اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔اس موقع پر وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
میرپور خاص: مٹھراﺅ کینال کے واٹر کوسسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجاج
میرپور خاص آرٹس کونسل میں قومی یکجہتی مشاعرہ
کیپ ٹاﺅن سائیکل ریس کا پہلا مر حلہ جاری
قتل کی واردارت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار
ٹی ٹوئنٹی :لاستھ ملنگا کا سب سے زیادہ وکٹیںحاصل کرنے کا اعزاز
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پنجاب بھرمیں 1167ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق1268 زخمی ہوئے
لاہور)پی پی آئی) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1167ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 624افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔644معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 601ڈرائیوز،35کم عمرڈرائیور، 512مسافراور161پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ258ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت285متاثرین کے ساتھ پہلیفیصل آباد 83حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان67حادثات میں 69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1274متاثرین میں 1019مرد اور255خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 247افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور643افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ384زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1043موٹرسائیکلز،70آٹورکشے،104کاریں،18وین،07 مسافر بسیں،26ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
رواں سال کا آخری چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا
لاہور)پی پی آئی) رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہوا جس کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں کیا گیا۔پاکستان میں چاند کو جزوی گرہن لگا، چاند پر گرہن رات 11 بج کر دو منٹ پر لگنا شروع ہوا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر عروج پر پہنچا۔چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 4 گھنٹے 24 منٹ رہا جو علی الصبح 3 بج کر 26 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیا، آسٹریلیا، امریکا، افریقہ اور اٹلانٹک کے ممالک میں کیا گیا، پہلا چاند گرہن رواں سال 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب ہوا تھا۔
ملک برادری کی قربانیوں کو ہم فراموش نہیں کرسکتے، خالد مقبول صدیقی
کراچی(پی پی آئی) ملک برادری کی جانب سے حاجی ملک اختر کی زیر سرپرستی ایک پرْ وقار تقریب کااہتمام ایف سی ایریا لیاقت آباد میں منعقد کیاگیاجس میں مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی تھے۔ان کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق، احمد سلیم صدیقی سمیت رابطہ کمیٹی کے عہدیداران، سابقہ سیشن جج افضل روشن و دیگر ملک برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک اختر نے کہاکہ ملک برادری نے ہمیشہ پیار امن و بھائی چارگی کو اجاگر کیاہے، ایم کیوایم (پاکستان)کے ساتھ رشتہ کئی سالوں پرانا ہے ہر اچھے برے دور میں ہم نے ثابت قدم رہتے ہوئے ساتھ دیاہے، 1986سے لے کر اب تک بہت سے نشیب وفراز دیکھے ہم نے وہ دور بھی دیکھا جب اردو بولنے والوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے 1988سے کراچی میں مقیم ہیں،ہم نے امن و بھائی چارگی کے فروغ کے لیے قربانیاں بھی دی ہیں، آج متحد ہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے سینئر رہنماؤں کا آنا ہمارے لیے عزت افزا ہیں میں تہہ دل سے ان کا اور آنے والے تمام دوست احباب کاشکریہ اداکرتاہوں، ہمارا مقصد ملک میں امن و امان قائم رہے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔تقریب سے خالد مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک برادری کی قربانیوں کو ہم فراموش نہیں کرسکتے ایم کیوایم کے آغاز سے ہمارے ساتھ آج کی اس خوبصورت تقریب کو سجانے پرملک برادری اور حاجی ملک اختر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان)نے ہمیشہ رنگ ونسل سے بے نیاز ہوکر عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ملک برادری کاپیار و محبت ہمارے ساتھ اسی طرح برقرار ہے، سابق سیشن جج افضل روشن کاکہنا تھاکہ سندھ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اسٹریٹ کرائم اور کے الیکٹرک کی بدمعاشی کے خلاف اب وقت آگیاہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ہم ملک برادری ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

میرپور خاص: مٹھراﺅ کینال کے واٹر کوسسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجاج
میرپورخاص: مٹھراﺅ کےنال سے نکالے جانے والے واٹر کورسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجا ج اورشدےد نعرے بازی کی گئی۔میر پو ر خاص میں آباد گار فورم ڈاکٹر قمر ،بابو انور ،شکےل باجوہ اور دےگر درجنوں آباد گاروں نے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ مٹھراﺅ کےنال سے نکلنے والی شاخےںراموار شاخ،بشٹان شاخ ،وڈےلو مائنز ،سانوری مائنز پرنارا کےنال افسران نے ناجائز واٹر کورس نکا لے ہوئے ہیں جو غیر قانونی ہیں ،انھوں نے بتایا کہ آر ڈی 155 پر ناجائز 6انچ پائپ لائن سے کنکشن دئےے جارہے ہیں، جس کے لیے ہم نے عدالت سے رجو ع کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ ناجائز فش فارم مالکان جھوٹے کاغذات دکھاکر پانی حاصل کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اےکٹر فصلیں تباہ ہورہی ہےں اور انتظامےہ سندھ میں زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ،انھو ں نے حکومت کو تنبےہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اےسی ہی صورتحال رہی تو آبادگار اپنے احتجا ج کا دائرہ کار مزےد وسےع کردےں گے، جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

میرپور خاص آرٹس کونسل میں قومی یکجہتی مشاعرہ
میرپورخاص: آرٹس کونسل میرپورخاص کی جانب سے معروف سماجی رہنماءماہر اجمیری کی زیر صدارت قومی یکجہتی محفل مشاعرہ بھٹائی کلچرل ہال میں منعقد کیا گیا۔مشاعرے میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ ،مہمان اعزازی سیکریٹری آرٹس کونسل آف میرپورخاص رئیس احمد خان ،چیئر مین ادبی کمیٹی نوید شروش اور دیگر موجود تھے ،تقریب کوخطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی اور دیگر شاعر حضرات نے اپنے اپنے اردو اور سندھی اشعار حاضرین محفل کو سنائے ،جنھیں حاضرین نے خوب سراہا اور بڑھ چڑھ کر داد دی ۔

کیپ ٹاﺅن سائیکل ریس کا پہلا مر حلہ جاری
کپ ٹاﺅن: کیپ ٹاﺅن میں جا ری سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جاری ہے جہاںسائیکلسٹوں کا امتحان جاری ہے۔کیپ ٹاون ریس میں ناہموار راستے پر کئی سائیکلسٹ گرے تو بہت سوں کی سائیکل ہی پنکچر ہوگئی۔جنوبی افریقا کے صوبے مغربی کیپ میں روایتی سائیکل ریس جاری ہے، ناہموار اور کانٹوں سے بھرے راستوں پر سائیکلسٹوںکے لیے ریس امتحان بن گئی۔ریس کے کچھ شرکاءحادثے کا شکار ہوئے تو کچھ کی سائیکل پنکچر ہوگئی، جرمن جوڑی ریس میں پہلے نمبر پرہے۔آٹھ روز تک جاری رہنے والی ریس کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔

قتل کی واردارت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج
میرپورخاص: قتل کی واردات میں ملوث تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میرپورخاص کے علاقے پہنور کالونی میں گزشتہ روز مسلح ملزمان نے ٹائر پنکچر لگانے والے نوید جٹ کو 10 روپے مزدوری نہ دینے کے عوض فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا ،جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی نعیم کی مدعیت میں راحت بلو چ ،نوید بلوچ اور ایک نا معلوم شخص کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ،جبکہ پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے تاہم ملزمان کے رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے ۔

ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار
میرپورخاص: پولیس افسر ان کے بیٹوں کومبینہ ڈکیتی پر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میرپورخاص کی ٹاﺅن پولیس نے کاروائی کر کے میرپورخاص میںڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پولیس افسران کے بیٹوںسلیم اورحسن کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ ملزم سلیم کا والد محمد اسلم جو محکمہ پولیس کا سابق ایم ٹی او ہے اور ملزم حسن اے ایس آئی صداقت علی کا بیٹا ہے ۔ اس حوالے سے ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او آدم ابڑو کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خواتین سے پرس ،زیور اور موبائل چھینے سمیت دوکانوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،انھوں نے کہا کہ عدالت سے دونوں ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی :لاستھ ملنگا کا سب سے زیادہ وکٹیںحاصل کرنے کا اعزاز
چٹاگانگ: ٹی ٹوئنٹی کر کٹ فارمیٹ میں سری لنکا کے فاسٹ بولر لستھ ملنگا اور اسپنر اجنتھا مینڈس نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر نے کی دوڑ میں سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا۔نیدر لینڈ کے خلاف شاندا ر کار کر دگی کے بعد لسیتھ ملنگا اور مینڈس نے سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا اسے قبل سعید اجمل سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے سر فہرست تھے۔ لاستھ ملنگا 36وکٹوں کے ساتھ پہلے ، اجنتھا مینڈس 35کے ساتھ دوسرے ، سعید اجمل 34وکٹوں کے ساتھ تیسرے ، شاہد آفریدی 33اور عمر گل 32وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
