شہر بھر میں گیگابٹ سروسز کی دستیابی کے لحاظ سے شنگھائی رہنما بن گیا

شنگھائی، 30 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– 24 اکتوبر کو چائنا ٹیلی کام کے ماتحت ادارے شنگھائی ٹیلی کام نے اپنے گیگابٹ فائبر نیٹ ورک ڈپلائمنٹ پروگرام کی تکمیل کا اعلان کردیا۔ ادارہ اب شہر بھر میں وائرلائن براڈبینڈ ایکسس نیٹ ورک کے ذریعے 10 جی پی ایس فراہم کرکے دنیا کی رہنمائی کرتا ہے۔ امریکا میں قائم مشاورتی ادارے آرتھر ڈی لٹل نے اشارہ دیا کہ شنگھائی اب فائبر کنکشن سروسز کو قبول کرنے اور شہر بھر میں اپنی گیگابٹ صلاحیتوں کی وسعت کے حوالے سے سنگاپور اور قطر کا مقابلہ کرتا ہے۔

شنگھائی ٹیلی کام کے جنرل مینیجر ما یمن نے کہا کہ “شنگھائی پورے شہر میں گیگابٹ کنکشن فراہم کرنے والا دنیا بھر میں پہلا شہر بن چکا ہے، جو بہترین نیٹ ورکنگ سہولیات کی فراہمی کے ذریعے چین کی اقتصادی ترقی کو جِلا بخشنے کی اپنی حکمت عملی کے کامیاب نفاذ کا عملی مظاہرہ ہے۔ شنگھائی تیز تر کنکشن کے ساتھ شہر میں رہنے والے ہر فرد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا چکا ہے۔”

کمیونی کیشنز صنعت کے لیے اس سنگِ میل کے جشن میں ادارے نے سوشل پلیٹ فارموں پر ایک مہم کا آغاز کیا، جو شنگھائی میں رہنے والے انٹرنیٹ صارفین کو موقع دیتا ہے کہ وہ معروف ” سمندر کنارے شہر” کی تاریخ اور خوبیوں کو مجسّم کرنے والے گلی کوچوں کو نامزد کرکے ایک اسمارٹ سٹی کے حوالے سے چائنا ٹیلی کام کی بصیرت کا اظہارکریں، جس میں شرکاء شنگھائی ٹیلی کام کے شہر میں گیگابٹ کوریج کے آغاز کی خوشی میں جاری کیے گئے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ کینز جیت رہے ہیں۔ ایک ہزار گلیوں اور کوچوں کو محدود عرصے کے لیے جاری کردہ کینز پر پرنٹ ہونے کے لیے حتمی طور پر منتخب کیا گیا جو بعد میں انٹرنیٹ صارفین میں تقسیم کیے گئے۔ تقریباً 40 ملین انٹرنیٹ صارفین نے مہم میں حصہ لیا۔

شنگھائی ٹیلی کام نے شہر بھر میں تقریباً 20,000 برادریوں کو منسلک کرنے والے گیگابٹ نیٹ ورک کی تکمیل کرچکا ہے، 10 ملین گھرانوں کو 150 ایم پی ایس بینڈوڈتھ کنکشن فراہم کر رہا ہے جو ملٹی چینل 4کے وڈیو، آن لائن گیمز اور اسمارٹ گھر کے لیے ضروری ہر چیز کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Latest from Blog