‫”کلیدی جست” کے نو سال: ووسی آئی او ٹی کی ترقی زبردست کامیابی کی حامل

نانجنگ، چین، 14 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چین کی انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کی تازہ ترین کامیابیوں کو پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت سے 2018ء ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپو 15 سے 18 ستمبر تک منعقد ہوگی۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اینڈ انجینیئرنگ کے 30 اکیڈمیشنز، متعدد غیر ملکی علمی شخصیات اور ٹاپ 500 میں سے 35 کمپنیاں ووسی میں جمع ہوں گی۔ سالوں کی پرورش کے بعد 2017ء میں آئی او ٹی ووسی کا “موتی” بن چکی ہے، صنعتی آپریٹنگ آمدنی 243.7 ارب یوآن تھی، صوبہ جیانگسو کی 1/2 کے قریب۔

آئی او ٹی کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ کے بعد “تیسری لہر” کے طور پر دیکھی گئی ہے۔ سینسر تحقیق اور انٹیگریٹڈ سرکٹ انڈسٹری کی تکنیکی ترقی کی بدولت ووسی 2009ء میں “ایکسپیریئنس چائنا” کی تعمیر کے لیے منتخب ہوا۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق ووسی کی آئی او ٹی ترقی میں 2015ء میں زبردست تیزی آئی۔ گزشتہ تین سالوں میں آئی او ٹی اور نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعتوں جیسا کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا کی تکمیل کے ساتھ، ووسی نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیوں کے سلسلے کے ساتھ ابھرا۔

نیرو بینڈ آئی او ٹی نے عوامی مفاد عامہ اور انٹیلی جینٹ شہروں کے لیے ووسی کا احاطہ کیا۔ زیر زمین کار پارکس میں مالکان اپنی گاڑیوں کو باآسانی پا سکتے ہیں یا خالی پارکنگ مقامات تلاش کر سکتے ہیں۔ آجکل 2,000 سے زیادہ ادارے اور 180,000 ملازمین ووسی میں آئی او ٹی سے وابستہ ہیں۔

اس سال ووسی نے آئی او ٹی اور مینوفیکچرنگ صنعت کے ملاپ کو مزید گہرا کرنا جاری رکھا اور انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ تشخیص کے لیے 100 اداروں کی تنظیم پر توجہ دی۔ کئی اداروں نے “انٹیلی جینٹ پروڈکشن” کا ذائقہ چھکا۔ ووسی ڈائیکا وہیل مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کی پروڈکشن لائن میں ملازمین کی تعداد 800 سے گھٹ کر 300 تک ہو گئی اور سالانہ فی کس پیداوار 4,300 سے 10,000 تک جا پہنچی۔ آئی او ٹی شہری ترقی سے بھی قریبی تکمیل رکھتی ہے۔ جب کچرا قریب آتا ہے تو ڈسٹ بن کا دروازہ کھل جائے گا اور وہ خودکار طور پر بدبو مٹانے کا عمل شروع کردے گا۔ ووسی نے 300 سے زیادہ آئی او ٹی ایپلی کیشن عملی منصوبے نافذ کیے، جن میں 21 قومی سطح کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

چو وینڈونگ، ڈائریکٹرووسی کمیشن آف اکانمی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ آئی او ٹی ووسی کی اقتصادی ترقی میں نئی جین اور ستون بن چکی ہے۔ مستقبل میں یہ کلیدی ٹیکنالوجیوں اور کاروباری ماڈلز میں رہنما کے طور پر کام جاری رکھے گا۔

ذریعہ: آرگنائزیشن کمیٹی 2018 ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپو

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=319374

Latest from Blog