کرپشن ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس غیر معینہ مدت کیلئے بند

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

کوٹری سے حیدر آباد جانیوالی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ، 278.32 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے پر بند

اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی منفی اختتام،100 انڈیکس 91 پوانٹس کی کمی سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 کرپشن ریفرنس میں پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(پی پی آئی)لاہورکی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی دوران سماعت پرویز الہٰی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے پرویز الہٰی کو چار ہفتوں کی بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب انکوائری کی دستاویزات دینے کی اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں کل ملی ہیں ابھی اس پر مشاورت کرنی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے یا نہیں۔ عدالت نے سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں

کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس غیر معینہ مدت کیلئے بند

کراچی(پی پی آئی)کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کوغیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بولان میل ٹرین کوپل تباہ ہونے کے باعث گزشتہ روز لاڑکانہ میں روکا گیا تھا، بولان میل کولاڑکانہ سے کراچی لا نے کے بعد بولان میل غیرمعینہ مدت تک بندرہیگی۔2روز قبل تباہ دوزان  پل  کا مرمتی کام شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کا کہناہے کہ سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد دوزان ریلوے پل ٹریک کی تعمیرکاکام شروع ہوگا،بولان ایکسپریس میں ٹکٹ بک کرانیوالے مسافروں کوٹکٹ ریفنڈ  کئے جائیں گے، بولان ایکسپریس ہردو روز کے بعد چلائی جاتی ہے  اور اس کی11بوگیوں میں میں 1ہزار سے زائد مسافر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے

مظفرآباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز انتقال کر گئے۔ پی پی آئی کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔

مزید پڑھیں

کوٹری سے حیدر آباد جانیوالی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی

  کوٹری / حیدرآباد(پی پی آئی)کوٹری سے حیدرآباد جانے والی مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے پاس پٹری سے اتریں، مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک مکمل معطل ہوگیا۔  پی پی آئی کے مطابق  حکام نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جسے جلد بحال کردیا جائیگا۔

مزید پڑھیں

ڈالر کی قیمت میں پھر سے اضافہ، 278.32 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے پر بند

کراچی(پی پی آئی)دوروزہ کمی کے بعد  ڈالر  کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا۔  اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں  ڈالر کی قدر میں 13 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق  اضافہ  کے بعد ڈالر 278.32 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں

اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی منفی اختتام،100 انڈیکس 91 پوانٹس کی کمی سے بند

 کراچی(پی پی آئی)اسٹاک ایکسچینج میں تیسرے روز بھی منفی اختتام  ہوا ہے، 100 انڈیکس 91 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا،100 انڈیکس 77 ہزار 992 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا،آج 16 ارب روپے مالیت  کے  63 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزید پڑھیں