پاکستان ریلوے کی آمدنی میں بہتری آنے لگی ہے اور رواں مالی سال 24-2023کے پہلے2ماہ میں آمدنی کے ہدف سے زائدریونیوحاصل ہوگیا ہے۔ ریلوے اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق ریلوے کوہدف سے98کروڑ90لاکھ روپے کی زائدآمدنی ہوئی, پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں ریلوے کوکل12ارب8کروڑ80لاکھ روپے آمدنی ہوئی ہے۔پہلے ماہ میں آمدنی کاہدف11ارب9کروڑ90لاکھ روپے تھا۔ دو ماہ میں مسافر، متفرق کوچزکی مدمیں زائدآمدنی حاصل ہوئی، البتہ شعبہ فریٹ کی آمدنی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا اور ہدف سے25فیصدکم آمدنی حاصل کی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پاکستانی کرکٹرز کو آﺅٹ کردیا
نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی
سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال
فنڈزکی کمی کے باعث قومی ٹیم اذلان شاہ کپ میں شرکت نہیں کریگی : ہاکی فیڈریشن
وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا سے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
(May 6, 2026)
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
(May 4, 2026)
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی اورپشاور میں افغانستان میں پائے جانیوالے پولیو وائرس کی تصدیق
کراچی (پی پی آئی)کراچی اورپشاور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں پائے جانے والے وائرس جیسا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پایا جانا تشویشناک ہے، وائرس کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو اس بیماری سے مسلسل خطرہ ہے۔
ناظم آباداور اطراف کی بستیوں میں کومبنگ آپریشن ، 4 ملزمان گرفتار
کراچی(پی پی آئی)ا سپیشل انویسٹی گیشن پولیس (ایس آئی یو) پولیس نے ناظم آباداور اطراف کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان ا سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی، قتل و اقدام قتل میں ملوث ہیں، گرفتارملزمان سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دوست محمد، محمد اسلم، محمد اختر اور جلیل احمد شامل ہیں، ملزمان عادی جرائم پیشہ اورمتعدد بارگرفتارہو کر جیل جاچکے ہیں۔ملزم جلیل احمد قتل کے مقدمہ میں سہراب گوٹھ پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان دوست محمد، محمد اسلم اور محمد اختر ناظم ا?باد پولیس کو موبائل چوری کیمقدمات میں مطلوب تھے۔
پنجاب ہائیکورٹ کے 11 ججوں کو 36 کروڑ کا بلا سود قرض منظوری
لاہور(پی پی آئی) پنجاب کی نگران حکومت نے ہائی کورٹ کے گیارہ ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد قرضوں کی منظوری دے دی۔ہائی کورٹ کے ججز کو دئیے جانے والے قرضے بلاسود ہوں گے، ججز 12 سال کی مدت میں بغیر ایک روپیہ سود ادا کئے یہ قرضے واپس کریں گے، ہائی کورٹ کے 11 ججز کو 3 سال کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا گیا جو سوا تین کروڑ روپے پر ایوریج بنتی ہے۔کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے ایجنڈا نمبر 17 نمبر 18 اور 19 میں 11 ججوں کو رقم دینے کے حوالے سے ہیں، ان ججوں کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے، کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی ہے،۔سرکاری افسروں کو اس سے قبل بلاسود قرض دینے کی ایسی کوئی مثال سامنے نہیں آئی۔
تلاش کریں
خبریں

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے پاکستانی کرکٹرز کو آﺅٹ کردیا
(January 28, 2014)
نئی دہلی: پاکستان کو نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کی دعوت دینے والے بھارتی بورڈ کے میگا انٹرنیشنل ایونٹ آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستانی کرکٹرز کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا۔ انڈین پریمئیر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی بولی کے لیے 233 بھارتی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں ایک بار پھر پاکستانیکھلاڑیوں کو اس میں شامل نہیں کیا گیا۔ پاکستانی کرکٹرز کو اس سے پہلے بھی آئی پی ایل میں شرکت کرنے سے محروم رکھا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی
(January 28, 2014)
ہملٹن: نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے سات وکٹ سے کامیابی کے ساتھ پانچ ایک روزہ سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کر لی۔ سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 278 رنز بنائے۔ روہت شرما اور کپتان دھونی نے 79، 79 رنز جوڑے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ میزبان کیویز نے مقررہ ہدف 48 اعشاریہ ایک اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔روس ٹیلر نے 112 رنز کی شاندار ناٹ آوٹ اننگز کھیلی کین ولیمسن نے ٹوٹل میں 60 رنز کا اضافہ کیا۔

سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال
(January 28, 2014)
میخاکیلا،داغستان: سوچی اولمپکس کی مشعل کا داغستان میں روائتی انداز میں استقبال کیا گیا۔ سوچی ونٹر اولمپکس کی مشعل کو اسٹیڈیم میں لاتے ہی شائقین نے انتہائی پر جوشی کے ساتھ اس کا اس کا استقبال کیا۔ مختلف رنگوں کے ملبوس فنکاروں نے رنگا رنگ پر فارمنسز دے کر مشعل کا خیر مقدم کیا۔ سوچی اولمپکس کی مشعل تقریبا 123 دنوں میں پینسٹھ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سوچی پہنچے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشعل کے سفر سے روس کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سوچی ونٹر اولمپکس 7 سے 23 فروری تک روس میں ہوں گے۔

فنڈزکی کمی کے باعث قومی ٹیم اذلان شاہ کپ میں شرکت نہیں کریگی : ہاکی فیڈریشن
(January 28, 2014)
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نئی مینجمنٹ تاحال فنڈز کے حصول میں ناکام رہی ہے،فیڈریشن کے حکام کاکہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی صورت میں قومی ٹیم اذلان شاہ کپ میں نہیں بھیجیں گے۔ تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی اذلان شاہ کپ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں،، ٹورنامنٹ کا13 مارچ سے ملائیشیا میں آغاز ہونا ہے اور ابھی تک تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تک شروع نہیں ہوا۔ پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے سے اب تک فیڈریشن کو ایک روپیہ تک نہیں مل سکا۔ سابق اولمپئنز کے مطابق حکومت قومی کھیل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ قومی ہاکی ٹیم نے نومبر2013 میں آخری بین الاقوامی ایونٹ کھیلا تھا اور اگر اذلان شاہ کپ میں حصہ نہیں لیتی تو پھر اولمپکس 2016 کے کوالیفائنگ راونڈ ایشین گیمز میں دس ماہ بعد ان ایکشن دکھائی دے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز
(January 28, 2014)
اسلام آباد: نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں تین روزہ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا،ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں نادرن ایگلز نے کامیابی سمیٹ لی۔ اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں نجی سکول کی جانب سے جاری تین روزہ انٹر ریجنل فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے روزہ کھیل میں ناردرن ایگلز اورساوتھرن ڈولفنز کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہوا۔اس موقع پرنیشنل ریفری محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک صحت مندانہ سرگرمی ہے اوراس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے اچھے کھلاڑی سامنے آتے ہیں۔نادرن ایگلزنے ساﺅتھرن ڈولفنز کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کرٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان سکی ٹیم جنوبی کوریا سے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپس
(January 28, 2014)
اسلام آباد: پاکستان سکی ٹیم کا دستہ جنوبی کوریا کے صوبے گینگون میں ہونے والے ڈریم ٹریننگ پروگرام 2014میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سونے اور کانسی کے تمغے جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ۔قومی دستے میں شامل ضیا ءالرحمٰن نے سونے جبکہ محمد امتیاز نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔پاکستان سکی فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل اطہر حسین بخاری نے پاکستانی دستے سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو میڈلز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ۔اطہر حسین نے امید ظاہر کی ڈریم ٹریننگ پروگرام سے قومی ٹیم کو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھرپور فائدہ ہوگا ۔
