساخت گری، معیاری مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجیوں کے ساتھ پہنچنا اور راستہ ہموار کرنا ہے۔ بالآخر برانڈ گری زیادہ عالمی کشش حاصل کر سکتا ہے، اس کی ٹیکنالوجیاں، مصنوعات اور خدمات پوری دنیا کو پہنچائی جائیں۔”

ذریعہ: گری الیکٹرک اپلائنسز انکارپوریٹڈ آف ژوہے

Latest from Blog