‫‫ایس بلاک (S BLOCK) کی جانب سے ورلڈ بلاک چین فورم سنگاپور اور ورلڈ بلاک چین ایوارڈ ایشیا کا کامیابی کے ساتھ انعقاد‬‬‬‬‬

برلن ، سوئٹزرلینڈ، 26 جون، 2019/پی آرنیوزوائر/– ایشیا کا انتہائی متوقع بلاک چین ایونٹ ورلڈ بلاک چین فورم – سنگاپور اور ورلڈ بلاک چین ایوارڈ – ایشیا مرینا بے رینڈس سنگاپور میں 22 سے 23 جون ، 2019 تک کامیابی سے منعقد ہوا۔ کانفرنس نے حکومت ، ایسوسی ایشنز، ریگولیٹری ایجنیسیز، سرمایہ کاری کے اداروں، بلاک چین پروجیکٹ پارٹیوں، مالیاتی ٹیکنالوجی اور ذرائع ابلاغ سے 4,000 سے زائد ممتازعالمی شخصیات کو صنعت کے رجحانات اور انوویشن ، مشترکہ طور پر صنعت کے رہبروں اور شرکت کو تسلیم کرتے ہوئے، صنعت کو فروغ دینے اور صحت مند اور تیز ترقی کے حصول پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے مائل کیا۔

ایس بلاک (S BLOCK) نے ورلڈ بلاک چین فورم – سنگاپور اور ورلڈ بلاک چین ایوارڈ – ایشیا کو شراکتی طور پر منعقد کیا تھا۔ ایک تیزی سے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے انتظام کے پلیٹ فارم کے طور پر ایس بلاک (S BLOCK) بلاک چین صنعت کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ تیزی سے بڑھتا ہواپلیٹ فارم ڈیجیٹل مالی ماحولیاتی نظام کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم ہے اور 2019 کے آخر تک کمرشلائز ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایس بلاک (S BLOCK) کا سلوگن “اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کو آزاد کریں” ہے۔ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کے مرکزی دھارے کی خفیہ کرنسی جیسے کہ بٹ کوائین، ( بی ٹی سی)، ایتھروم (ای ٹی ایچ) تک رسائی، اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے لئے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لئے خفیہ کرنسی کی جگہ مہیا کرتا ہے۔ بہترین کارپوریٹ ثقافت اور معروف تکنیکی تجربے کے ساتھ ایس بلاک (S BLOCK) بلاک چین کی صنعت میں مارکیٹ لیڈر بننے کے لئے تیار ہے۔

ڈبلیو بی ایف سنگاپور عوام الناس کو اپنی رائے اور منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے ای وائے، پی ڈبلیو سی، آر3 ، لینووو ، ہواوی ، دبئی بلاک چین سینٹر جیسے دیگر اعلی اداروں کو یکجا کیا ہے۔ ٹرینڈنگ ٹاپکس جیسے کہ ریگ ٹیک، تعمیل اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ممتاز مقررین نے کثیراتی پالیسیوں ، بلاک چین کے فوائد، تازہ ترین رجحانات اور بلاک چین کے مستقبل پر اپنی خصوصی بصیرت کا اظہار کیا۔ ڈبلیو بی ایف سنگاپور نے تمام بلاک چین پریکٹیشنرز اورپرجوش دلچسپی رکھنے والوں کو اس تقریب میں اکٹھا کیا۔ ایشیا کے بہت سے بہترین دماغوں نے بلاک چین صنعت کا جدید نظریات، اعلی ٹیکنالوجیز اور درست تجزیوں کے ساتھ تفصیل سے جائزہ لیا۔

تازہ ترین صنعتی رجحانات، جدید منصوبوں کو متعارف کرانے، تحقیق کی صنعت کے امکانات اور خفیہ ورلڈ اکنامک میپ پر مکمل عالمی تقسیم پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے کئی مشہور شخصیات اور ماہر صنعت کار جمع ہوئے۔ فورم پر ایس بلاک (S BLOCK) کی آمد کی شرکاء کی جانب سے بہت زیادہ توقع کی گئی تھی۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ساتھ آہستہ آہستہ مرکزی دھارے کی شناخت حاصل کرنے کے اور خفیہ کرنسی کی مارکیٹ کے طویل مدتی استحکام کے لیے ایس بلاک (S BLOCK) صنعت کے اندر اور باہر سہولت دینے کے لیے اپنی طاقت سے استفادہ کرتا رہے گا۔ ایس بلاک (S BLOCK) اعلیٰ بانی ٹیم ، بہترین کارپوریٹ کلچر اور معروف تکنیکی تجربہ کے ساتھ سخت محنت کرنا جاری رکھے گا۔

ایس بلاک (S BLOCK) فاونڈیشن پی ٹی ای لمیٹڈ

جینیفربیالک
contacts@sblock.com
www.sblock.com

Latest from Blog