‫بلاک چین مجاز ExportPortal.com کی 2018ء کے 100 ملکی دورےکے اعلان اور ایکسپورٹ پورٹل سرمایہ کار سائٹ: EC-B2B.com کے اجراء کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ممبئی عالمی اقتصادی اجلاس اور جی ٹی آر انڈیا تجارت و خزانہ کانفرنس میں شرکت

لاس اینجلس، 21 فروری 2018ء/پی آرنیوزوائر/– لاس اینجلس میں قائم بلاک چین-مجاز بین الاقوامی بی2بی- ای کامرس پلیٹ فارم ایکسپورٹ پورٹل اپنے 100 ملکوں کے عالمی اجراء کے اعلان کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر ممبئی اقتصادی اجلاس میں شرکت کرنے پر خوش ہے۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_0mf5azjg/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

https://mma.prnewswire.com/media/643976/GESPR_Infographic.jpg

ایکسپورٹ پورٹل کی کی سی ای او محترمہ ایلی سپینو سہ روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گی، ساتھ ساتھ جمعہ 23 فروری کو 10:20 بجے جی وی سی کے نئی ٹیکنالوجیوں کی مطابقت پر سیشن میں پینل ڈسکشن میں اپنے بلاک چین ایکوسسٹم پر گفتگو کریں گی۔ محترمہ سپینو ہفتہ 24 فروری کو “درآمد کے لیے مارکیٹنگ حکمت عملی” پر 1:30 بجے خصوصی سیشن میں گفتگو کریں گی۔

محترمہ سپینو کی نظریں جی ای ایس ایونٹ پر مرکوز ہیں کیونکہ ایکسپورٹ پینل کے پلیٹ فارم پر بھارت کے ادارے وسیع موجودگی رکھتے ہیں۔ محترمہ سپینو ذاتی طور پر اداروں، ایس ایم ایز اور پیشہ ور انجمنوں، خاص طور پر ساخت گروں کو ExportPortal.com پر رجسٹر ہونے اور سوشل میڈیا پر ہماری پیشرفت کی تقلید کرنے کے لیے مدعو کر رہی ہیں۔ محترمہ سپینو اور ان کی ٹیم اگلے نو مہینوں میں اپنے ملکی سفیر پروگرام کے ذریعے 100 دیگر ممالک تک پہنچنے کے بڑے منصوبے رکھتی ہیں۔ سپینو کہتی ہیں کہ “ہم اپنے ملکی برانڈ سفیر مقام کے لیے انٹرویو کے حتمی مراحل سے گزر رہے ہیں اور جلد ہی ویت نام میں ایک اعلان کرنے والے ہیں اور ہمیں ہر ملک، خاص طور پر بھارت میں، ایک سے زیادہ برانڈ سفیروں کی ضرورت ہوگی۔”

مارکیٹ میں اس وقت موجود کسی بھی ای-کامرس پلیٹ فارم کے مقابلے میں ایکسپورٹ پورٹل خریداروں اور شکوک میں مبتلا افراد کے اذہان بدلنا چاہتا ہے جو ایسے بے اصول، مشتبہ، جعلی اداروں سے خوفزدہ ہیں جو دیگر کم دیانتدار پلیٹ فارموں میں چھپے ہوتے ہیں۔ ایکسپورٹ پورٹل کا 100 ملکوں کا عالمی دورہ اور ملکی برانڈ سفیر پروگرام مختلف ممالک سے بہترین باصلاحیت افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے، ہمارے پلیٹ فارم پر ایس ایم ایز کو لانے، انہیں رجسٹر کرنے اور ادارے کو ملک کے اندر ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ساخت گروں، فروخت کاروں اور ملک کی برآمدات میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر ممبئی کی گلوبل اکنامک سمٹ (جی ای ایس) اب اپنے ساتویں سال میں ہے۔ جی ای ایس “ایم وی آئی آر ڈی سی” (ایم وسوسواریا انڈسٹریل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر)، ورلڈ ٹریڈ سینٹر ممبئی اور آل انڈیا ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز کا سالانہ پرچم بردار ایونٹ ہے۔ یہ اجلاس”عالمی ویلیو چینز: ایم ایس ایم ای کی شرح نمو اور تحفظ پذیری کو تیز کرنے” کے موضوع پر غور و خوض کرے گی۔ محترمہ سپینو کی نظریں جناب کلانتری روپا نائیک اور پوری ورلڈ ٹریڈ سینٹر جی ای ایس ٹیم کے ساتھ دنیا کے پہلے بلاک چین مجاز ایکوسسٹم کے ذریعے ایم ایس ایم ای کی نمو پر گفتگو کرنے پر مرکوز ہوں گی۔

28 فروری کو محترمہ ایلی سپینو اور انٹرنیشنل بزنس ڈیولپمنٹ رہنما جان زیہائٹس عالمی تجارتی جائزہ: بھارت تجارت و خزانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، تاکہ مالیاتی اداروں اور ساتھ ساتھ ExportPortal.com کے ذریعے نئی مارکیٹوں میں تجارت کرنے کے بہتر اور زیادہ محفوظ طریقوں کے خواہشمند اداروں کے ساتھ کاروباری تعلقات کو بڑھایا جائے۔

سرمایہ کاری یا ایکسپورٹ پورٹل کے برانڈ سفیر بننے کے لیے مزید معلومات کی خواہش رکھنے والوں کے لیے:

کئی بر س کی تیاری کے بعد ہمارے کوڈ اور ممالک 2018ء میں سب کے سامنے آ رہے ہیں۔ ExportPortal.com کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ مہربانی https://www.exportportal.com/learn_more پر جائیں۔

سرمایہ کار ایکسپورٹ پورٹل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے http://ec-b2b.com/ پر سائن اپ ہو سکتے ہیں۔

اچھی طرح باہم منسلک اور بڑی حد تک کامیاب افراد یا ادارے جو ایکسپورٹ پورٹل کے ملکی برانڈ سفیر مقام میں شامل ہونا چاہتے ہیں مزیدمعلومات یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں: http://b2b-ec.com/۔

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/643976/GESPR_Infographic.jpg

Latest from Blog