کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں منتخب قومی اسمبلی اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہو چکی ہے۔ اب نئی اسمبلی کے انتخاب کے لیے نئے الیکشنز کا انتظار ہو رہا ہے۔عام طور پر قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد اگلے الیکشن کی گہما گہمی ہوتی ہے لیکن اس بار بالکل ہی نہیں۔سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ لاہور اورکراچی جو سیاسی سرگرمیوں کے گڑھ مانے جاتے ہیں وہاں بھی سکوت ہے۔ کسی سیاسی پارٹی کا دفتر آباد دکھائی نہیں دیتا۔۔ اس ساری صورت حال سے ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے کہ کیا ملک عام انتخابات واقعی کسی سیاسی جماعت کی ترجیح نہیں رہے؟ اور کیا الیکشن ہو بھی رہے ہیں یا نہیں؟ کہاجارہا ہے کہ الیکشن اگلے سال ہوں گے اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی کا مطلب ہے کہ اندرونی طور پر ان کی مقتدرہ سے مفاہمت ہوچکی ہے۔‘ ملک میں کسی بھی سیاسی جماعت نے ابھی عوامی رابطہ مہم شروع نہیں کی ہے۔۔سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ جو اس وقت ملک کی معاشی صورت حال ہے، خاص طور پر بجلی کے بلوں نے لوگوں کو متاثر کیا ہے اس سے بھی سیاسی معاملات ماند پڑے ہیں۔ پاکستان میں انتخابات اور جمہوری عمل پر نظر رکھنے والے ادارے پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ ’اس وقت فیصلہ ساز چاہے وہ سیاسی ہوں یا اسٹیبلشمنٹ ان کے سامنے ملکی معیشت کی صورت حال ہے۔ یہ بات درست ہے کہ قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد کبھی بھی پاکستان میں اتنا سیاسی سناٹا نہیں دیکھا گیا۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جو ستمبر کے مہینے میں وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتے تھے اب اسے بھی ملتوی کر دیا ہے۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218رنز سے شکست دیدی
حسن طارق ٹینس: اعصام الحق اور عقیل خان نے ڈبلز کاٹائٹل جیت لیا
شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا: محمد آصف
پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کیلئے نئے کوچ کے تقرر پر غور
بگ بیش لیگ : ویسٹ انڈین ڈیوائن سمتھ کا پرتھ سکارچرز سے معاہدہ
پاکستان کے وقار یونس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف کی واپسی سے قبل سوشل و الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ
لندن (پی پی آئی)مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور بھرپور مہم چلائی جائے گی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات میں ن لیگ کی جانب سے مصالحانہ کی بجائے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ انتخابی مہم میں اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کو ڈاکومینٹری کی صورت میں سامنے لائے گی، انتخابی مہم میں سابقہ چند اہم شخصیات کو ہدف تنقید بنایا جائے گا۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نواز انتخابی مہم میں بڑی اہم شخصیات کی خفیہ آڈیوز اور نوازشریف کے خلاف کی گئی سازش کو بے نقاب کریں گی نواز شریف اور مریم نواز اپنے ساتھ ہونے والی سازش کے پس پردہ محرکات کو سامنے لائیں گے۔مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عوامی اجتماعات میں مصالحانہ رویہ اپنائیں گے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز اپنے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر بات کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور بھرپور مہم چلائی جائے گی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
قلیل مدتی مہنگائی بدستور 25 فیصدسے زائدڈ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (پی پی آئی)قلیل مدتی مہنگائی 25 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 25.34 فیصد ہو گئی، جس کی وجہ چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایک پورٹ میں جس کی تصدیق سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے، بتایا گیا ہے کہ قلیل مدت مہنگائی گزشتہ ہفتے کے 27.57 فیصد کے مقابلے میں کم رہی۔ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد بڑھی، جس کی پیمائش حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے کی جاتی ہے، اس میں گزشتہ 5 ہفتوں سے بڑھنے کا رجحان ہے۔روپے کی قدر میں کمی، مہنگا ہوتا پیٹرول، سیلز ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے سبب مہنگائی کا رجحان ہے۔آئی ایم ایف کی تازہ ترین پیش گوئی کے مطابق رواں مالی سال کے لیے اوسط صارف قیمت انڈیکس (سی پی آئی) پچھلے سال کے 29.6 فیصد کے مقابلے میں 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ودیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور(پی پی آئی)جناح ہاؤس حملہ اور جلاوگھیراو کیس میں خدیجہ شاہ،عالیہ حمزہ،صنم جاوید سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کیا گیاعدالت نے خدیجہ شاہ ودیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14دن کی توسیع کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹر نے اس کیس کی سماعت کی،عدالت نے خواتین کو 9 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تلاش کریں
خبریں

ایڈیلیڈ ٹیسٹ : آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218رنز سے شکست دیدی
ایڈیلیڈ: ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 218 رنز سے شکست دیدی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کینگروز کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔ایڈیلیڈ میں ہونیوالے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے چھ وکٹ پر 247 رنز کے ساتھ آخری دن کا کھیل شروع کیا تو اس کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی اور پوری ٹیم آسٹریلیا کے 531 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 312 رنز پر آوٹ ہو گئی۔جوروٹ 87 اور کیون پیٹرسن 53رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے چار اور ریان ہیرث نے تین کھلاڑی آوٹ کیے۔میچ میں مجموعی آٹھ وکٹیں حاصل کرنیوالے مچل جونسن بہترین کھلاڑی قرار پائے،سیریز کا تیسرا میچ 13 دسمبر کو پرتھ میں ہو گا۔

حسن طارق ٹینس: اعصام الحق اور عقیل خان نے ڈبلز کاٹائٹل جیت لیا
لاہور: قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور عقیل خان نے حسن طارق رحیم ماسٹرز کپ ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا جبکہ عقیل خان نے سنگل ٹائٹل جیت کر ایونٹ میں ڈبل کراﺅن حاصل کرلیا ۔ لاہور جمخانہ کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ڈبلز فائنل میں پاکستان کی ڈیوس کپ جوڑی اعصام اور عقیل نے شہزاد خان اورعثمان کو آسانی کے ساتھ 6-2-6-3سے شکست دیدی۔ مردوں کے سنگل فائنل میں عقیل خان نے اپنے چھوٹے بھائی یاسر خان کو شکست دیدی ۔

شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا: محمد آصف
لیٹویا: پاکستان کے اسٹار کیوئسٹ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں ناک آﺅٹ مرحلے سے باہر ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لئے یہ یقین کرنا مشکل ہے میں اب چیمپئن نہیں رہا ۔آصف کو ایونٹ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں بھارتی کیوئسٹ شہباز عادل خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ آصف کا کہنا تھا کہ اصل چیمپئن وہ ہوتا ہے جو شکست سے سبق سیکھتا ہے ، میں اس شکست کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا اور آئندہ نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کیلئے نئے کوچ کے تقرر پر غور
اسلام آباد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے پاک بھارت سیریز کیلئے قومی بلائنڈ ٹیم کے کوچ نفیس احمد کی جگہ نئے کوچ کا تقرر کرنے پر غور شروع کردیا ۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے قریبی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کوچنگ کے لئے طاہر محمود بٹ ،مسعود جان اور عبدالرزاق کے نام سامنے آئے ہیں ،جن میں سے کسی ایک کو پاک بھارت سیریز کے لئے کو چ منتخب کیا جائے گا ۔

بگ بیش لیگ : ویسٹ انڈین ڈیوائن سمتھ کا پرتھ سکارچرز سے معاہدہ
سڈنی: ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیوائن سمتھ اور بگ بیش کی ٹیم پرتھ سکارچرز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ۔ ڈیوائن سمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرتھ سکارچرز کی ٹیم باصلاحیت اورتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ کھیلنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 20دسمبر سے شروع ہوگا ۔

پاکستان کے وقار یونس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہال آف فیم میں بورے والا ایکسپریس وقار یونس کو بھی شامل کرلیا جس کے بعد ہال آف فیم میں شامل پاکستانیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔عالمی گورننگ باڈی کے مطابق کرکٹ کے لئے وقار یونس کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ لیجنڈری فاسٹ بولر کو سری لنکا اور پاکستان کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گیارہ دسمبر کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ وقار یونس سے پہلے عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد اور حنیف محمد یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
