بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ

وفاقی حکومت نے گرے مارکیٹ پرقابو پانے کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیارکرلی

ایکسپوسینٹرکراچی منعقد ہ آئی ٹی ایگزیبیشن اختتام پذیر

سیکیورٹی فورسزکی کیچ، پنجگور،ڑوب میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

یوم دفاع پاکستان 15 روزہ باسکٹ بال تقریبات کا آغاز کل ہوگا

سردار عطااللہ مینگل کی تیسری برسی 3ستمبر کوکوئٹہ میں منائی جائے گی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان کی سیاسی و عسکری حکومت کے اقدامات کے باعث رواں سال ملکی معیشت میں بہتری کے واضح آثار دکھائی دیئے ہیں.بہتر معاشی حالات کی وجہ سے رواں سال ملکی برآمدات میں 30.645 ارب ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، یہ برآمدات 2022 میں 26.8 ارب ڈالر تھیں.اسی طرح رواں مالی سال میں درآمدات بھی 54.734 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ یہی برآمدات سال 2022  میں 58.9 ارب ڈالر تھیں۔ پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی،زرعی پیداوار جو سال 2022 میں 4.40 فیصد تھی  2024  6.25 فیصد بڑھی ہے رواں سال پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا جو 14.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے گرے مارکیٹ پرقابو پانے کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرے مارکیٹ پرقابو پانے کے لئے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے اس اقدام کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کو غیر رسمی چینلز کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے، پی پی آئی کے مطابق گرے مارکیٹ صنعتی،تجارتی،مالیاتی اورصحت کے شعبوں کوغیرمجاز درآمدات کیذریعے نقصان پہنچاتی ہی جس سے مقامی صنعت کاروں کے مارکیٹ شیئر اور منافع پر منفی اثر پڑتا ہے سرمایہ کاری کوبڑھانے کے لئے ایف بی آرکے لیے اپنی ریونیو مشینری کو ڈیجیٹلائز کرنا اور اس کے ڈھانچے کو دوبارہ منظم بنانا نہایت اہم ہے۔ اس اقدام سے 2029 تک جی ڈی پی کی موجودہ شرح نمو 9 فیصد سے بڑھ کر 18 فیصد تک ہو جائے گی،گرے مارکیٹ کے باعث ایک ڈالر 284 روپے تک فروخت ہو رہا ہے انٹربینک میں ایک ڈالر کی قیمت 280 روپے سے کم ہے حکومت کی جانب سے سیکریٹری خزانہ کو نیشنل بینک کی شاخوں اور بارڈر بوتھز پر کیش اوور کاؤنٹر سہولت بحال کرنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

مزید پڑھیں

ایکسپوسینٹرکراچی منعقد ہ آئی ٹی ایگزیبیشن اختتام پذیر

کراچی(پی پی آئی)ایس آئی ایف سی  کے تحت تین روزہ آئی ٹی ایگزیبیشن آئی ٹی سی این  ایکسپو سینٹرکراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پچھلے 25 سالوں سے باقاعدگی کیساتھ منعقد ہونے والی اس نمائش میں 70,000 افراد نے شرکت کی۔ پی پی آئی کے مطابق ایگزیبیشن کی بدولت 500 ملین ڈالرزکاکاروبارمتوقع ہے،دنیا کے 18 ممالک  کی 700 کمپنیوں نے ایگزیبیشن میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسزکی کیچ، پنجگور،ڑوب میں کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک

 کیچ، پنجگور،ژوب(پی پی آئی)سیکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاعات پرکیچ، پنجگور،ژوب میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کوجہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کیمطابق کارروائیوں میں فائرنگ کیتبادلیمیں 5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی  ہوئے،کارروائیاں 26 اگست کے حملوں کے پس منظرمیں کی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں،منصوبہ سازوں کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہیگا، دہشتگردوں اورسہولت کاروں کوانصاف کے کٹہر ے میں لایاجائیگا۔

مزید پڑھیں

یوم دفاع پاکستان 15 روزہ باسکٹ بال تقریبات کا آغاز کل ہوگا

کراچی (پی پی آئی)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے اشتراک نیزسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیرسرپرستی یکم ستمبر سے 15 روزہ یوم دفاع پاکستان باسکٹ بال ایونٹس کی تقریبات کا آغاز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر جو کہ فوجی قبرستان عقب گورا قبرستان میں حاضری دیکر ہوگا، پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان،  اعجاز احمد قریشی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے منتظمین اور احمد علی راجپوت بھی موجود ہونگے، یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین نے کیا، دریں اثنا  حاجی محمد اشرف یحیٰ، زاہد ملک اور زعیمہ خاتون کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

سردار عطااللہ مینگل کی تیسری برسی 3ستمبر کوکوئٹہ میں منائی جائے گی

کوئٹہ(پی پی آئی)ممتاز بلوچ رہنماسردار عطااللہ مینگل کی تیسری برسی 3ستمبر کوکوئٹہ میں منائی جائے گی۔بلوچستان نیشنل پارٹی  کے اجلاس میں قومی راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی تیسری برسی کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں قومی راہشون کی تیسری برسی پر تعزیتی جلسہ عام کوئٹہ میٹروپولیٹن کے سبزہ زار پرپیر 2 ستمبرکو سہہ پہر3 بجے منعقد کیا جائے گا جبکہ 3 ستمبر کو بی ایس او کی جانب سے پولی ٹیکنیک کالج سریاب روڈ میں دن 11بجے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں