‫16ویں ورلڈ لیژر کانگریس: تفریحی صنعت کو مزید آگے بڑھائیں۔

بیجنگ،21اپریل،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ بیجنگ کے اوقات کار کے مطابق،اپریل 16سے 18،2021تک،بیجنگ کےضلع پینگو میں جنھائی لیک انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے مقام پر ’’تفریح زندگی کو بہتر بناتی ہے‘‘کے موضوع پر 16ویں ورلڈ لیژر کانگریس کا انعقاد کیا گیا۔آن لائن اور آف لائن ذرائع کے ایک ملاپ کے ذریعے،تفریح کے موضوعات پر چینی اور غیر ملکی تصورات کا تبادلہ ہوا اور تفریحی کاروبار کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی جس کا مقصد تفریحی صنعت کو مزید آگے بڑھانا تھا۔بیجنگ پینگو ورلڈ لیژر کانگریس کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر

بیجنگ پینگو ورلڈ لیژر کانگریس 2020 کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے دفتر کے مطابق،یہ کانگریس ایک افتتاحی تقریب،ایک مرکزی فورم،اس کے ساتھ 14 چھوٹے فورم،چین(بیجنگ)انٹرنیشنل لیژر انڈسٹری ایکسپوزیشن،تقریب انعامات،نو نمایاں تفریحی سرگرمیاں اور اختتامی تقریب پر مشتمل تھی ،جس نے 110,000 سے زائدمہمانوں کو پینگو کی جانب راغب کیا۔80,000سے زائد افراد نے’’آف لائن+آن لائن‘‘ طریقوں کے ذریعے سے کانگریس میں شرکت کی۔

تفریح کے تصور کو وسعت دیتے ہوئے،کانگریس نے مثبت نتائج حاصل کیے۔

کانگریس کے مرکزی فورم میں،یو این ڈبلیو ٹی او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ژو شانگزونگ،ورلڈ لیژر آرگنائزیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر کرسٹینا اورٹیگا،سوشل افیئرز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اوو ژیاوٗ لی،نیشنل ڈیولپمنٹ ریفارم کمیشن،اور پیلس میوزیم کے سابق ڈائریکٹر شان ژیانگ نے دیگر کئی ماہرین اور اسکالروں کے ساتھ ’’تفریح زندگی کو بہتر بناتی ہے‘‘کے موضوع پر تقاریر کیں اور تفریحی صنعت اور تفریحی طرز زندگی کے موجودہ چلنے والے رجحانات پر گہری تفصیلات پیش کیں۔اس کے ساتھ روں 14 چھوٹے فورم میں اس نکتے پر توجہ دی گئی کہ کیسے تفریح لوگوں کی زندگی کے ساتھ قربت رکھتی ہے۔مجموعی طور پر 162 ماہرین اور اسکالروں نے کانگریس میں ماہرانہ رائے اور تحقیقی نتائج دینے کےلیے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔کانگریس کو چینی اور غیر ملکی ماہرین سے 342مقالے اور چینی اور غیرملکی زبانوں میں332تجزیے موصول ہوئے۔کانگریس کے بارے میں مقالے اور ویڈیوز تفریح کے تصور کی تشہیر کے لیے آن لائن موجود ہیں۔

تفریح کے تصورات کو وسعت دیتے ہوئے، کانگریس کے ثمر بخش نتائج برآمد ہوئے۔پیچ بلوسم گرینڈ اسٹیج فولک کلچر ایگزیبیشن کانگریش کے دوران منعقد کیا جارہاہے۔

کانگریس میں عوامی شرکت کے حصول کےلیے نمایاں تفریحی سرگرمیاں جیسے کہ چائنا انٹرنیشنل مائنڈ گیمز چیلنج،بیجنگ انٹرنیشنل پیچ کلچر فورم اینڈ پیچ گارڈن کالیگرافی منعقد کی گئی۔ بالخصوص، پیچ بلسموم گرینڈ اسٹیج لوک کلچر نمائش اور پیچ گارڈن خطاطی جیسی سرگرمیاں روایتی چینی ثقافت اور کچھ مغربی ثقافتوں کو منفرد خصوصیات کے ساتھ ملا دیتی ہیں ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ گہری ثقافتی بنیاد رکھتا ہے اور پینگو منفرد تفریحی دلکشی پر نازاں ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورزم کے ڈائریکٹر جنرل چین ڈونگ کا اختتامی تقریب میں اپنی تقریر میں کہناتھا کہ کانگریس نے بیجنگ میں اپنے ’’دوستوں کاحلقہ‘‘بڑھادیاہے اور یہاں تک کہ چین میں بھی ایک بڑی سطح پر،اور زمان ومکان کے حدود سے آگے بڑھتے ہوئے روابط چین کی تفریحی صنعت اور بیجنگ کے ایک دوستانہ ماحول اور رہائش کے لیے ایک موزوں شہر کی حیثیت کو مزید تقویت فراہم کررہاہے۔ہم مزید بین الاقوامی دوستوں کو بیجنگ کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ وہ پینگو کی تفریحی دلکشی سے لطف اٹھاسکیں۔

ذریعہ : بیجنگ پینگو ورلڈ لیژر کانگریس2020 کا دفتر برائےایگزیکٹیو کمیٹی

لنک :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389422
لنک :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389431

Latest from Blog