اسلام آباد: سینیٹر انور بیگ کو وزیر اعظم نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چیئر مین مقرر کر دیا ۔ چیئر مین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا درجہ وفاقی وزیر کے برابرہوگا، سینٹر انور بیگ نے کہا کہ میں اس ادارے کو سیاست کی نذر نہیں ہو نے دوں گا ، سیاسی کارکنوں کے مددگار بنانے کے بجائے ملک کے غریب لوگوں کا مددگار ادارہ بنانے کے لیے کام کروں گا،جبکہ ماضی میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات بھی کی جائیںگی ،انھوں نے کہا کہ اگر ادارے کو مالی طور پر مستحکم کر نے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جانا پڑ ا تو ان کے پاس چلے جائیںگے۔
Next Post
لاہور: ڈینگی نے ایک اور خاتون کی جان لے لی
Thu Nov 7 , 2013
لاہور: لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون جاںبحق ہو گئیں۔ لاہور اسپتال میں زیرعلاج 37سالہ خاتو ن تنزیلہ ڈینگی کے باعث دم توڑ گئیں، پنجاب میں رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9ہو گئی تاہم ابھی بھی 312افراد اسپتالوںمیں زیر علاج ہیں جبکہ پچھلے دو دنوں کے دوران 66مریضوں میں ڈینگی تشخیص ہو ئی ہے ۔
