‫لی چینگو: پی وی دنیا کے بیشتر حصوں میں توانائی کا سب سے سستا ذریعہ ہوگا

برلن، 10 جولائی 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 9 جولائی کو برلن، جرمنی میں ہونے والے نویں سینو-جرمن اکنامک اینڈ ٹیکنیکل کوآپریشن فورم میں معروف چینی پی وی انڈسٹری کمپنی لونگی گرین انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (لونگی) کے صدر لی چینگو نے توانائی تبدیلی اور توانائی تحفظ موضوع پر فورم سے کلیدی خطاب کیا، اور کہا کہ اگلے تین سال میں سولر پی وی دنیا کے بیشتر حصوں میں توانائی کا سستا ترین ذریعہ بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب جبکہ فوٹووولٹیکس اور توانائی محفوظ کرنا توانائی کا سستا ترین ذریعہ فراہم کر رہے ہیں “سولر فار سولر” کا تصور مستقبل میں حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔ 2050ء تک پی وی ایسی صنعت بن جائے گی جو ہر سال ہزاروں گیگاواٹس (GWs) بجلی پیدا کرے گی۔

لونگی سولر مونوکرسٹلائن سلیکون فوٹووولٹیک مصنوعات بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا ساخت گر ہے۔ اپنے قیام سے اب تک اس نے ہمیشہ واحد کرسٹل ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور مونوکرسٹلائن سلیکون ویفرز، سنگل کرسٹل سیلز اور ماڈیولز، تقسیم شدہ فوٹووولٹیک پاور پلانٹس اور زمینی فوٹووولٹیک پاور پلانٹس میں شامل رہا ہے۔ فوٹون کی ٹرائتھلون رینکنگ میں لونگی پہلے مقام کے ساتھ بہترین مالی صحت انڈیکس رکھتا ہے اور مالیاتی استحکام کے انڈیکسز میں بہترین میں سے ایک ہے۔

لونگی 450 سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک تحقیق و پیشرفت (آر اینڈ ڈی) ٹیم رکھتا ہے اور 260 قومی پیٹنٹس کا حامل ہے۔ 2012ء میں اپنے اندراج کے بعد سے ادارہ تحقیق و پیشرفت میں 385 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے، جو عالمی فوٹووولٹیک صنعت میں پہلے درجے پر لا رہی ہے۔ دنیا میں مونوکرسٹلائن ویفرز اور کمپونینٹس کے سب سے بڑے فراہم کنندہ لونگی نے 2017ء میں 2.556 ارب ڈالرز کی آمدنی، 557 ملین امریکی ڈالرز کا خالص منافع اور 5.14 ارب ڈالرز کے کل اثاثہ جات حاصل کیے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.longi-solar.com

ذریعہ: لونگی گرین انرجی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (لونگی)

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=315658

Latest from Blog