جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق ضلعی صدر ہارون سرورٹریفک حادثہ میں شدید زخمی، صاحبزادہ جاں بحق

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو برطرف نہیں دیگر محکموں میں ملازمت دیں گے: سینیٹر مصدق ملک

کراچی کے35 ہزارصنعتی صارفین کے ای کی مہنگی بجلی سے متاثر

خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران کی رہائی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دیدی

کار ساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور

کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سابق ضلعی صدر ہارون سرورٹریفک حادثہ میں شدید زخمی، صاحبزادہ جاں بحق

راولاکوٹ (پی پی آئی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (یاسین ملک)کے سابق ضلعی صدر ہارون سرورٹریفک حادثہ میں  شدید زخمی  جبکہ ان کے صاحبزادہ جاں بحق ہو گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ہجیرہ کے نواح میں ٹریفک کے المناک حادثہ  کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔شہید بچے کی نماز جنازہ میں بھاری اکثریت میں لوگوں نے شرکت کی۔ہارون سرور کو۔ شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ رو بہ صحت ہیں جموں کشمیر لبریشن فر نٹ نے ہارون سرور سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے بچے کی جنت نشینی اور ہارون سرور کی صحت یابی کی دعا کی ہے

مزید پڑھیں

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو برطرف نہیں دیگر محکموں میں ملازمت دیں گے: سینیٹر مصدق ملک

کراچی (پی پی آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نیکہا ہے کہ تاجروں سے بات کریں گے مگر تاجروں کو بھی ٹیکس دینا چاہیے،یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی نوکری کا ازالہ کیا جائے گا۔یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین بے روزگار نہیں ہورہے، دیگر محکموں میں ملازمت دیں گے۔یوٹیلیٹی سٹورزمیں مافیاز فائدہ اٹھا رہے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں

کراچی کے35 ہزارصنعتی صارفین کے ای کی مہنگی بجلی سے متاثر

اسلام آباد(پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن نے کہا کہ بجلی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ لوگ اس کو چھوڑ رہے ہیں، صنعتوں کے 35 ہزار صارفین صرف کے ای کی مہنگی بجلی کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں، کراچی کے ڈھائی کروڑ بجلی صارفین کا قصور بتایا جائے۔ پی پی آئی کے مطابق کورنگی ایسوسی ایشن نے  سرکاری ڈسکوز اور کے ای کیلئے ایف سی اے میں فرق کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ڈسکوز کیلئے ایف سی اے منفی آ رہا ہے، کراچی کے بجلی صارفین کے ساتھ کیوں زیادتی کی جارہی ہے، نیپرا اتھارٹی کے ای صارفین کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے، کے الیکٹرک کے گزشتہ سال کے ایف سی اے اب آ رہے ہیں، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کو جولائی کے ایف سی اے آ رہے ہیں، کے الیکٹرک اگر زیادتی کر رہی ہے تو نیپرا اس کا نوٹس لے۔ نمائندہ جماعت اسلامی نے کہا کہ کے ای نے مہنگی ترین بجلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آئی پی پیز کو اربوں کھربوں کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں، کے ای کی بجلی آئی پی پی کی مہنگی ترین بجلی سے بھی زیادہ مہنگی ہے، اب کے الیکٹرک اپنے بلوں میں کوڑا ٹیکس بھی وصول کرے گی، نیپرا کہاں ہے یہ سب اسے نظر نہیں آتا کیسے اس کی اجازت دی جاتی ہے، کراچی کے صارفین کی کے الیکٹرک سے جان چھڑوائی جائے۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران کی رہائی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دیدی

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخواکابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کی قرار داد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، صوبائی کابینہ نے مراد سعید کے خلاف مقدمات کے خاتمے کے قرار داد بھی وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی۔خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی جس مشترکہ قرارداد کو وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 71 سال ہونے کے پیش نظر انہیں جسمانی اور ذہنی صحت کے خطرات کا سامنا ہے۔قرارداد میں انسانی حقوق کمیشن کی رائے کی توثیق کی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو غائب کر دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عمران خان کی جبری حراست کی آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں۔قرارداد میں صوبائی کابینہ نے مراد سعید کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا.کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی قراردایں وفاق کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں

کار ساز حادثہ کی ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ کارساز حادثے میں ملزمہ نتاشہ کے شوہر دانش اقبال کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔  سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی 7 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،دانش اقبال کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دانش اقبال کی گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، ان کا اس سارے واقعے سے کوئی تعلق نہیں، دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ جیل میں ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق خیال رہے کہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی، حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے گاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں

کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل

اسلام آباد(پی پی آئی) نیپرا نے ایف سی اے کی مد میں کے الیکٹرک کی بجلی 3.9 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 9 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق کے ای حکام نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ گیا جائے جس سے صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ کا بوجھ آئے گا،بجلی مہنگی کی درخواست پر کراچی کی تاجر برادری نے تشویش کا اظہار کیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سماعت مکمل کرلی اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں