بغداد ایئر پورٹ پردرجنوں پاکستانیوں کے پاسپورٹ ائر پورٹ انتظامیہ سے گم

ہم پارلیمنٹ کو جوابدہ، کسی کمپنی کو نہیں، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر ر ہے ہیں، اویس لغاری

بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

میرے حجرے کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

 سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت، یومیہ 6.8 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل

دیربالا میں سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

 بغداد ایئر پورٹ پردرجنوں پاکستانیوں کے پاسپورٹ ائر پورٹ انتظامیہ سے گم

bGdad(پی پی آئی)عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر 50 سے زائد پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ائر پورٹ امیگریشن انتظامیہ سے گم ہو گئے، اربعین کے موقع پر عراق جانیوالے پاکستانی زائرین کو وطن واپسی پر مشکلات کا سامنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستانی زائرین کا کہنا ہے کہ صبح 4 بجے سے بغداد ائر پورٹ پر موجود ہیں، پرواز صبح 9 بجے ہمیں بغداد میں چھوڑ کر اسلام آباد روانہ ہوگئی۔بغداد میں پھنسے زائرین نے مزید بتایا کہ ہمارے پاسپورٹ انتظامیہ کو نہیں مل رہے، نہیں بتایا جا رہا کہ اب ہم وطن کب اور کیسے واپس جائیں گے۔پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں

ہم پارلیمنٹ کو جوابدہ، کسی کمپنی کو نہیں، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر ر ہے ہیں، اویس لغاری

 اسلام آباد(پی پی آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا ہے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کا کام جاری ہے، وزیرتوانائی اویس لغاری کی سینیٹ کمیٹی کو آگاہی بھی دی کہاکہ ٹاسک فورس آئی پی پیزمعاہدوں کی ہرچیزکودیکھ رہی ہے۔سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں سینیٹ کی پاور کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، پی پی آئی کے مطابق  وفاقی وزیراویس لغاری نے کہاکہ دیامیر بھاشا پر بھی نظر ثانی کررہے ہیں، حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو بہت انہماک سے دیکھ رہے ہیں، ان معاہدوں کو ایک ہاتھ سے ہینڈل نہیں کرسکتے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ان معاہدوں کو اگر ایک طرف سے چھیڑا گیا تو ریکوڈک والا معاملہ ہوگا۔اجلاس کے دوران کواک پاور کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ کوایک پاور کمپنی پاکستان میں ہائیڈل میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے نیپرا کو ٹیرف کی درخواست دی ہے مگر ابھی تک ٹیرف منظور نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں

بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں  تیزہواؤں کے سبب شہر میں متعدد جگہ درخت اور سائن بورڈز گرگئے۔گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس میں ایک خاتون درخت کے نیچے آکرچل بسی۔ پی پی آئی کے مطابق   کراچی میں گزشتہ تین روز سے ہوا کا دباؤ  زیادہ ہے۔ریسکیوعملے کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے لاش کو سول ااسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔درخت گرنے کے واقعات گلستان جوہر بلاک 10، گلشن اقبال بلاک 17،سندھ سیکریٹریٹ، گرومندرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے ہیں۔ تاہم یہ پہلا واقعہ ہے جس میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

مزید پڑھیں

میرے حجرے کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان کے حجرے کو آگ لگا دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ’گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔‘انھوں نے مزید لکھا کہ ’فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔‘شیر افضل مروت نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا۔‘

مزید پڑھیں

 سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت، یومیہ 6.8 ملین کیوبک فٹ گیس حاصل

سانگھڑ(پی پی آئی)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔تیل و گیس کا ذخیرہ او جی ڈی سی ایل نے دریافت کیا،سنجھورو بلاک سمبار فارمیشن میں کنویں کی کھدائی فروری میں شروع ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق بلوچ IIنامی کنویں سے یومیہ 388 بیرل خام تیل نکلنے لگا،کنویں سے یومیہ 6.8 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں

دیربالا میں سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع

دیربالا(پی پی آئی)دیربالا میں طوفانی بارش اورکوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، کمراٹ میں موجود سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔ پی پی آئی کے مطابق سیاحوں کا کہنا ہیکہ کمراٹ کے مقام خانہ بدوش میں 100 سے زائد افراد پھنسے ہیں، گذشتہ رات 8 بجے ریلے نے تباہی مچائی ہے۔اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں کمراٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں، جلد امدادی کارروائیاں شروع کررہے ہیں۔وادی کمراٹ کے مختلف مقامات پر پھنسے سیکڑوں افراد  انتظامیہ کی مدد کی منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں