ابرجی کے بین الاقوامی نیوزلیٹر کا ساتواں ایڈیشن جی ای کی بین الاقوامی کمیونی کیشن بنیاد اور اس کی ڈجیٹل سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتا ہوا

ساؤ پاؤلو، 9 جنوری 2017ء/پی آرنیوزوائر/– ابرجی – برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشن نے 2016ء کے اختتام پر بی آر پی آر کا نومبر/دسمبر ایڈیشن شائع کیا۔ نیوزلیٹر برازیل میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکالمے میں کمیونی کیشن کے شعبے میں اچھے رویوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کا ایک منصوبہ ہے۔

ایڈیشن نمبر 7 آئبیرو-امریکن کمیونی کیشن ایسوسی ایشنز کی بین الاقوامی فاؤنڈيشن فنڈاکوم پر مضامین رکھتا ہے جس نے اپنی سرگرمیاں نومبر میں شروع کیں۔ ادارے کی سرگرمیوں میں میامی میں مارچ میں طے شدہ کمیونی کیشنز کانفرنس سائبکوم اور فنڈاکوم انٹرنیشنل ایوارڈز کا انتظام ہے جو پرتگیزی و ہسپانوی زبانوں میں بہترین کمیونی کیشنز مشقوں کو تسلیم کرتا ہے۔

دیگر جھلکیوں میں جی ای کی ڈجیٹل سرگرمیاں ہیں، جس کا یوٹیوب چینل جدت طرازی اور اس چیلنج کی طرف رواں ہے جو سیپ ٹیکنالوجی کثیر القومی ادارہ برازیلی جامعہ طلبہ کو تجویز کر رہا ہے۔

ابرجی کے بارے میں– ابرجی – برازیلین ایسوسی ایشن فار بزنس کمیونی کیشن، کمیونی کیشن اور ریلیشن شپ معلومات و مشقوں کی پیداوار اور تقسیم کا اہم مقامی حوالہ ہے۔ 1967ء میں قائم ہونے والا ابرجی ایک غیر برائے منافع پیشہ ور اور سائنسی ادارہ ہے جس کا اہم مقصد کمپنیوں اور اداروں میں کمیونی کیشن کو بہتر بنانا، اور کمیونی کیٹر کے کردار کے لیے احترام پیدا کرنا ہے۔ اس کی سرگرمیوں کی بنیادیں وکالت، مواد، تعلیم اور کیریئر ہیں۔

ابرجی کی سرگرمیاں برازیل کی سرحدوں سے آگے جاتی ہے، کیونکہ یہ ممالک کے ساتھ تعلق اور تبادلہ منصوبے رکھتا ہے جیسا کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اسپین، پرتگال، جرمنی، اٹلی، بھارت، میکسیکو، ارجنٹینا، چلی، کولمبیا اور پیرو اور وہ برازیلین بزنس کمیونی کیشن تھنک ٹینک کی حیثیت سے اپنا مقام بنا رہا ہے۔

بی آر پی آر نیوزلیٹر حاصل کرنے کے لیے یہاں رجسٹر ہوں۔

رابطہ معلومات:

تاتو کاربونارو
پبلک افیئرز اور انٹرنیشنل رلیشنز
9090 -5727 11 55+
tatocarbonaro@aberje.com.br

Latest from Blog