آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، پاکستان کی تیسری پوزیشن ،آل راﺅنڈر ز میںمحمدحفیظ کاپہلا نمبر پر

دبئی: آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ تازہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر براجمان ہے ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کار کر دگی کے با وجود پاکستان کر کٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں انڈیا اور سری لنکا کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دی درجہ بندی میں انڈیا پہلے، سری لنکا دوسرے، تیسرے نمبر پر پاکستان ،چوتھے پر جنوبی افریقا ،پانچویں پر ویسٹ انڈیز نے پنجے گاڑھے جبکہ آسٹریلیا کی تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبرپر آگئی ہے ، نیوزی لینڈ ساتویں ، انگلینڈ آٹھویں ، آئر لینڈ نویں ، بنگلہ دیش دسویں جبکہ افغانستان گیارھویں نمبر موجود ہے ۔ انفرادی کا رکردگی میں ویسٹ انڈیز کے سیموئل بدری بولنگ میں پہلے، ویسٹ اندیز کے ہی سنیل نرائن دوسرے ، سعید اجمل تیسرے ،آسٹریلیا کے مچل اسٹارک چوتھے ، سری لنکا کے سینینائیکے پانچویں اور انڈین اسپنر ایشون چھٹے ، میک کولم ساتویں،نووان کولاسیکارا آٹھویں ، پاکستان آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور کپتان محمد حفیظ مشترکہ طور پر نویں نمبر موجود ہیں۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ارون فنچ پہلے ، انگلینڈ کے الیکس ہیلز دوسرے ، انڈیا کے ویرات کوہلی تیسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم چوتھے ، سری لنکا کے پریراپانچویں،انڈیا کے یوراج سنگھ چھٹے ، انڈیا کے سریش رائناساتویں اور جنوبی افریقی ڈومینی اورویسٹ انڈین کرس گیل آٹھویں نمبرپر موجود ہیں، مہیلاجے وردھنے دسویں نمبر پر موجو د ہیں۔پاکستان کی جانب سے احمدشہزاد گیارھویں اور عمر اکمل سولھویں نمبر پر موجو دہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راﺅنڈر میں محمد حفیظ پہلے اور شاہد آفریدی پانچویںنمبر پر براجمان ہیں۔

Latest from Blog