کیمرون میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا  اجلاس ختم

پتہ نہیں کہ سندھ کے عوام کوکس بات کی سزا دی جا رہی ہے: سردار عبدالرحیم

 پاکستانی شہریوں کے 1 کروڑ 40 لاکھ  بند پڑے بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے  موجود

حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے:شبلی فراز

پی آئی اے کا دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی المصطفیٰ ہسپتال گلشن اقبال میں ہونٹ وتالوکٹے مریضوں کا6روزہ فری سرجری کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 کیمرون میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا  اجلاس ختم

یاوندے(پی پی آئی) اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ پچاسواں اجلاس کیمرون کے دارالحکومت یاوندے میں ختم ہوگیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کی۔ پی پی آئی کے مطابق  سیکرٹری خارجہ کشمیر میں بھارتی مظالم، غزہ میں جاری نسل کشی اور وہاں سنگین انسانی صورتحال پر پاکستان کا  موقف کھل کر بیان کیا نیز اْمت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل، دہشت گردی اور عصر حاضر کے دیگر عالمی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں

پتہ نہیں کہ سندھ کے عوام کوکس بات کی سزا دی جا رہی ہے: سردار عبدالرحیم

کراچی(پی پی آئی) فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور میگا کرپشن کے باعث کراچی سے کشمور تک پورا سندھ بارشوں کے پانی میں ڈوب چکا ہے اور شہر قائد سمیت سندھ بھر کے تمام راستے کھنڈر بن چکے ہیں،پتہ نہیں کہ سندھ کے عوام کوکس بات کی سزا دی جا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی آئی کے مطابق   سردار عبدالرحیم نے مطالبہ کیا کہ شہروں اور دیہات سے برساتی پانی کے اخراج کے لیے ہنگامی بنیاد پر ریلیف کیمپ قائم کرکے بارش زدگان کے علاج معالجے اور کھانے پینے کے انتظامات کیے جائیں، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ہر مہینے کراچی سے اربوں روپیکا ٹیکس  وصول ہوتا ہے مگر شہری بنیادی سہولیات سے مکمل طور محروم ہیں۔

مزید پڑھیں

 پاکستانی شہریوں کے 1 کروڑ 40 لاکھ  بند پڑے بینک اکاؤنٹس میں 97 ارب روپے  موجود

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستانی شہریوں کے 1 کروڑ 40 لاکھ  بینک اکاؤنٹس میں ایک دو نہیں پورے 97 ارب روپے  موجود ہیں جو وہ برسوں سے نہیں نکلوا پائے ان کے اکاونٹ بھی عارضی طور پر بند ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ  کو بتایا گیا ہیکہ ایک مخصوص مدت تک اکاونٹ استعمال نہ کرنے پر کھاتہ داروں کو 3 نوٹس بھجوائے جانے کے بعد فنڈزا سٹیٹ بینک کو منتقل ہوجاتے ہیں۔حکام کے مطابق لاکھوں اکاؤنٹ ہولڈرز 10،10سال بعد بھی عارضی بند اکاؤنٹس فعال کرانے آتے ہیں،  پی پی آئی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے عارضی بند اکاؤنٹس دوبارہ فعال کرانے کیلئے  اسٹیٹ بینک کی تجویز منظور کرلی۔

مزید پڑھیں

حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے:شبلی فراز

اسلام آباد(پی پی آئی)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ یہ حکومت دو، تین ہفتے کی مہمان ہے۔ عرفان صدیقی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا جس کے دوران شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایوان میں ایک وزیر موجود نہیں ہے، یہ حکومت دو تین ہفتے کی مہمان ہے لیکن اس کا مطلب نہیں کہ وہ کام کرنا چھوڑ دیں۔۔

مزید پڑھیں

پی آئی اے کا دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)نے دوران پرواز موبائل پر فوٹو اور ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ائیر لائن کی جانب سے پابندی کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے ابتدائی آغاز بھی کردیا گیا ہے، پرواز کے دوران دیگر مسافروں، کسی واقعہ اور کوئی ایسی ویڈیو یا تصاویر جو ہراسانی اور غیر اخلاقی حدود کے زمرے میں آتی ہو اس عمل کو کیمرے میں محفوظ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی خاص طور پر ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے مراحل کی فوٹوگرافی پر سخت پابندی عائد ہوگی۔یہ پابندی مسافروں کے تحفظ اور غیر مجاز ویڈیوز، فوٹوگرافی اور کسی بھی ہنگامی واقعہ کو روکنے کے لیے عائد کی جارہی ہے، پرواز کے دوران بھی فوٹو گرافی اور ویڈیوز بنانے پر پابندی کے اعلان کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی المصطفیٰ ہسپتال گلشن اقبال میں ہونٹ وتالوکٹے مریضوں کا6روزہ فری سرجری کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا

کراچی(پی پی آئی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت المصطفیٰ ہسپتال گلشن اقبال مین یونیورسٹی روڈ،کراچی میں کٹے ہونٹ وتالوکے مریضوں کیلئے مفت سرجری کیمپ کا انعقادکیاجارہاہے جس میں ماہرامریکی سرجن ڈاکٹر اسداللہ اعوان کٹے ہونٹ وتالوکے مریضوں کے آپریشن کریں گے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ  کیمپ اروار یکم ستمبرسے جمعہ 6ستمبرتک صبح 10بجے تا شام 4بجے تک جاری رہیگا۔

مزید پڑھیں