‫آرٹ پرائس: ایچ1 2018ء گلوبل آرٹ مارکیٹ رپورٹ – تمام اشاریے مثبت

پیرس، 3 اگست 2018ء/پی آرنیوزوائر-فرسٹ کال/–

2018ء پہلی ششماہی: آرٹ مارکیٹ نے +18 فیصد کی عمومی بحالی ظاہر کی

1۔فائن آرٹ پر عالمی نیلامی آمدنی* 18 فیصد اضافے کے ساتھ کل 8.45 ارب تک

2۔ لین دین کے اعداد 262,000 لاٹوں کی فروخت کے ساتھ بدستور مستحکم رہے، 2017ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ

3۔ امریکا نے 48 فیصد کا بڑا مثبت اضافہ ظاہر کیا، کل آمدنی 3.3 ارب ڈالرز کے ساتھ

4۔ چین**، 2 ارب ڈالرز آمدنی کے ساتھ، ایک فیصلہ کن دوسری ششماہی سے قبل غیر فروخت شدہ کی شرح کم کی

5۔ برطانیہ، 18 فیصد اضافے کے ذریعے 1.9 ارب ڈالرز کی نیلامی کے ساتھ چین سے کچھ ہی پیچھے ہے

6۔ یورپی یونین نمو میں حصہ ڈالتی ہوئی: فرانس +8 فیصد، جرمنی +17 فیصد، اٹلی +22 فیصد

7۔ جدید آرٹ، مارکیٹ کی اعلیٰ ترین صنف کا بہترین سہارا، کل آمدنی کے 46 فیصد کا ذمہ دار

8۔ موڈیگلیانی اور پکاسو دونوں نے 100 ملین کی حد سے زیادہ کے اعداد حاصل کیے

9۔ زاؤ وو-کی 2018ء کی پہلی ششماہی میں کل 155 ملین ڈالرز کی کل فروخت کے ساتھ چین میں بہترین کارکردگی کا حامل تھا

10۔ ہم عصر آرٹ کی عالمی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا، ایس اینڈ پی 500 کا سنجیدہ مقابل

*فائن آرٹس کی عمومی فروخت (مصوری، مجسمے، خاکے، فوٹوگرافی، چھپائی، تنصیبات)

**ایٹرون (اے ایم ایم اے) کے آرٹ مارکیٹ مانیٹر کے تعاون کے ساتھ

عام نتیجہ۔۔۔

دنیا بھر میں، 2018ء کی پہلی ششماہی میں آرٹ مارکیٹ +18 فیصد تک بڑھی، 2017ء کی پہلی ششماہی (+9 فیصد) کی نمو کی پیروی کرتے ہوئے، اور 2017ء کی دوسری ششماہی میں (+32 فیصد) تصدیق شدہ۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_8ff2pzrb/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

(لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/644091/Artprice_Logo.jpg)

عالمی اعدادوشمار

عالمی سطح پر 2018ء کی پہلی ششماہی میں +262,000 فائن آرٹس کی لاٹیں نیلام کی گئی، جس نے کل 8.45 ارب ڈالرز (مع فیس) کی کل پیداوار دی۔ آرٹ پرائس، 1987ء سے آرٹ مارکیٹ انفارمیشن میں عالمی رہنما، دنیا بھر میں +3,532 نیلامی فروختوں کے نتائج کا باقاعدہ تجزیہ اور خلاصہ کر چکا ہے۔ یہ ششماہی رپورٹ فائن آرٹ کی عوامی فروخت کا احاطہ کرتی ہے (مصوری، مجسمہ، خاکے، فوٹوگرافی، چھپائی اور تنصیبات)۔

آرٹ پرائس ڈاٹ کام کی 2018ء پہلی ششماہی عالمی آرٹ مارکیٹ رپورٹ آن لائن یہاں پڑھیے:

https://www.artprice.com/artprice-reports/global-art-market-in-h1-2018-by-artprice-com

تھیری ایرمان، آرٹ پرائس بانی اور سی ای او، کے مطابق “2000ء سے آرٹ مارکیٹ نے پختگی کے اعلیٰ درجے کا مظاہرہ کیا، نیس ڈیک بحران کے خلاف، نائن-الیون کے نتائج، دوسری عراق جنگ اور 2007ء میں شروع ہونے والے غیر یقین مالیاتی و اقتصادی بحرانوں کے خلاف بھی مزاحمت کی۔ تب سے یہ مارکیٹ منفی شرح منافع کے پس منظر میں کام کر رہی ہے، جو، حالیہ عالمی سیاسی تناؤ کے تناظر میں، بچت کی قدر کی بیخ کنی کرتی ہے۔ ان گزشتہ 18 سالوں میں آرٹ مارکیٹ نے حقیقت کا سامنا کرنا سیکھا ہے، مالیاتی بحرانوں کے سامنے ٹوٹنے سے صرف بچی ہی نہیں، بلکہ ایک فرضی بلبلہ تخلیق کیے بغیر حقیقی سرمایہ کاری پناہ گاہ بھی تعمیر کی۔”

گزشتہ چند سالوں میں فن پاروں پر پرکشش منافع نے کئی دوسری سرمایہ کاریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آرٹ مارکیٹ تمام براعظموں پر ایک آزاد، رقیق اور مؤثر مارکیٹ بن چکی ہے۔

سرفہرست 500 آرٹسٹس کی مصنوعات کی فروخت اشارہ کرتی ہے کہ چین نے سالہا سال میں آرٹ مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کیا ہے اور اب دنیا کے 500 سب سے زیادہ نمایاں آرٹسٹس میں سے 128 اس کے پاس ہیں، جو امریکا (82) اور برطانیہ (27) سے کہیں زیادہ ہے۔

2018ء کی پہلی ششماہی میں نیلامی آمدنی کے لحاظ سے سرفہرست 10 ممالک

ملک – آمدنی – (مارکیٹ شیئر)

مکمل رپورٹ پڑھیں

چین کی آرٹ مارکیٹ سے متعلق ڈیٹا آرٹ پرائس کے چینی ادارہ جاتی شراکت دار آرٹرون گروپ اور وان جی کی زیر ہدایت اے ایم ایم اے (آرٹرون کی جانب سے آرٹ مارکیٹ مانیٹر) کے ساتھ 7 سالہ تعاون کا ثمر ہے۔

نسبتاً ناموافق معاشی تناظر کے باوجود عالمی آرٹ مارکیٹ نےبحالی کی علامات ظاہر کیں، جسے سرمایہ کاری منطق، امید پرستانہ خریداری، جذباتی حصول اور دنیا بھر کے نئے عجائب گھروں کی جانب سے اہم معاہدوں کے لیے بے انتہا طلب کی بدولت تحریک ملی۔

نمو کے محرکات قابل بھروسہ آرٹ مارکیٹ معلومات تک آسان رسائی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں جیسا کہ آرٹ پرائس (شعبے کا بانی اور عالمی رہنما) اور بنیادی عوامل کے پورے سلسلے سے تحریک ملی۔ اس میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگہی شامل ہے جو آرٹ مارکیٹ میں شمولیت کے تمام پہلوؤں کے حوالے سے ہے، بشمول آن لائن فروخت، انٹرنیٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے (98 فیصد شرکاء انٹرنیٹ سے منسلک ہیں)؛ آرٹ مارکیٹ کی اعلیٰ سطح کے مالی اثرات کو اس کے استحکام اور شفافیت کے ذریعے بڑھانا؛ آرٹ خریدنے والی آبادی میں تیزی سے اضافہ 1945ء کے بعد تقریباً 500,000 سے 2018ء میں 90 ملین تک؛ مارکیٹ کے اہم کھلاڑیوں کی اوسط عمر میں واضح کمی اور مارکیٹ کی تقریباً تمام ایشیا، بحر الکاہل کے ساحلی علاقے، بھارت، جنوبی افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکا تک اہم جغرافیائی توسیع۔

آرٹ مارکیٹ کا ایک اور اہم محرک نئے دور کی عجائب گھر صنعت ہے (700 نئے عجائب گھر سالانہ) جو 21 ویں صدی میں ایک اہم اقتصادی حقیقت بن چکے ہیں۔ 2000ء سے 2014ء کے دوران گزشتہ دو صدیوں سے زیادہ عجائب گھر بنے۔

عجائب گھر کے معیار کے کام کی طلب کی وجہ سے یہ شعبہ آرٹ مارکیٹ کی زبردست نمو کے اہم محرکات میں سے ایک ہے۔ آرٹ مارکیٹ اب مستحکم اور رقیق دونوں ہے، اور 100,000 ڈالرز سے زیادہ کے فن پاروں پر سالانہ 10 سے 15 فیصد منافع پیش کر رہی ہے۔

میکرو اور مائیکرو معاشی اعداد و شمار پر غور و فکر کرتے ہوئے گزشتہ 18 سالوں نے معاشی و مالیاتی اضطراب کے زمانے میں ایک محفوظ پناہ گاہ اور حقیقی اور بارہا منافع کے لیے آرٹ مارکیٹ کی صلاحیت کی تصدیق کی ہے۔

مرکزی بینکوں کے منافع شرح منافع کے ماحول میں کام کرتے ہوئے آرٹ مارکیٹ مقابلتاً بہت صحت مندانہ نظر آتی ہے جو گزشتہ 18 سالوں میں اپنے ہم عصر شعبہ جات کے مقابلہ سالانہ نیلامی آمدنی میں 2,108 فیصد نمو ظاہر کر چکی ہے۔ عالمی آرٹ مارکیٹ نے بھی کسی فن پارے (پرانے، جدید یا ہم عصر) کی اسی عرصے میں اوسط قدر میں +25 فیصد اضافہ ظاہر کیا۔ اگر ہم عصر شعبے کو دیکھا جائے تو یہ پیشرفت +88 فیصد ہے۔

یہ منافع صرف “معروف” مصوروں تک محدود نہیں ہے۔ ہم نے 20,000 یورو سے زیادہ کے فن پاروں پر بھی +9 فیصد سالانہ اوسط منافع پایا ہے۔

آرٹ پرائس 100 ® 2000ء سے اب تک +360 فیصد کی پیشرفت ظاہر کرتا ہے۔ آرٹ پرائس 100 ® کے بارے میں۔

https://www.actusnews.com/fr/ARTPRICE/cp/2018/01/31/artprice-launches-its-blue-chip-art-market-index-artprice100-reg-designed-for-financiers-and-investors

آرٹ مارکیٹ ایک مؤثر، تاریخی و عالمی مارکیٹ ہے جو معاشی و عالمی سیاسی بحرانوں میں بھی صلاحیت کسی شک و شبے سے بالاتر ہے۔

سرفہرست 20 مصور – پہلی ششماہی 2018ء

مصور – آمدنی – فروخت کیے گئے فن پاروں کی تعداد – بہترین نتیجہ

مکمل رپورٹ یہاں پڑھیں

2018ء کی پہلی ششماہی میں سرفہرست 10 نیلامی نتائج

مصور – فن پارہ – قیمت – تاریخ – نیلامی کنندہ

مکمل رپورٹ یہاں پڑھیں

کاپی رائٹ http://www.artprice.com تھیری ایرمان 1987/2018ء

آرٹ پرائس کے بارے میں:

آرٹ پرائس یورونیکسٹ پیرس کی جانب سے یورو لسٹ میں مندرج ہے، صرف ایس آر ڈی لانگ اور یوروکلیئر: 7478 – بلومبرگ: PRC – روئٹرز: ARTF۔

آرٹ پرائس کو وڈیو میں دریافت کریں: https://www.artprice.com/video

آرٹ پرائس فن پاروں کی قیمت اور آرٹ انڈیکس ڈیٹا بینکس میں عالمی رہنما ہے۔ یہ 30 ملین سے زیادہ اشاریے رکھتا ہے اور نیلامی کے نتائج 700,000 سے زیادہ مصوروں کا احاطہ کر رہے ہیں۔ آرٹ پرائس امیجز ® دنیا میں سب سے بڑے آرٹ مارکیٹ ذخیرے تک لامحدود رسائی دیتا ہے: 1700ء سے آج کے دن تک فن پاروں کی 126 ملین تصاویر اور پرنٹس تک ، ہمارے آرٹ مورخین کے تبصروں کے ساتھ۔

آرٹ پرائس 6,300 نیلام کرنے والوں کی جانب سے معلومات کے ساتھ اپنے ڈیٹابینکوں کو مستقل بھرتا رہتا ہے اور دنیا کے معروف خبری اداروں اور تقریباً 7,200 بین الاقوامی اشاعتوں کے لیے آرٹ مارکیٹ رحجانات کی مستقل روانی شائع کرتا ہے۔ آرٹ پرائس اپنے 4,500,000 اراکین کے لیے فن پاروں کی خرید و فروخت کی دنیا کی معروف معیاری مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔آرٹ پرائس آرٹ مارکیٹ کے لیے اپنی بلاک چین تیار کر رہا ہے۔ یہ بی پی آئی-لیبلڈ (سائنٹیفک قومی فرانسیسی لیبل) آرٹ پرائس کی عالمی آرٹ مارکیٹ سالانہ رپورٹ برائے 2017ء ہے جو مارچ 2018ء میں شائع ہوئی: https://www.artprice.com/artprice-reports/the-art-market-in-2017

آرٹ پرائس کے خبری اعلامیے:

http://serveur.serveur.com/Press_Release/pressreleaseen.htm

https://twitter.com/artpricedotcom

آرٹ مارکیٹ خبریں:

https://twitter.com/artpricedotcom اور https://twitter.com/artmarketdotcom

https://www.facebook.com/artpricedotcom

http://artmarketinsight.wordpress.com/

آرٹ پرائس کی کیمیاگری اور کائنات دریافت کریں http://web.artprice.com/video، جس کے صدر دفاتر معروف میوزیم آف کنٹیمپرری آرٹ، دی ایڈوبی آف کیوس ہیں:

https://vimeo.com/124643720

کنٹیمپرری آرٹ میوزیم دی ایڈوبی آف کیوس فیس بک پر: https://www.facebook.com/la.demeure.du.chaos.theabodeofchaos999

رابطہ: ir@artprice.com

ذریعہ: Artprice.com

 

Latest from Blog