صدارتی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب 2013ء کی سرفہرست ترجیح زخمی اعضاء کی بحالی کے پیٹنٹ مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سونے “10,000 تجدیدی انسان تخلیق” کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا

116واںکینٹن میلہ: نئے کاروبار کے لیے تیار

آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس فروخت کے لیے دستیاب

اولمپک کمیٹی کا ریو گیمز2016کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

حکومت یونانی اور ہربل ادویات پر قانون سازی کررہی ہے: سینیٹر عبدالحسیب خان

آسٹریلیا نیشنل کرکٹ سینٹر ، سری رام چندرا یونیورسٹی مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

صدارتی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب 2013ء کی سرفہرست ترجیح زخمی اعضاء کی بحالی کے پیٹنٹ مالک ڈاکٹر رونگسیانگ سونے “10,000 تجدیدی انسان تخلیق” کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا

لاس اینجلس، 16 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — تجدیدی حیاتی سائنس، جسے مریکی قومی پالیسی میں “تجدیدی زخمی اعضاء” کہا جاتا ہے، کے پیٹنٹ یافتہ رونگسیانگ سو دنیا بھر میں 10,000 مریضوں کے لیے تجدیدی مادے کی خوراک کے طریقے پیش کررہے ہیں جو عمر رسیدہ معدے و آنت میں دائمی کمزوری کے درد، جراحی علاج کے اشاریوں کے حامل دل کے مرض، یا آخری مرحلے کے پھیپھڑے کے سرطان میں مبتلا ہیں۔ ان کی آزمودہ سائنس اعضاء کے لاعلاج امراض کی تجدیدی بحالی تخلیق کرتی ہے جو ادویات کے علاج سے ناممکن ہو اور ایک پیٹنٹ یافتہ پی آر سی طریقہ علاج کے ذریعے اعضاء کی بحالی اور تجدید کرتی ہے جو ان کی مشہور عالم تجدیدی مادے کی خوراک کے نفاذ کے بعد پانچ سالوں تک پھیلی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141015/152414 ڈاکٹر سو کی جامع سائنسی دریافتیں مشہور لاعلاج امراض کے حامل اعضاء کی بحالی اور عمر رسیدہ عضو کی جوان اور صحت مند حالت میں بحالی کے حقیقی نتائج ظاہر کرچکی ہیں۔ 10,000 تجدیدی انسانوں کی منصوبہ بندی کا آغاز کرکے ڈاکٹر سو چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے افراد تجدیدی انسان کی پیدائش کا مکمل عمل ملاحظہ کریں اور پی آر سی تجدیدی حیاتی سائنس کا فائدہ دیکھیں جو جو ان کی طبی ایپلیکیشن تحقیق نتائج سے نکلی ہے جس نے ثابت کیا کہ گہرے جلے ہوئے زخم کے زندہ بافتوں میں موجود پی آر سی خلیات کو جگایا اور انہیں جلد کے-19 پلیوریپوٹنٹ اسٹیم خلیات میں صحیح حالت میں بحال کیا، جس کے بعد جلد بننے کے عام عمل  کے ساتھ نئی جلد کی عضو کے مطابق شکل بنی۔ ڈاکٹر سو کی پی آر سی تجدیدی حیاتی اسئنس ایک نیا زندگی کی  سائنس کا نظام ہے، جو 2001ء میں پیٹنٹ حقوق کے لیے داخل کیا گیا اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک میں پیٹنٹ حقوق حاصل کیے۔ ڈاکٹر رونگسیانگ سو اب پی آر سی تجدیدی جلدی اعضاءکے لیے اپنے سائنسی طریقوں کو مکمل طور پر متعدد انسانی اعضاء کی بحالی کے علم میں شامل کرچکے ہیں، جن میں دیکھا جاچکا ہے کہ متعدد انسانی اعضاء میں قبل از وقت کمزور پڑنے والے خلیات، زخمی ہونے کی وجہ سے غیر فعال خلیات، اور تبدیل شدہ یا غیر معمولی طور پر مردہ خلیات بھی کو خودکار طور پر تبدیل کرکے نئے خلیات کی مکمل طور پر دوبارہ تخلیق کے لیے تجدیدی عمل کی کوشش دیکھی جاسکتی ہے، اور یوں زخمی اعضاء کی تجدیدی بحالی اور قبل از وقت کمزور پڑنے والے اعضاء کا احیاءحاصل کیا جاسکتا ہے۔ مزید برآں، ان کا عمل ثابت کرچکا ہے کہ آخری مرحلے کے سرطان کے مریضوں میں پی آر سی تجدیدی حیات کے عمل کو متحرک کرنے کے لیے تجدیدی مادے کی خوراک کا استعمال انہیں صحت کی بحالی اور وصولی دے سکتا ہے جو اپنی ہی تجدیدی زندگیوں کے ذریعے مجموعی زندگیوں کو مدد دے رہی ہے، اور یوں طویل زندگی پیش کررہی ہے۔ ڈاکٹر رونگسیانگ سو کا 10,000 مریضوں کو تجدیدی انسان بنانے میں مدد دینے کا منصوبہ ان کے نر چوہوں پر کیے گئے تجربات کے

مزید پڑھیں

116واںکینٹن میلہ: نئے کاروبار کے لیے تیار

گوانگ چو، چین، 14 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ باکستان — چین اور دنیا بھر کے معروف کاروباری ادارے جلد ہی 116 ویںکینٹن میلے کے لیے گوانگ چو کا رخ کریں گے، جو15 اکتوبر سے شروع ہونے کے لیے تیار ہے۔ تقریب کے ترقی پسندانہ مزاج کے مطابق چین کے معتبر ترین تجارتی میلے کی یہ قسط جدید خصوصیات اور خدمات کی وسیع اقسام پیش کرے گی جنہیں خریداروں اور نمائش کنندگان کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ نئے کاروبار تخلیق کریں۔ “تقریب کے فروغ اور اسے بہتر بنانے کی جامع کوششوں کی مدد سے یہ میلہ پہلے سے کہیں زیادہ پیشہ ورانہ انداز میں ہوگا۔” وانگچی پنگ، نائب چیئرمین و سیکرٹری جنرل کینٹن میلہ نے کہا۔ تقریباً 1.2 ملین مربع میٹرز تک پھیلا 116 واںکینٹن میلہ 60,000اسٹینڈز کا حامل ہوگا، جنہیں 51 نمائشی حصوں اور 16 مصنوعاتی زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی بار تقریب میں قومی و بین الاقوامی خیموں کو باہم رکھا گیا ہے، جس میں غیر ملکی گھریلو سامان و پارچہ جات تیار کرنے والے ادارے چینی اداروں کے ساتھ نمائش کر رہے ہیں۔ 116 واں میلہ اپنے مشہور میڈیاریسورس ایکسچینج پروگرام (MREP) کا تسلسل بھی دیکھے گا۔ یہ پروگرام 200,000 عالمی خریداروں کو 24,000 چینی فراہم کنندگان اور وسیع تر چینی مارکیٹ سے جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے 21 تجارتی و کاروباری انجمنیں پہلے ہی اس میں شامل ہیں، جبکہ 10 مزید شامل ہونے جارہی ہیں۔ اس میلے کے لیے تشہیریو مارکیٹنگ منصوبے  تیزی سے بڑھائے گئے ہیں، جس میں 30 آن لائن وڈیوتشہیری مہمات ہیں جن کی رسائی ماضی کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ ہے۔ نئی “آئی-ون” مہم وی آئی پی برانڈ نمائش کنندگان کو کینٹن میلے کے ساتھ مل کر غیر ملکی کاروباری شراکت داروں کو مدعو کرنے کی سہولت دیتی ہے، جبکہ “آئی-ون” کے ذریعے مدعو کیے گئے خریدار فوری رجسٹریشن کا لطف اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ ساتھ تجارتی تعارف کو آسان بنانے میں منتظمین کی مدد بھی پا سکتے ہیں۔ چائناسدرنایئرلائنز کے ساتھ تعاون کو جاری رکھتے ہوئےنیویارک اور گوانگ چو کے درمیان سفر کرنے اولےخریداروں کو رعایتی کرائے پیش کیے جائیں گے۔ کینٹن میلے نے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے بھی اپنے اثرورسوخ کو بڑھایا ہے جیسا کہ فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب سے۔ حال ہی میں جاری کردہ اور باضابطہ طور پر تصدیق شدہ فیس بک صفحے (www.Facebook.com/CantonFairOnline) کے ذریعے مہمان تازہ ترین تجارتی اطلاعات، صنعتی رحجانات، کاروباری سفر کی تجاویز اور دلچسپ مقامی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ متعدد خریداری مہمات بھی ہیں جیسا کہ “اے آر اینبی”امریکہ سے پہلی مرتبہ رجسٹریشن کروانے والوں کو  100 امریکی ڈالرز کا مالی فائدہ پیش کرتی ہے۔ وانگچی پنگ کہتے ہیں کہ “ان تمام اقدامات کے ساتھ مجھے امید ہے کہ میلے کے شرکاء اور منتظمین ایک روشن مستقبل کا سامنا کریں گے۔ ہم تمام شرکاء کا پرجوشخیرمقدم کریں گے۔” مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

مزید پڑھیں

آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس فروخت کے لیے دستیاب

چوہائے، چین، 10 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکسیاتن — حال ہی میں آل ونر ٹیکنالوجی نے ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ آل ونر اے33 سے لیس ایچ پی 7 جی 2 اور ایچ پی 8 جی 2 ٹیبلٹس کی دستیابی کا اعلان کیا، جو دونوں جی ایم ایس سند کے حامل ہیں۔ آل ونر اے33 چار کورٹیکس-اے7 کورز کو مالی400ایم پی2 گرافکس کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ انتہائی کم توانائی کھپت کے ساتھ شاندار سسٹم کارکردگی پیش کی جا سکے۔ تقریباً 4 ڈالرز کی قیمت کا حامل اے33 دیگر خصوصیات کے علاوہ 1080 پکسل وڈیو پروسس، ایک مکمل ایم آئی پی آئی ڈیایس آئی کنٹرولر، مکمل ہائی-فائی آڈیوکوڈیک اور آل ونر کی اسمارٹ کلرڈسپلے ٹیکنالوجی پیش کرتا ہ، اور اسے سب سے سستا کویڈ-کور ٹیبلٹ پروسیسرکہا گیا ہے۔ رواں سال جون میں اعلان سے اب تک آل ونر اے33 کو عالمی ٹیبلٹ اوڈیایمز اور اوا ی ایمز کی جانب سے منتخب کیا گیا، اور اس کے ایک ملین سے زیادہ یونٹس بھیجے گئے۔ ٹیبلٹ خصوصیات کے لحاظ سے ایچ پی ٹیبلٹ 7 جی 2 کویڈ کور1.2 گیگارٹز آل ونر اے33 پروسیسر، 1 جی بی ریم، 8 جی بی اسٹوریج مع مائیکروایسڈی کارڈ سلاٹ، ایک 7.0 انچ 720 پکسل اسکرین، جی پی ایس، وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.0 سے لیس ہے۔ ایچ پی 8 جی 2 میں 7.85 انچ اسکرین مع 1,024×768 پکسل اسکرین، 1 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج مع مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ، اسٹیریو اسپیکرز، وائی فائی، بلوٹوتھ اور جی پی ایس کنیکٹیوٹی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز اینڈرائیڈ 4.4.2 کٹ کیٹ چلاتی ہیں۔ یہ  پہلا آل ونر نہیں ہیں – ہیولٹ پیکارڈ کے ساتھ تعاون کا مقصد کم قیمت پر اعلیٰ کارکردگی کے ٹیبلٹس فراہم کرنا ہے۔ ایچ پی 7 جی2 اور ایچ پی 8 جی 2 کے علاوہ ایچ پی نے گزشتہ سال آل ونر کے پروسیسرز سے لیس اچھی ساکھ رکھنے والے متعدد ٹیبلٹس کی رونمائی کی تھی، جس میں ایچ پی 7 پلس، کومپیک 8 اور دیگر شامل تھے، جن میں سے ہر ایک کو دنیا بھر میں لاکھوں صارفین نے پسند کیا۔  ہم سے رابطہ کریں ٹوئٹر: @AllwinnerTech [email protected]  آل ونر کے بارے میں آل ونر ٹیکنالوجی ایک معروف فیبلس ڈیزائن کمپنی ہے جو اسمارٹ ایپلیکیشنزپروسیسرز ایس ا و سیز اور اسمارٹ اینالوگ آئی سیز بنانے سے وابستہ ہے۔ اس کی مصنوعاتی فہرست میں اسمارٹ ڈیوائسز کے لیے ملٹی کور ایپلیکیشنپروسیسرز اور اسمارٹ پاور مینجمنٹ آئی سیز شامل ہیں جنہیں دنیا بھر کے برانڈز استعمال کرتے ہیں۔ جدید یوایچ ڈی وڈیوپروسیسنگ، اعلیٰ کارکردگی کی ملٹی-کور سی پی یو/جی پی یو تکمیل، اور انتہائی کم توانائی کھپت پر توجہ کے ساتھ آل ونر ٹیکنالوجی عالمی ٹیبلٹ،انٹرنیٹ ٹی وی، اسمارٹ ہوم آلات، خودکار ان-ڈیشڈیوائس، اسمارٹ پاور مینجمنٹ اور موبائل سے منسلک ڈیوائس مارکیٹوں کے لیے مرکزی دھارے کا ایک حل فراہم کنندہ ہے۔ آل ونر ٹیکنالوجی کے صدر دفاتر چوہائے، چین میں ہیں۔

مزید پڑھیں

اولمپک کمیٹی کا ریو گیمز2016کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

ریو ڈی جینرو:انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے ریو اولمپک گیمز2016کے لیے برزایل کی تیاریوں پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے عہدیداروں نے ریو اولمپک سینٹر کا تین روزہ تفصیلی دورہ کیاجس کے بعد تیاریوں پر اطمنان کا اظہارکیا۔اولمپک کمیٹی کے کورڈینیشن کمیشن کے چیف نوال المتوکل نے کہا کہ ریو سینٹر کی تیاریاں تسلی بخش ہیں اور اس میں پچھلے سال مارچ میں ہمارے دورے کے بعد بہت ترقی ہوئی ہے،انھوں نے کہا ہمیں اطمنا ن ہے کہ برازیلی حکام سخت شیڈول کے باوجود کامیابی سے گیمز کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔المتوکل نے کہا کہ رواں برس جون اور جولائی میں برازیل کے 12مختلف شہروں میں فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اولمپک کمیٹی گیمز کے حوالے سے مطمئن ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت یونانی اور ہربل ادویات پر قانون سازی کررہی ہے: سینیٹر عبدالحسیب خان

کراچی:سینیٹرعبد الحسیب خان نے کہا ہے کہ حکومت یونانی اور ہربل ادویات پر قانون سازی کر رہی ہے اس سلسلے میں تیارکننددگان سے ادویات کی فہرستیں طلب کر لی ہیں ، قانون بننے کے بعد میڈیکیٹڈ صابن ، شیمپو اور بے بی ملک تک رجسٹرڈ ہونگے ۔ وہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری عامر لطیف ، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی حامد الرحمن ، طفیل احمد ، اخترشاہین رند سمیت گورننگ باڈی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ قبل ازیں سینیٹر عبد الحسیب خان نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی سے ملاقات کی اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور سیکریٹری عامر لطیف سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔سینیٹر عبد الحسیب خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں ایلوپیتھک کے علاوہ شعبہ طب کے دوسرے طریقہ علاج کو بھی ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں بل پیش کر دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت قومی اسمبلی میں حکومت منظوری کے لیے پیش کر دے گی ۔جس کے بعد میڈیکیٹڈ صابن ، شیمپو اور بے بی ملک سمیت دیگر اشیاءرجسٹرڈ ہوں گی ۔تیاررکنندگان سے ان کی ادویات کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں ادویات زیادہ مہنگی ہیں ۔ درحقیقت بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں 75فیصد ادویات سستی اور محض 25 فیصد ادویات مہنگی ہیں ۔ اس کے باوجود کہ بھارت 98فیصد خام مال خود تیار کرتا ہے اور بھارت میں بجلی اورمزدوری بھی سستی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان تیس ملکوں کو ادویات برآمد کرتا ہے ، پاکستان میں 15ہزار سے زائد ادویات رجسٹرڈ ہیں ۔ پاکستان کی سالانہ ادویات کی برآمدات 800ملین ڈالر ہے جو 2018تک بڑھ کر 2ہزار ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔پاکستان ادویات بنانے کے لیے 98فیصد خام مال درآمد کرتا ہے، 15فیصد درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی جائےں تو ادویات سستی ہو جائیں گی ۔ عبد الحسیب خان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے پاس آگیا ہے اور اب کچھ کام شروع ہو رہا ہے ، جعلی اور نقلی ادویات کے قانون پر اگر عملدرآمد کر لیا جائے تو ملک میں صحت کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے ۔جعلی اور نقلی ادویات کا قانون سخت ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ،عوام بھی اس پر خاموش ہیں ۔

مزید پڑھیں

آسٹریلیا نیشنل کرکٹ سینٹر ، سری رام چندرا یونیورسٹی مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر

بیجنگ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آسٹریلیاکے برسبین نیشنل کرکٹ سینٹر اور بھارت میں چنائی کی سری رام چندرا یونیورسٹی کو مشکوک بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ سینٹر کے الحاقی حقوق دے دیے۔آئی سی سی کے مطابق متعلقہ سیٹروں میںموجود کئی طریقوں کو پرکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ جس میں بولر اپنی پوری استعداد سے بولنگ کرنے کے لیے درکار جگہ ،یتنوں اطراف سے جائزہ لینے اور ڈیٹا حاصل کرنے کے حامل12کیمروں کی تنصیب اور مناسب علم رکھنے والی انتظامیہ بھی شامل ہے۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الاردیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان سنٹروں کا اجازت نامہ دینے سے بڑے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے معاملات میں سہولت ہوگی جبکہ کھلاڑیوں کے بولنگ ایکشن کی جانچ بھی ہوتی رہے گی۔ دونوں سینٹر کھلاڑیوں کے ٹٰیسٹ نتائج کے اجرا اورآئی سی سی کے مروجہ قوانین کے مطابق مشکوک ایکشن کی تصدیق کے لیے کارڈف کی میٹروپولیٹن یونیورسٹی سے منسلک ہوں گے۔

مزید پڑھیں