علی بابا کی تازہ موجودگی نئے کاروباروں، جدّت طرازی کے لئے چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کے جزبہ کو اجاگر کرتی ہے

چونگ چنگ ، چین، 26 جون 2019/ژنہوا-ایشیانیٹ/– چونگ چنگ لیانگ جیانگ ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹریل پارک میں علییوں انوویشن سینٹر (چونگ چنگ) کا باقاعدہ آغاز18 جون کو کردیا گیا تھا۔

چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا، علی بابا کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی لمیٹڈ اور چنگ وا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ہولڈنگس کمپنی لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا، یہ مرکز ایک انٹرپرینیورشپ اور انوویشن انکیوبیشن خدمات کا پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ ،کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا اور ڈیجیٹل اکانومی کی صنعتوں میں خدمات انجام دے رہا ہے۔

یہ مرکز دفتر، اجلاس، مذاکرات، استقبالیہ، آرام اور روڈ شو کے لئے الگ الگ مقامات کے ساتھ 11,280 مربع میٹر رقبے کا احاطہ کرتا ہے ۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کی ڈیجیٹل اکانومی انٹرپرائزز کی انویشن کو ہدف بناتے ہوئے، مرکز کا مقصد ماحولیاتی نظام سے قریب تر ڈیجیٹل معیشت، بشمول کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجیز، انٹرنیٹ آف تھنگس، مصنوعی ذہانت، موبائل انٹرنیٹ اور ورچوئل رئیلٹی تخلیق کرنا ہے۔

مرکز نے منگل کو اپنے کلاؤڈ ایکس(CloudX) منصوبے کا آغاز کیا جس میں پیشہ ورانہ تکنیکی ڈویلپرز کی ایک ایکولوجیکل کمیونٹی قائم کرنے، کلاؤڈ ایکس کا جدید حلقہ تشکیل دینے کے منصوبےشامل تھے جو تخلیق ، جدت، قابلیت کے ساتھ کاروباری عناصرکو ضم کرتی ہے اور مقامی ڈیجیٹل اکانومی انڈسٹری کی قابلیت کی خدمت میں کلاؤڈ انٹیلی جینٹ کالج کو چلاتی ہے ۔

علییوں انٹیلی جینٹ کے چینی ڈویژن کے نائب صدر چین بن کے مطابق علییوں چین میں سب سے بڑے کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم کے طور پر، اعلیٰ تیکنیکی نقطہ آغاز کے ساتھ جدید اورنئےشروع ہونے والے کاروباری ادارے فراہم کرے گا جو انھیں دنیا کی معروف انٹرنیٹ کمپنیوں کے تکنیکی پلیٹ فارم کی طرح لطف اندوز ہونے کے قابل بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ علی بابا دنیا میں سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک ہے، جو جدت طراز اور نئے کاروباروں کے لئے بنیادی پلیٹ فارم کے تعاون کے طور پراچھی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

جدت طرازی کے مرکز میں 10 کاروباری ادارے قائم ہیں اور یہ منصوبہ ہے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، انٹرنیٹ آف تھنکس، مصنوعی ذہانت اور موبائل انٹرنیٹ میں 100 سے زائد ہائی ٹیک کمپنیوں کوپروان چڑھایا جائے۔

اس سینٹرکا افتتاح جدت طرازی پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کو فروغ دینے کے لیے چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کی کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔

18 جون، 2010 کو اپنے قیام کے بعد سے پہلے قومی سطح کے نئے علاقے کے طور پر، چین سنگاپور (چونگ چنگ) ڈیمونسٹریشن انیشیٹیو آن اسٹریٹیجک کنیکٹیوٹی کا بنیادی علاقہ اور چین (چونگ چنگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون کا بنیادی علاقہ سائنسی اور تکنیکی جدت کی سہولت کے ذریعے چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا اپنے کرداروں کی ضرورت کے مطابق فوائد کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔ 17 مئی 2018 کو 7:33a.m پر چین کا پہلا نجی ، ذاتی تیار کردہ کمرشل سب اوربیٹل راکٹ ، او ایس – ایکس راکٹ” چونگ چنگ لیانگ جیانگ اسٹار” کامیابی سے لانچ کیا گیا جو سائنسی اور تکنیکی جدت کے ذریعہ اعلی معیار کی ترقی کی تلاش کے لئے نیو ایریا کی کوششوں کی افسانوی مثال ہے۔

چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا نے ایک انٹرپرینیورشپ اور انوویشن برانڈ ریلیز کیا ہے جو ٹیلنٹ کو خطے کی جانب متوجہ کرتا ہے۔ گلوبل سائنسی اور تکنیکی جدت کی قابلیتوں کے لیے پولنگ کے ذریعے لیانگ جیانگ نیو ایریا ایک بین الاقوامی انوویشن سٹی، انوویشن ریجن اور انوویشن لینڈمارک تعمیر کرنا چاہتا ہے۔خطے میں آٹھ قومی سطح کے انویشن پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں۔ مقامی حکومت جدت طرازی کے لئے تعاون میں اضافہ کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ مہربانی آفیشل ویب سائٹ کا وزٹ کیجیئے: http://www.liangjiang.gov.cn

ذریعہ: چونگ چنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا کی انتظامی کمیٹٰی

Latest from Blog