بدین: آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن صحت کھاتہ یونٹ بدین کے انتخابات میںبلا مقابلہ عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب ہونے والوں میں حاجی اللہ بچایو انڑ صدر، بابو شاہدجٹ کو سینئر نائب صدر، کارو ، احمد جگسی،عامر آرائیں جبکہ جنرل سیکریٹری کے لئے عبدالرسول اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری عنایت اللہ پاٹولی، فنانس سیکریٹی اکبر علی مندھرو پریس سیکریٹری ادریس نہڑیو کاانتخاب بلا مقابلہ عمل میں لایا گیا۔