دنیا بھر کے فٹ بال لڑکے شینیانگ میں مل کر کھیلتے ہوئے

شینیانگ، چین، 10 اگست 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– شینیانگ شہری حکومت کی میزبانی میں چوتھا “امن کپ” انٹرنیشنل جُووینائل فٹ بال ٹورنامنٹ 5 اگست کو شروع ہو گیا۔ اس موقع پر 13 ممالک اور خطوں کی 202 ٹیمیں شریک ہیں جن کے مختلف رنگ و زبانوں کے 4,000 نوعمر دوست فٹ بال کے سحر اور لطف میں حصہ بانٹنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔

فٹ بال دنیا بھر میں “پہلا کھیل” تسلیم کیا جاتا ہے۔ نوعمر فٹ بال کی ترقی چین کے فٹ بال خواب کو پورا کرنے اور کھیلوں میں ایک مضبوط ملک بننے کا بنیادی منصوبہ ہے۔ ان سالوں میں شینیانگ شہری حکومت فٹ بال کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی رہی۔ فٹ بال کی مقبولیت اور بہتری میں متحرک ساتھ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی نوعمر فٹ بال برانڈ مقابلہ “امن کپ” تخلیق کیا گیا۔ متعدد سالوں کی تیاری و پیشرفت کے بعد “امن کپ” فٹ بال ثقافت کے فروغ اور شہری سفارت کاری کی ترویج کے لیے پُل بن چکا ہے۔

“امن کپ” 7 دن تک جاری رہے گا جس میں 13 ممالک اور خطوں کی 46 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں امریکا، کروشیا، جنوبی کوریا، ملائیشیا، سلوویکیا، تھائی لینڈ، سربیا اور پاکستان شامل ہیں۔ نوعمر کھلاڑی شینیانگ “گوتھک کپ” ورلڈ فٹ بال پارک میں تقریباً 700 مقابلوں میں حصہ لیں گے، اپنی مہارتیں پھیلائیں گے اور دوستیاں بنائیں گے۔

ذریعہ: شینیانگ شہری حکومت

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=317499

Latest from Blog