معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی

اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ

بولٹ ،نڈال ،ویٹل اور میسی ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کےلئے فیورٹ قرار

قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا انگلش کرکٹ کلب سے معاہدہ

بھارتی حکومت کا آئی پی ایل کو سیکیورٹی دینے سے انکار

ریو اوپن ٹینس : رافیل نڈال ، ٹومی روبرڈو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

معاوضے میں اضافہ ،وین رونی مانچسٹریونائیٹڈ کیساتھ نئے معاہدے پر راضی

لندن: انگلش فٹبالر وین رونی مانچسٹر یونائیٹڈکے ساتھ نئے معاہدے پر راضی ہوگئے ۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ٹاپ کلب نے انہیں معاہدے ہونے پر  12لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کرے گا ۔ ان کا معاہدہ 2015میں ختم ہوگا ۔ پرانے معاہدے کے تحت کلب انہیں 10لاکھ پاﺅنڈ ماہانہ ادا کررہا تھا ۔ 2004میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو جوائن کرنے والے وین رونی نے اب تک 430میچوں میں شرکت کرکے 208گول کیے ہیں ۔

مزید پڑھیں

اینڈی فلاور کو کوچنگ کی ذمہ داری نہیں سونپ رہے : بھارتی کرکٹ بورڈ

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ انگلینڈ کے سابق کوچ اینڈی فلاور کو ڈنکن فلیچر کی جگہ انڈین ٹیم کا کوچ بنایا جارہا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری سنجے پاٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ اینڈی فلاور کو بھارتی ٹیم کاہیڈ کوچ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیڈ کو چ کے لئے آئندہ ماہ اخبارات میں اشتہارات دیے جائیں گے ۔

مزید پڑھیں

بولٹ ،نڈال ،ویٹل اور میسی ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کےلئے فیورٹ قرار

لندن: جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ سمیت ٹینس اسٹار رافیل نڈال ،فٹ بال کرسٹیانو رونالڈو ،فارمولا ون ڈرائیور سباستین ویٹل لاریس ورلڈ اسپورٹس مین ایوارڈ کیلئے فیورٹ ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لی بورن جیمز کا نام بھی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ ایوارڈ کا اعلان 26مارچ کو کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں

قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا انگلش کرکٹ کلب سے معاہدہ

کراچی: قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق سے انگلینڈ کے ہیم ہیتھ کرکٹ کلب نے رواں سیزن کےلئے معاہدہ کرلیا ۔ کلب قومی فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن وہ ایشیا کپ اور ٹی 20ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کے ساتھ مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں

بھارتی حکومت کا آئی پی ایل کو سیکیورٹی دینے سے انکار

ممبئی: بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو خبردار کیا ہے کہ رواں سال اپریل اور مئی میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ میں سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی اس لئے لیگ انتظامیہ اس بارے میں خود انتظام کرے ۔بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار سنڈے اس بارے میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاسکتی ہے ۔

مزید پڑھیں

ریو اوپن ٹینس : رافیل نڈال ، ٹومی روبرڈو کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ریو ڈی جنیرو: عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور ٹومی روبرڈو ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں سپینش سٹار رافیل نڈال ہم وطن کھلاڑی البرٹو مونٹنس کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔دفاعی چیمپئن رافیل نے البرٹو کو ایک گھنٹے اور چودہ منٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی،رافیل نڈال کواسٹریٹ سیٹ میں چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل ہوئی۔سنگلز ایونٹ کے ایک اور میچ میں اسپین ہی کے ٹومی روبرڈو نے سربیا کے دوسان لاجووک کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔روبرڈو کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ ایک رہا ،سپینش کھلاڑی ریو اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔دیگر میچز میں اٹلی کے فیبیو اوریوکرائن کے الیکزینڈر بھی کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچے۔

مزید پڑھیں