لاہور(پی پی آئی) جناح ہسپتال کے گارڈز پر ایف آئی آر کے خلاف عملے کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث ہسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال کی او پی ڈی دوسرے روز بھی بند رہی جبکہ او پی ڈی کا پرچی کاونٹر بھی معطل کر دیا گیا۔جناح ہسپتال کے عملے نے احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ہسپتال کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑ ا۔احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوہسپتال کے گارڈز پر ایف آئی آر واپس لینے کاوقت دیا تھا لیکن پنجاب حکومت نے ایف آئی آر تاحال واپس نہیں لی۔ جب تک ایف آئی آرواپس نہیں ہوگی ہسپتال کی اوپی ڈی بندرہے گی۔ جناح ہسپتال کے انڈور سروسز کو معطل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 3 اگست کو جناح ہسپتال میں پولیس اہلکار اور گارڈز کا جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خاتون ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر لیبر روم میں جانے کی کوشش کی تھی جس پر جھگڑا ہوگیاتھا۔
پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے
تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد
لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 985سے تجا وز کر گئی
ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں میںشمولیت
ایشین ہاکی چیمپئنز : پاکستان نے اومان کو آٹھ صفر کی عبرتناک شکست دیدی
روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب میں ڈینگی کے 67 نئے مریض رپورٹ، تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
لاہور(پی پی آئی) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 67 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے 28، راولپنڈی میں 15 اور فیصل آباد میں 6 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3، 3جبکہ بہاولنگر میں دو، گوجرانولہ، ننکانہ، گجرات اور بہاولپور میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹوبہ، نارووال، مظفر گڑھ، چکوال، رحیم یار خان اور خوشاب میں ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا، پنجاب بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 1042 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔علی جان خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 61 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال پنجاب کا کوئی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔دوسری جانب ڈینگی ایکسپرٹ کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں 50 سالہ الیاس ڈینگی سے جاں بحق نہیں ہوا، کلینیکل آڈٹ سے ثابت ہوا ہے کہ الیاس کی وفات متعدد اعضا ناکارہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری کا دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف پر اظہارتشویش
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا ستلج کے حفاظتی بند میں شگاف کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثر علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر مربوط اقدام کو یقینی بنائے۔انہوں نے زور دیا کہ بھاولپور اور احمد پور شرقیہ جیسی بڑی آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی عہدیداران و کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ جیالے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس حوالے سے انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اوردریائے ستلج کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کرائے۔
ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
اکراچی(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ ملیر پولیس نے ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کوقتل کرنیوالے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان عبد الوقار اور سجاد نے گزشتہ رات واردات کی تھی، ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر32سالہ شخص کو والد کے سامنے قتل کردیا تھا۔ایس ایس پی ملیرحسن سردار نے بتایاکہ گرفتار ملزم سجاد پہلے بھی قتل کیس میں جیل جاچکا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش 150 سے زائد وارداتوں کااعتراف کیا ہے، جبکہ ملزمان سے 2 پستول اور موبائل فون بر آمد کرلئے گئے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے
پیرس: سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال سے سامنا ہوگا۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں روجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا ۔ فیڈرر نے ڈیل پوٹرو کو تین سیٹس میں 6-3,4-6اور6-3کے سکور سے شکست دیدی ۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ رافیل نڈال سے ہوگا ۔ اس سے قبل رافیل نڈال نے سوئس کے سٹینسلس وورینکا کو کوارٹر فائنل مقابلے میں 6-1اور6-4سے ہر ا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔روجر فیڈر ر اگر پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ان کے کیریئر کا 22واں ٹائٹل ہوگا۔

تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد
تلہار: تلہار کے رائس ملز مالکان کی جانب سے دھان کی سرکاری قیمت کومستردکر دیا گیا ۔ سندھ کی حکومت کی جانب سے مقرر کر دھا ن کی قیمت کو تلہا ر کے رائس ملز مالکان نے مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں ، رائس ملز مالکا ن آباد گاروں سے دھام فی من 800روپے میں خرید تے ہیں جبکہ فی من تین کلو کی کٹوتی کی جاتی ہے ، دوسری جانب آباد گاروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہاہے کہ مل مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کا نقصان ہو رہا ہے ، آباد گاروں کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے دھان کی سر کاری قیمت 1200روپے مقرر کی تو آباد گار سخت احتجاج کریں گے ۔

لاہور: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 985سے تجا وز کر گئی
لاہور: پنجاب میں ڈینگی کے مریضو ں کی مجموعی تعداد 985 سے تجاوز کر گئی ۔ لاہو ر پنجاب میں ڈینگی سے شدید متاثر ہو نے والا شہر ہے جہاں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران باون مریض سا منے آگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 560مریضوں کا تعلق بھی لاہور سے ہے ، یا درہے گذشتہ سال پنجاب میں 265افرادڈینگی کا شکار ہوئے تھے جبکہ ایک مریض جان کی بازی ہار گیا تھا، اس دفعہ ڈینگی کے پھیلا ﺅ کی وجہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے خلاف اسپرے کا نہ ہونا بتایا جارہاہے ، واضح رہے اس سال اب تک ڈینگی کی وجہ سے 6افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

ہاشم آملہ اور ڈیل اسٹین کی پاکستان کیخلاف بقیہ میچوں میںشمولیت
دبئی: جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ورلڈ نمبر ون بیٹسمین ہاشم آملہ اور فاسٹ بولر ڈیل سٹین کو اگلے تینوں ون ڈے میچز کھیلنے کا موقع مل گیا۔ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن پر قابض جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملہ اپنے بچے کی ولادت کے باعث گھر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے وہ دوسرے ٹیسٹ اور ابتدائی دو ون ڈے میچز میں پاکستان کے خلاف ان ایکشن نہیں ہو سکے تھے۔ ادھر ڈیل سٹین بھی کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور گراونڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو بے تاب ہیں۔ جنوبی افریقی منیجر کے مطابق پاکستان کے خلاف آئندہ تین ایک روزہ میچوں میں ٹیم کو ہاشم آملہ اور ڈیل سٹین کی خدمات حاصل ہونگیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا مقابلہ چھ نومبر کو ہو گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز : پاکستان نے اومان کو آٹھ صفر کی عبرتناک شکست دیدی
کاکامی گاہارا: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر لیا ، کپتان محمد عمران کی ہیٹ ٹرک نے عمان کے خلاف آٹھ صفر کی فتح دلا دی۔جاپان کے شہر کاکامی گا ہارا میں ایشین ہاکی چیمپئز ٹرافی کا ایونٹ میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں زبردست فتح سمیٹ کر روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیموں کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجادی۔عمان کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے جارحانہ کھیل پیش کیا ، آٹھ صفر کے نتیجے نے افتتاحی مقابلے کو یکطرفہ بنا دیا۔ کپتان محمد عمران نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی،دلبر حسین اور سلمان حسین نے 2،2 جبکہ محمد توثیق نے ایک گول کیا، فاتح ٹیم کا تین نومبر کو چین سے جوڑ پڑے گا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سات نومبر کو شیڈول ہے، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ دس نومبر کو ہو گا۔

روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
بنگلور: بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا ۔روہت شرماون ڈے کی دوسری سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔روہت شرما نے بنگلور کے میدان میں آسٹریلوی باﺅلروں کو دن میں تارے دکھادیئے۔ روہت شرما کے لاٹھی چارج کے سامنے آسٹریلوی باﺅلرز بے بس نظر آئے۔ روہت شرما کی شاندار اننگز سے شائقین بے حد محظوظ ہوئے۔روہت شرما نے 156 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری مکمل کی۔ روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگز میں ریکارڈ 16 بلند وبالا چھکے شامل ہیں۔اس سے قبل ایک اننگز میں سب سے چھکے مارنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا۔ روہت شرما سے قبل بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر اور ویندر سہواگ کو ون ڈے میں ڈبل سنچر ی بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔