ہاکر پیسفک ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے لیے سپورٹ کے دس سال کا جشن مناتا ہوا

– ہاکر پیسفک نے ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے لیے اسکی سپورٹ میں متعدد “عالمی اولین” حاصل کیے

سنگاپور، 6 فروری 2018ء/پی آرنیوزوائر/–

آج سنگاپور ایئرشو 2018ء میں ہاکر پیسفک ایشیا نے ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے ہوائی جہازوں کے لیے اپنی سپورٹ کے 10 سال کا جشن ایک تقریب میں منایا جو ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس اور ہاک پیسفک کے سینئر رہنماؤں نے منعقد کی تھی۔

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180206/2048978-1
لوگو – https://photos.prnasia.com/prnh/20180131/2045517-1LOGO

سیلیتار ایروسپیس پرک میں ہاکر پیسفک سنگاپور سروس سینٹر 2007ء سے ایشیا بحر الکاہل خطے میں ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کا منظور شدہ سروس سینٹر (اے ایس سی) رہا ہے اور بنیادی و جامع دیکھ بھال، اور ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے ہوائی جہازوں – فینم 100، فینم 300، لیگیسی 500، لیگیسی 600، لیگیسی 650 اور لائن ایج 1000 – کی مکمل اقسام کے مالکان اور چلانے والوں کو اےاو جی سپورٹ فراہم کی۔

گزشتہ دہائی میں ہاکر پیسفک کی جانب سے مجموعی طور پر سو سے زیادہ ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس ہوائی جہازوں کو سپورٹ فراہم کی گئی۔

ہاکر پیسفک ایشیا کی سیلیتار تنصیب کی جانب سے ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے لیے سپورٹ کے کلیدی سنگ ہائے میل میں شامل ہیں:

  • لائن ایج 1000 پر 48 ماہ کی جانچ کرنے والا (2012ء)، 72 ماہ کی جانچ (2014ء اور 96 ماہ کی جانچ (2016ء) کرنے والا دنیا کا پہلا ادارہ؛
  • 2008ء میں ایفٹ لیویٹری اسموک ڈٹیکٹر لگانے کے لیے ایمبریئر لیگیسی 600 سروس بلیٹن پر ایمبریئر کے ساتھ تعاون؛
  • 2013ء میں جی پی ایس ری پلیسمنٹ، اریڈیئم، جی پی ایس انٹینا اور ایل آر یوز ری لوکیشن اور فلٹر انسٹالیشن کے لیے لیگیسی 650 سروس بلیٹن پر کمپلائس کی رہنمائی کے لیے شراکت داری، اور آفٹ، ونگ ٹینکس، فارورڈ اور وینٹرل ٹینک الیکٹریکل پمپس کے متبادل کے لئے ایک اور۔

ہاکر پیسفک ایشیا کی سیلیتار ایروسپیس پارک میں جامع، جدید ترین تنصیب فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) اور یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کی منظور شدہ ہے۔ یہ عوامی جمہوریہ چین اور انڈونیشیا سمیت 13 دیگر ممالک کی قومی ہوابازی اتھارٹی کی منظوریاں رکھتی ہے۔

“ہاکر پیسفک تمام ایشیا ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس ہوائی جہازوں کے لیے علاقائی منظور شدہ سروس سینٹر بننے پر بہت فخر رکھتا ہے، مزید برآں یہ کہ اسے حال ہی میں ایمبریئر کی ای ایم بی 135/145 کمرشل جیٹ طیاروں کی فیملی کے لیے منظور شدہ سروس سینٹر کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔ ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے مالکان اور چلانے والوں کا بھروسہ مند انتخاب ہونے کی حیثیت سے ہم بروقت، پروفیشنل سپورٹ فراہم کرتے ہیں بشمول ہمہ وقت اے او جی سپورٹ! ہم تزویراتی طور پر ایک ہمیشہ بڑھتی ہوئی ہوا بازی مارکیٹ میں قائم ہیں۔ یہ ہاکر پیسفک کے لیے اپنے صارفین کے قریب ہونا ممکن بناتی ہے۔ ہم ایمبریئر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں خطے میں اپنا ایئرکرافٹ سپورٹ پارٹنر مقرر کر رہا ہے اور اس اعتماد کا بھی جو انہوں نے ہم پر ظاہر کیا۔ ہماری نظریں ایمبریئر جیسے انتہائی کامیاب اور دنیا بھر میں معتبر برانڈ کے ساتھ آگے کئی بہترین سال گزارنے پر لگی ہیں۔” جناب لوئس لیونگ، نائب صدر ایشیا، ہاکر پیسفک ایشیا نے کہا۔

ایمبریئر ایگزیکٹو جیٹس کے ساتھ ہاکر پیسفک ایشیا بڑے ہوا بازی برانڈز کو بھی سپورٹ کرتا ہے جن میں شامل ہیں:

  • ایمبریئر کمرشل ایوی ایشن کی ای آر جے 135/145 فیملی کے لیے منظور شدہ سروس سینٹر (اے ایس سی)
  • بیچ کرافٹ، ڈیزالٹ فیلکن جیٹ اور ڈاہر-سوکاٹا ہوائی جہاز کے لیے منظور شدہ سروس سینٹر (اے ایس سی)
  • اے سی ایس ایس، گارمن، ہنی ویل، روک ویل کولنز اور یونیورسل ایویونکس کی مصنوعات (منتخب مصنوعا) کے لیے منظور شدہ ڈیلر اور انسٹالر۔
  • ہنی ویل، رولس رائس، پریٹ اینڈ وٹنی انجنز (منتخب مصنوعات) کے لیے منظور شدہ لائن سروس سینٹر۔

ہدایات برائے مدیر:

1977ء سے خطے میں ہوا بازی کو مدد دینے والا ہاکر پیسفک ایشیا سنگاپور کے سیلیتار ایروسپیس پارک میں واقع ہے اور 9400 مربع میٹر کی تنصیب رکھتا ہے جو دیکھ بھال، مرمت اور اوورہال، رویٹروفٹس، موڈیفکیشنز اور اپگریڈز، ہوائی جہازوں کی فروخت، انتظام، پرزہ جات کی تقسیم، ایک مخصوص پینٹ شاپ، مع ایف بی او اور ایئرکرافٹ ہینڈلنگ سروسز سمیت عالمی معیار کی خدمات پیش کرتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.hawkerpacific.com۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات اور ہائی ریزولیوشن تصاویر کے لیے، رابطہ کیجیے:

محترمہ جولیٹ سامراج

مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر ایکسپیریئس مینیجر

ہاکر پیسفک ایشیا پرائیوٹ لمیٹڈ

موبائل: 8004 9116 65+
ای میل: juliet.samraj@hawkerpacific.com

تصویر – https://photos.prnasia.com/prnh/20180206/2048978-1
لوگو – https://photos.prnasia.com/prnh/20180131/2045517-1LOGO

 

 

Latest from Blog