پنجاب میں ٹریفک پولیس کوباڈی کیم سے آراستہ کیا جائے گا ہمارا اصل ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود ہے:فیاض الحسن چوہان

لاہور (پی پی آئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹریفک پولیس کوباڈی کیم سے آراستہ کیا جائے گا پنجاب میں ٹریفک کے نظام اور ٹریفک پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے، فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ ایک انقلاب بن چکا جو کاغذی لیڈروں کو انجام تک پہنچانے والا ہے،عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اصل ایجنڈا ہے، ہمارے کام اشتہاروں میں نہیں، حقیقت میں نظر آتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ ایک انقلاب بن چکا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا اپنے لئے پروٹوکول اور سیکیورٹی میں کمی کرنے کا حکم مثالی کام ہے، پرویز الٰہی نے اپنی آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ کی آمدو رفت کے دوران سگنل ٹو سگنل ٹریفک کا فلو برقرار رکھا جائے گا۔

Latest from Blog