‫گوانگ سی آسیان اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون: اصلاحات میں مستقل آگے کی جانب قدم، ترقی کے نئے ابواب کی تعمیر

ناننگ، چین، 22 جنوری 2018/سنہوا-ایشیانیٹ/– گوانگ سی چوانگ خود مختار علاقے میں ناننگ کے وسط سے صرف 30 کلومیٹر کے فاصلے پر حسن و جادو کی سرزمین ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں سے یہ علاقہ ناقابل یقین انداز میں غیر ملکی چینیوں کے مسکن سے قومی سطح کے اقتصادی و ٹیکنالوجیکل ترقیاتی علاقے میں تبدیل ہوا، اور علاقے میں اپنے انوکھے مقام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ترقی پسندانہ خیالات کے ساتھ گوانگ سی خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھرتے ہوئے ترقیاتی علاقوں میں سے ایک بن چکا ہے۔

2004ء میں بننے والا گوانگ سی آسیان اکنامیکل اور ٹیکنیکل ڈیولپمنٹ زون مارچ 2013ء میں قومی سطح کا اقتصادی و ٹیکنالوجیکل ترقیاتی علاقہ بنا۔ زرعی معیشت کی طرف رحجان رکھنے والے چینی خطے کی حیثیت سے آغاز کرنے والے اس علاقے نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہتر بنایا اور آگے بڑھتا گیا اور آج اس کا ڈیولپمنٹ زون ایک ایسے شہر میں تبدیل ہو چکا ہے، جو کام اور رہائش دونوں کے لیے واقعتاً موزوں ہے۔

حالیہ چند سالوں میں گوانگ سی آسیان اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون کے صنعتی ڈھانچے نے “صنعتوں کے ذریعے شہر کی ترویج، شہر کے ذریعے صنعتوں توسیع، شہر اور صنعتوں کے درمیان انضمام” کے ترقیاتی اصول کی پاسداری کی، صنعتوں کو جمع کرنے کے اپنے منصوبے کی رفتار برقرار رکھی اور اپنی کوششوں کو فوڈ پروسیسنگ، بایومیڈیسن اور مشینری مینوفیکچرنگ کی تین صنعتوں پر مرتکز کیا۔ بڈویزر، شوانگوئی گروپ، یونی پریزیڈنٹ اور مختلف معروف اداروں نے یہاں مرحلہ وار اپنے کام کا آغاز کیا، جس نے بالائی اور زیریں دونوں دھاروں میں صنعتی زنجیر کے دیگر اداروں کی بھی رہنمائی کی۔ مزید برآں، ڈیولپمنٹ زون نے گوانگ سی چوانگ خود مختار خطے کے محکمہ زراعت کے ساتھ شراکت داری کی کہ وہ “زرعی سلیکون ویلی” بنائے، جو پہلے ہی 19 جدید زرعی ماڈل منصوبوں کے ساتھ جڑیں پکڑ چکی ہے جیسا کہ گوانگ سی سیری کلچر کی بنیادی تنصیب۔ خوبصورت ماحولیاتی وسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیولپمنٹ زون ایک جدید خدماتی ڈھانچے کو بھی مضبوط کر رہا ہے جو تفریحی سیاحت اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی صنعت کے گرد گھوم رہا ہے، جس کی مثال تیہے- پیور لینڈ کمیونٹی کی عملی بنیاد میں ملتی ہے، ایسا منصوبہ جو دس ارب رینمنبی کی کل سرمایہ کاری رکھتا ہے اور پہلے ہی اپنے پہلے مرحلے کی تعمیرات مکمل کر چکا ہے۔ جیسا کہ ناننگ ایجوکیشن انڈسٹری پارک اور گوانگ سی ووکیشنل اسکلز پبلک پریکٹس بیس منصوبوں کے مطابق چل رہے ہیں، شہری ترقی کی حکمت عملی، ترقیاتی سمت اور ڈیولپمنٹ زون کے صنعتی خاکے کے ساتھ ہموار اور مرحلہ وار انداز میں منسلک ہو جائیں گے شہر اور صنعت کے درمیان انضمام کو ترویج بھی دیں گے۔

مستقبل میں گوانگ سی آسیان اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون یہ توازن برقرار رکھے گا اور ایک تجارت-، رہائش- اور صنعت-دوست شہر کی تخلیق کے راستے میں “صنعتی ترقی” اور “ماحولیاتی تعمیر” دونوں کی ضروریات پورے کرے گا، جہاں منظر اور باغات خوبصورت ہوں اور جہاں تجارتی خواب بھی حقیقت کا روپ دھاریں۔

ذریعہ: گوانگ سی آسیان اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ زون

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=305231
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=305232

Latest from Blog