اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید پر ایک ہی الزام میں اسلام آباد اور دیگر شہروں میں درج مقدمات کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی،شیخ رشید اپنے وکلا سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری نے استفسار کیا کہ پولیس سے رپورٹ مانگی تھی، وہ آگئی ہے کیا؟،اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ جی رپورٹ آگئی ہے اور عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں ہیں کیا؟،عدالتی ہدایت پر اسٹیٹ کونسل نے تھانہ موچکو میں درج ایف آئی آر پڑھی۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر میں بلو رانی اور دیگر الفاظ نہیں ہیں، یہ کس نے رپورٹ لکھی، اسکرپٹ ہے کیا؟ ایف آئی آر میں لکھا ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غلط الفاظ بولے، جو الفاظ رپورٹ میں بتائے وہ ایف آئی آر میں نہیں، بیان یہاں دیا مقدمہ کراچی میں کیسے؟ عدالت نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کرتے ہیں، فریقین میں کوئی کمنٹس دینا چاہے تو ایک ہفتہ میں دے دیں۔ یادرہے کہ شیخ رشید نے تھانہ موچکو، لسبیلہ اور اسلام آباد میں درج مقدمات کے اخراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی