کراچی(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کو الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس سے الیکشن میں دھاندلی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انسدادا دہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا، خط میں یاسمین راشد کا کہناہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مکمل طور پر دفن کر دیا گیا،8 فروری میں ان کو اندازہ نہیں تھا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے۔پی پی آئی کے مطابق یاسمین راشد نے لکھا کہ اتنے ظلم ہونے کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ضمنی الیکشن میں ان کو معلوم تھا انکے ساتھ کیا ہونی ہے،ا نہوں نے پہلے ہی تیاری کر لی اور ڈبوں میں جعلی ووٹ بھر لیے،اور اب کہہ رہے ہیں کہ ہم الیکشن جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو، پاکستان کی عوام کے ساتھ کتنا ظلم اور زیادتی کریں گے،یاسمین راشد نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے الیکشن کمیشن اور بیوروکریسی شریفوں کے گھر کی باندی بن کر رہ گئی ہے۔ان کی نہ پاکستان میں کوئی عزت رہی نہ اور نہ بیرون ملک میں رہی۔ یاسمین راشد نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ صاحب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان زیادتیوں پر نظرثانی کریں اور پاکستانیوں کو بربادی سے بچائیں۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی