پاکستان کے ڈان نیوز ٹیلی وژن کی حفاظت کے لیے نیٹ سیٹ نے وی سی اے ایس برائے ڈی وی بی نصب کردیا

وی سے اے ایس برائے ڈی وی بی ڈیجیٹل انکرپشن میں نئے طریقہ کار سے مقامی چینلز کے اعداد و شمار محفوظ کرتا ہے

ایمسٹرڈیم، 12 ستمبر 2018 / پی آر نیوز وائر / بی – آئی بی سی شو – بی

نیٹ ورک سے منسلک آلات اور خدمات کے لیے آمدنی حاصل کرنے اور بہتر بنانے کے ماہر ویری میٹرکس نے آج اعلان کیا کہ پاکستان کے نیٹ سیٹ بی۔ نے ویری میٹرکس وڈیو کونٹینٹ اتھارٹی سسٹم (وی سی اے ایس بی”) برائے ڈیو ی بی حل نصب کردیا ہے۔ نیٹ سیٹ پاکستان کی نمایاں ٹیلی کمیونی کیشن ادارے نیٹ سیٹ کی سیٹ لائٹ نیٹ ورکنگ خدمات کا شعبہ ہے۔ وی سی اے ایس طرز بناوٹ مقامی ڈان نیوز ٹی وی چینل کو خصوصی طور پر اینالوگ سے انکرپٹڈ ڈیجیٹل فری-ٹو-ایئر وڈیو خدمات منتقلی میں مدد دے گا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_9jztyebr/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/492756/Verimatrix_Logo.jpg

کراچی سے تعلق رکھنے والا ڈان نیوز پاکستان کے تمام شہری علاقوں میں نشر ہوتا ہے۔ یہ اردو زبان کے 24 گھنٹے جاری رہنے والی ملکی خبری چینلز میں سے ایک اور ڈیجیٹل انکرپشن استعمال کرنے والی ملکی اداروں میں سے ایک ہے۔ نیٹ سیٹ کی جانب سے وی سی اے ایس برائے ڈی وی بی حل کی تنصیب سے ڈان نیوز کو چینل تک رسائی اور کون سا سی اے ٹی وی / آئی پی ٹی وی نیٹ ورکس پر چینل کی پیش پر اختیار فراہم کرتے ہوئے آمدنی کے نئے راستے کھولے گا۔

نیٹ سیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید رفیع الدین فیصل نے کہا کہ “اب جبکہ یہ فری-ٹو-ایئر سے انکرپٹڈ کونٹینٹ ڈیلیوری میں تبدیل ہو رہا ہے، ڈان نیوز کے لیے سیاسی اور اقتصادی مشکلات کا مسلسل سامنے کرنے کے علاوہ پائریسی کے معاملات بھی شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ ویری میٹرکس مقابلے میں ممتاز رہا جس کی وجہ لچک دار اور مستقبل سے مماثل ڈیزائن کا حامل وی سی اے ایس انداز ہے جو پاکستان کے ڈی وی بی کیبل صارفین کی جانب سے بہت تعریف کی جاتی ہے۔”

اعزاز یافتہ اور آزاد جانچ شدہ وی سی اے ایس برائے ڈی وی بی ایک خصوصیات سے بھرپور مشروط حل ہے جو سیٹ لائٹ، ٹیرسٹریل اور کیبل/ایم ڈی ایس نیٹ ورکس کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ بنا کارڈ کا یہ حل قابل عمل ڈی وی بی معیارات کے مکمل مطابقت رکھتا ہے نیز سافٹ ویئر سسٹمز اور شراکت دار کی وسیع رینج کا حامل ہے۔

ویری میٹرکس کے صدر اسٹیو اوتیجین نے کہا کہ “ڈان نیوز پاکستان میں ڈیجیٹل پر منتقلی میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے اور ہم نیٹ سیٹ کو مسلسل معاونت فراہم کرنے پر بہت خوش ہیں کیوں کہ اس سے چینل کو خطے میں زبردست کامیابیاں حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وی سی اے ایس برائے ڈی وی بی کونٹینٹ پر یک طرفی اختیار فراہم کرتا ہے جس سے خدمت فراہم کنندگان جیسا کہ نیٹ سیٹ نئی سطح کی حفاظت فراہم کرتے ہیں جو کہ ڈان نیوز کے لیے نافذ کرنا انتہائی ضروری ہے تاہم یہ اینالوگ دور میں حاصل کرنا تقریباً ناممکن ہی رہے گا۔”

وی سی اے ایس برائے ڈی وی بی طرز کے بارے میں جاننے کے لیے، آئی بی سی پر ویری میٹرکس بوتھ #5۔ اے 59 پر تشریف لائیں۔

نیٹ سیٹ کے بارے میں

انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات میں سالوں کے تجربے کا حامل نیٹ سیٹ پاکستان میں رابطے اور نشریاتی خدمات کی وسیع-رینج فراہم کرنے والا نمایاں ادارہ ہے۔ نیٹ سیٹ پاکستان و قریبی خطوں میں کاروباری نیٹ ورکس اور نشریاتی اداروں کو اینڈ-ٹو-اینڈ رابطے اور نشریاتی حل فراہم کرتا ہے اور وسطی ایشیا کی مارکیٹ میں بھی اسی شعبے میں خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ سیٹ لائٹ کی وسیع تعداد اور ایک انتہائی جدید ارتھ اسٹیشن کے ساتھ نیٹ سیٹ پاکستان اور قرب و جوار کے لگ بھگ کسی بھی مقام سے معلومات کی ترسیل اور حصول کی قابلیت رکھتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں، www.netsat.net.pk۔

ڈان نیوز کے بارے میں

ڈان نیوز پاکستان کے سب سے بڑے انگریزی ابلاغی گروپ پاکستان ہیرالڈ پبلی کیشنز لمیٹڈ (پی ایچ پی ایل) کا ذیلی ادارہ ہے۔ پاکستان میں برقی ابلاغ کی ترقی کے ساتھ ڈان ٹی وی نے جولائی 2007ء میں نشریات کا آغاز کیا۔ ڈان نیوز کی نشریات پاکستان کے تمام شہری علاقوں میں دیکھی جاتی ہیں۔ دیہی علاقوں میں، جہاں کیبل دستیاب ہے، میں بھی لوگ اس تک رسائی رکھتے ہیں۔ ڈان نیوز متعدد سیٹ لائٹ ٹی وی چینلز کے ساتھ معاہدے میں شامل ہے جن میں بی بی سی ورلڈ نیوز، اسکائی نیوز، اے بی سی نیوز اور الجزیرہ شامل ہیں اور یہ امریکا، یورپ، وسطی ایشیا اور افریقہ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں، www.dawnnews.tv۔

ویری میٹرکس کے بارے میں

ویری میٹرکس دنیا بھر میں نیٹ ورک-کنیکٹڈ آلات اور خدمات کے لیے آمدنی کو محفوظ کرنے اور بہتر بنانے میں مہارت رکھتا ہے اور آئی پی-بیسڈ وڈیو سروسز کے لیے ریونیو سکیورٹی میں عالمی نمبر تسلیم کیا گیا ہے۔ اعزاز یافتہ اور آزاد جانچ شدہ ویری میٹرکس وڈیو کونٹینٹ اتھارٹی سسٹم (وی سی اے ایس) حلوں کا مجموعہ اگلی نسل کے وڈیو سروس فراہم کرنے والوں کے لیے اپنے نیٹ ورکس کی لاگت مؤثر توسیع اور نئے کاروباری نمونوں کو ممکن بناتا ہے۔ ادارے نےایک جامع ڈیٹا کلیکشن پلیٹ فارم ورسپیکٹو اینالکٹس پیش کرکے اپنی تکنیکی جدت طرازی کو جاری رکھا ہےجو فوری کوالٹی آف ایکسپیریئنس (کیو او ای) آپٹمائزیشن کے لیے خودکار نظام ہے تاکہ صارف کی شمولیت اور مواد سے کمائی، اور ڈیٹا کلیکشن/اینالٹکس اور ویٹیگرٹی کو تحریک دی جائے، جدید سکیورٹی جو آئی او ٹی خطرات اور خدمات کی حیاتی چکر کو سنبھالنے کا کام کرتی ہے۔

اس کا بے مثال شراکت داری ماحول ویری میٹرکس کے لیے سکیورٹی سے بڑھ کر بے مثل کاروباری قدر فراہم کرنا ممکن بناتی ہے جبکہ خدمات فراہم کنندگان کنیکٹ شدہ ڈیوائسز کے نفوذ کا فائدہ اٹھانے کے لئے نئی ایپلی کیشنز متعارف کروا رہے ہوں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.verimatrix.com، ہمارا پے ٹی وی ویوز بلاگ اور گفتگو میں شامل ہونے کے لیے @verimatrixinc، فیس بک اور لنکڈ اِن پر فالو کیجیے۔

لوگو – https://mma.prnewswire.com/media/492756/Verimatrix_Logo.jpg

Latest from Blog