درگا ہ حضرت بل،خانقاہ حاجی علی سمیت بھارت میں مسلمانوں کے کئی مقامات مقدسہ پرحملے کا خدشہ

دکن کی مکہ مسجد،، درگاہ غریب نواز اورمالیگاﺅں خانقاہ میں دھماکے ہو چکے ہیں، ہندو تواانتہاپسند ملوث پائے گئے
درگاہوں ،خانقاہوں اور دینی مدارس پرحملوں کا الرٹ،یومیہ ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں، سیکورٹی بڑھادی گئی،
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں درگا ہ حضرت بل اورممبئی کی مشہور درگاہ حاجی علی سمیت بھارت کی کئی درگاہوں ،خانقاہوں اور دینی مدارس پر حملے کا الرٹ جاری کیاگیا ہے ، جس کے بعد ان مقامات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل بھی ان مقامات مقدسہ پر حملے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ پولیس نے اطراف میں سیکورٹی سخت کردی ہے۔ ان مقامات مقدسہ پر ہر روز ہزاروں عقیدت مند آتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل حیدرآباد کی مکہ مسجد، ، اجمیر کی درگاہ اورمالیگاﺅں کی خانقاہ میں بم دھماکے ہو چکے ہیں جس میںہندو تواانتہاپسند ملوث پائے گئے تھے۔واضح رہے کہ 2008کے مالیگاﺅں بم دھماکوںمیں بھارتی فوج کالیفٹیننٹ کرنل شری کانت پروہت ملوث پایاگیاتھا جس میں کئی افراد ہلاک اور سوسے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Latest from Blog