پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 22 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

پولیس اہلکاروں کی آن لائن حاضری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی

اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

مزیدظلم برداشت نہیں،  آئی پی پیز معاہدے ختم کئے جائیں:شکیل قاسمی

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ آج الیکشن کمیشن  میں طلب

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 22 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی۔ آل صرافہ ایسوسی ایشن نے ریٹ جاری کردئیے گئے جس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 22 سو روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے کی کمی کے بعد  261500 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 1886 روپے کم ہوکر 224194 روپے پرآگئے۔  دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام چار ڈالر کے اضافے سے 2516 ڈالر ہو گئے۔

مزید پڑھیں

پولیس اہلکاروں کی آن لائن حاضری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی

کراچی(پی پی آئی)آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کیلئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے ملتوی کردی گئی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی حاضری لگانے کیلئے بنائی گئی پوائنٹ می ایپ کیخلاف درخواست پر سماعت  ہوئی، درخواست پولیس کانسٹیبل شکیل احمد کی جانب سے دائرکی گئی تھی۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے سماعت میں  کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موبائل فون استعمال کرتے ہیں ویڈیوز دیکھتے ہیں،موبائل فون رکھ سکتے ہیں تو آن لائن حاضری لگانے سے کیا فرق پڑتا ہے۔جسٹس عدنان اقبال چوہدری  نے کہا  کہ  ہمارے پاس لاکھوں لوگ نہیں آئے آپ  اکیلے ہیں،پولیس محکمے نے آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اس پر پہلے فیصلہ ہونے دیں،انہوں نے کہا کہ درخواست پر جائزہ بعد میں لیا جائے گا، ہوسکتا ہے پولیس محکمہ حاضری لگانے کے لیے موبائل فون ہی دے دے، بھلے وہ موبائل فون بعد میں چوری ہوجائے۔ جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد سمیت پنجاب،خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پاکستان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین زلزلے سے لرز اٹھی، خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ،دیر، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر،کوہستان،سوات، ایبٹ آباد اور شمالی وزیرستان میں  بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 4ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 215کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔

مزید پڑھیں

مزیدظلم برداشت نہیں،  آئی پی پیز معاہدے ختم کئے جائیں:شکیل قاسمی

کراچی (پی پی آئی) جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے جنرل سیکریٹری ملک محمدشکیل قاسمی نے تاجربرادری کو ہڑتال کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تاجر برادری نے ثابت کردیاکہ اتحاد کی طاقت سے ہر ناممکن کو ممکن بنایاجاسکتاہے، کامیاب ملک گیرہڑتال مہنگی بجلی کے خلاف جدو جہد کااہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگی ترین بجلی اور بے جاوناروااور ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف پوری قوم یک زبان ہوچکی ہے،مزیدظلم برداشت نہیں کیاجائے گا، حکومت آئی پی پیز معاہدے فی الفور ختم کرے۔ یہ باتیں انہوں نے معروف تاجررہنماسیکریٹری جنرل آل کراچی جیولرزاینڈمینوفیکچررزایسوسی ایشن وچیئرمین لانڈھی کورنگی بزنس فورم وآل بابرمارکیٹ فرینڈزگروپ سیدراشدعلی شاہ،نوراحمدعباسی، نعیم الدین عباسی ودیگر سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہی

مزید پڑھیں

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال، کاروباری مراکز بند

کراچی(پی پی آئی)بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی،لاہور، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر میں تاجر تنظیموں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی گئی۔تاجر تنظیموں کی ہڑتال کے باعث کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند  رہے اور ہڑتال کے پیش نظر مختلف شہروں میں اسکول بھی بند رکھے گئے۔جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا  تھا، اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا۔تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ تاجروں، صنعتکاروں اور شہریوں پر عائد ٹیکسز ختم کرکے بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

مزید پڑھیں

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی سربراہ آج الیکشن کمیشن  میں طلب

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر جے یو آئی کے سربراہ کو جمعرات کو 10 بجے طلب کیا ہے، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔جے یو آئی  رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جے یو آئی کے وکلا کا پینل پیش ہو گا۔

مزید پڑھیں