پی ٹی آئی کی قیادت 26 نومبر کی کال کامیاب بنانے کیلئے سرگرم پارٹی رہنماؤں اور ذیلی تنظیموں کو مختلف ٹاسک سونپنے کا فیصلہ، کوآرڈینیٹر مقرر سندھ میں کوآرڈی نیٹر ضلع و تحصیل سے روزانہ بنیاد پر رپورٹ حاصل کرینگے

کراچی (پی پی آئی)حکومت مخالف تحریک کے معاملے پر پی ٹی آئی نے 26 نومبر کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں اور ذیلی تنظیموں کو مختلف ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی ہدایت پر کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کیمپس لگائے جائیں گے،ضلعی اور تحصیل اور یو سی سطح کی تنظیموں کو باقاعدہ عوام لانے کا ٹاسک دیا گیا،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی حلقوں سے زیادہ لوگ لانے کے پابند ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کاکہناہے کہ سندھ میں کال کو کامیاب بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا اہم رہنماؤں پر مشتمل مختلف کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے، کوآرڈی نیٹر ہر ضلعی و تحصیل عہدیداران سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کریں گے۔

Latest from Blog