بابا بلھے شاہ ؒکا سالانہ 3 روزہ عرس آج سے شروع ہوگا

صدر زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، حافظ نعیم

کراچی پر ایک بار پھرڈیپ ڈپریشن طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا،الرٹ جاری

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی

عمران کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بابا بلھے شاہ ؒکا سالانہ 3 روزہ عرس آج سے شروع ہوگا

 معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒکا سالانہ تین روزہ عرس مبارک جمعہ30اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) اورنگزیب حیدر خان نے عرس کے موقع پرہفتہ 31 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ قصور میں مقامی تعطیل کے اعلان کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے قصورکی تمام ماتحت عدالتوں میں بھی 31 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں

صدر زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اسلام آباد(پی پی آئی) صدر مملکت آصف زرداری نے پیرس اولمپکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کرنیوالے اولمپین گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کردیا۔ ایوان صدر میں  ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، صدر مملکت نے شعبہ جیولین تھرو کے مقابلوں میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا۔

مزید پڑھیں

اگلے مرحلے میں پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، حافظ نعیم

لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اب اگلے مرحلے میں ہم  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی  کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ہڑتال کا کریڈٹ جماعت اسلامی نہیں پوری قوم کا کریڈٹ ہے، شٹر ڈاون ہوگئی ہے اب اگلے مرحلے میں ہم  پہیہ جام ہڑتال کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،جماعت اسلامی کے سوا اس مسئلے پر کوئی بات نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ سب پارٹیوں نے آئی پی پیز کو فائدہ پہنچایا،پاکستان میں سینکڑوں ارب روپے لینے والی کیپسسٹی پیمنٹس آئی پی پیز تو بند کریں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ عالمی آئی پی پیز اپنی جگہ لیکن شریف فیملی تو اپنی آئی پی پیز کا منافع کم کرے،جب آپ اپنی آئی پی پیز کا پیسہ چھوڑنے کو تیار نہیں تو چین یا کوئی دوسرا ملک کیوں چھوڑے گا۔ انہوں نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  2017 اور 18 تک انکم ٹیکس سے استشنی حاصل کرکے اربوں روپے کھائے گئے ہیں،ہر بار مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن سے بھاگنے کے لئے قانون میں تبدیلی کردیتی ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی پر ایک بار پھرڈیپ ڈپریشن طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا،الرٹ جاری

کراچی(پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا الرٹ جاری کردیا،ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ،الرٹ کے مطابق ڈیپ ڈپریشن 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے،محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کا نام اَسینیٰ کردیا۔کراچی پر ایک بار پھر سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔محکمہ موسمیات نیسمندری طوفان کے حوالے سے پہلا الرٹ جاری کردیا،الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کچھ آف رن پر گہرا دباؤ، شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ ڈیپ ڈپریشن رن آف کچھ، ہندوستان کے اوپر پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران بہت آہستہ آہستہ مغرب اور جنوب مغرب میں منتقل ہوا ہے،ڈیپ ڈپریشن تقریباً 270 کلومیٹر کراچی کے جنوب مشرق میں موجود ہے، آج یا رات کل صبح تک سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ابھرے گا۔  محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،ابتدائی طور پر سائکلونک طوفان مغرب /جنوب مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے،سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام اَسینیٰ تجویزکیا گیا ہے،اَسینیٰ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے، اسنیٰ طوفان کا نام پاکستان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف درخواست پر سماعت 5ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاکو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس عالیہ نیلم نے استفسارکیاکہ عظمیٰ بخاری کے کیس میں کیا پراگریس ہے؟ سرکاری وکیل نے کہاکہ ہم نے مختلف کمپنیوں کو اس حوالے سے لکھا ہے، ہم نے ویڈیو کو شیئرکرنے میں ملوث33اکاونٹس کی نشاندہی کی ہے،وکیل عظمیٰ بخاری نے کہاکہ ان میں سے محض ایک شخص کو گرفتارکیاگیا، جس نے ویڈیو آگے شیئر کی،اس کی بھی کل ضمانت لگی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں

عمران کو آکسفورڈ نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری

 لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا ”ڈس گریس“ کا لقب دے رہا ہے، عمران خان کی کرپشن کی داستانیں 4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن انڈیکس اوپر جانے کی نشاندہی کی, پی پی آئی کے مطابق  انہوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا، دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 90 ملین پاؤنڈ چھپائے آکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے، کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی باعث ندامت ہے۔

مزید پڑھیں