لاہور)پی پی آ ئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔محسن نقوی کی زیر صدارت ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس اور مشینری کی خریداری کے امور پر بریفنگ دی گئی۔اُنہوں نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت دی جو کہ اتھارٹی کے امور کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پوری عمارت کا 100 فیصد کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی، اُنہوں نے لیبارٹریوں کیلئے خریدے آلات دیکھے اور اُنہیں سول ورک معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، صحت، اطلاعات، کمشنر لاہور، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ کو سلو اووریٹ پر جر مانہ عائد
برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے خلاف لوگوں کا احتجاج
افغانستان نے اسپورٹس کا آسکرز لورئس اسپرٹ آف اسپورٹس ایوارڑ جیت لیا
بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے غیر ملکی جھنڈے اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دے دی
بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آئی پی ایل کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا
قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 1992کی تاریخ دہرانا ہوگی : جاوید میانداد
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈیڈلائن کے بعدغیر قانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا: پنجاب حکومت
لاہور(پی پی آ ئی)پنجاب حکومت نے مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پنجاب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو اس حوالے سے ضروری اہداف سونپ دیئے گئے، اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف درج کیسز کے چالان کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن
لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پوری عمارت کا 100فیصدکام 31دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی مختلف فلور پر گئے اور قائم شعبوں میں فنشنگ کے کاموں کامعائنہ کیا، لیبز کیلئے خریدے گئے آلات دیکھے، آڈیٹوریم اور عمارت کے تمام فلور کاجائزہ لیا اور عمارت کے سول ورک کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، اتھارٹی کیلئے ہیومن ریسورس و مشینری کی خریداری کے امور بارے بریفنگ دی گئی، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو سول ورک بارے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، کمیٹی اتھارٹی کے امور کے حل کے حوالے سے فوری اقدامات کرے گی۔
طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری
کرا چی(پی پی آ ئی)ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ سمندری طوفان تیج تیزی سے یمن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ الرٹ کے مطابق سلالہ سے جنوب مشرق 530کلومیٹر کے فاصلے پر، گوادر کے جنوب مغرب میں 1600 کلومیٹر اور کراچی کے جنوب مغرب میں 1830 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے گرد ہوائیں 150 سے 160 فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ سمندری طوفان یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں میں 4 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کا نام تیج رکھا گیا ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ”رفتار“ ہے۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ کو سلو اووریٹ پر جر مانہ عائد
چٹاگانگ: انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف سست اوو رریٹ پر جر مانہ عائد کر دیا گیا۔ چٹا گانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شاندار فتح تو حاصل کر لی مگر سلو اوور ریٹ کی بنا پر انھیں جر مانے کی سزا دی گئی ۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ اور اس کی ٹیم پر مقرر وقت تک دو اوور کم کرنے کی پاداش میں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فی صد جبکہ کپتاناسٹورٹ براڈ پر چالیس فیصد جر مانہ عائد کر دیا ۔ آئی سی سی کو ڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کپتان براڈ اگلے ایک سال کے اندر دوبارہ اس غلطی کے مرتکب ہوئے تو انھیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ جرمانہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ سلو اوور ریٹ کے آرٹیکل 2.5.1کے مطابق عائد کیا گیا ہے۔

برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے خلاف لوگوں کا احتجاج
ساﺅ پاﺅ لو: برازیل میں رواں سال جون میں شروع ہونیوالے عالمی کپ فٹبال کے انعقاد کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ برازیلین حکومت عالمی کپ اور ریواولمپک 2016 کے پرامن انعقاد اور دنیا کے سامنے ملک کا امیج بحال رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ساوپاولو میں ایسے ہی احتجاجی مظاہرے کو کنٹرول کرنے کے لیے کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے ورلڈکپ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ اسپورٹس میگا ایونٹس پر بھاری رقوم خرچ کرنے کے بجائے اسے تعلیم،صحت،ٹرانسپورٹ اور عوامی بہبود پر لگایاجائے۔ مظاہرے کے شرکاءنے مطالبات کے حق میں بینرز اوراٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے تاہم وہ پرامن رہے۔ فٹبال ورلڈکپ 12 جون کو شروع ہوگا۔

افغانستان نے اسپورٹس کا آسکرز لورئس اسپرٹ آف اسپورٹس ایوارڑ جیت لیا
کولالمپور: افغانستان نے کرکٹ کے میدان میںتیزی سے ترقی کر نے اور پہلی بارایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ءکے لئے کوالیفائی کر نے پرلورئس اسپرٹ آف اسپورٹس” کا ایوارڈ جیت لیا۔ افغانستان کی ٹیم نے اس کے علاوہ دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ اب ٹیسٹ نیشن سے باہر مضبوط ٹیموں میںان کا شمار ہوتاہے ۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقد ہ لورئس اسپورٹس ایوارڑ کی تقسیم کی تقریب میں کہا گیا کہ افغانستان نے کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے حصول سے پوری کرکٹ کی دنیا میں اپنی پہچان بنا لی ہے ۔ تقریب میں افغان نوجوان کھلاڑیوں کا میدان میں جوش وخروش اور ناقابل تسخیر ٹیموں کے خلاف شاندار کار کردگی کی کہانی بار بارسنائی گئی ۔ ایوارڑکھلاڑیوں کی عدم موجودگی پر افغانستان کر کٹ بورڑ کے سر براہ نور محمد نے وصول کیا۔نورمحمد نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اسپرٹ آف اسپورٹس کا ایوارڑ حاصل کرنے پر فخر ہے، انھوں نے کہا کہ یہ ایوارڑ کھلاڑیوں ، انتظامیہ ، بورڑ کی جانب سے پچھلے ایک سال کے دوران ہمارے ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کی گئی محنت کا اعترافی ثبوت ہے۔ نورمحمد نے مزید کہا کہ کرکٹ ہمارے ملک کے لیے گیم سے بڑھ کر ہے ، کرکٹ ہمارے ملک میں امن ، بھائی چارہ اور ترقی کے لیے ایک کارآمد جز کی حیثیت رکھتی ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ ایوارڑ ہمیں اپنے ملک میں کرکٹ کی ترقی اور اس کے مثبت اثرات کے پھیلاﺅ کے لیے ایک تحریک کا باعث ہوگا۔ واضح رہے ہر سال منعقد ہونے والے لورئس ایوارڑ کو آسکر ز آف اسپورٹس بھی کہاجاتاہے ، جوکھیل کے میدان میں عظیم کارنامے انجام دینے والوں کے نام منعقدکیا جاتاہے، گذشتہ سال یہ ایوارڑ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیووا کی ٹیم کو دیا گیا تھا جسے ٹیم آف 2002کا نام دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے غیر ملکی جھنڈے اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت دے دی
ڈھاکا: بنگلہ دیشی کر کٹ بورڑ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران غیر ملکی ٹیموں کے جھنڈے لہرانے کی اجازت دے دی ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے آئی سی سی کے دباﺅ پر شائقین کو غیر ملکی ٹیموں کے جھنڈے اسٹیڈیم میں لانے کی پابندی ہٹا دی اور اپنے پرانے سے موقف سے پیچھے ہٹ گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڑ نے واضح کر دیاہے کہ کسی بھی آفیشل نے شائقین پر جھنڈے لانے کی پابندی نہیں لگائی ہے، بورڑنے اپنا موقف دیتے ہوئے کہاہے کہ شائقین کو ہدایت کی گئی تھی کہ اسٹیڈیم میں بڑے سائز کے جھنڈے نہ لہرائیں ، مخالف ٹیم کے خلا ف نعرے بازی اور نازیبا الفاظ استعمال نہ کریںلیکن ہمارے اس موقف کو غلط انداز میں پیش کر دیا گیا جس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی۔

بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آئی پی ایل کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل کی دو فرنچائزوں چنائی سپر کنگ اور راجستھان رائلز پر پابندی عائد کرنے کی تجویزدی جبکہ بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن نے عدالت کو عہدہ چھوڑنے کی پیش کش کر دی ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے سری نواسن کو معطل کرکے سنیل گواسکر کو عبوری صدر بنانے اور دو فرنچائزوں راجستھان رائلز اور چنائی سپر کنگز کو معطل کرنے کی تجویز دی اور کہاہے کہ دونوں فرنچائزوں کو رواں لیگ میں حصہ لینے نہ دیا جائے۔عدالت کی اس تجویز کے بعد آئی پی ایل کے رواںایڈیشن کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے ،جبکہ آئی پی ایل کے سابق سربراہ للیت مودی نے مطالبہ کیاہے کہ آئی پی ایل کے رواں سیزن کو معطل کر دیاجائے ۔دوسری جانب سری نواسن نے عدالت کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے پیش کش کی ہے کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو نے کو تیار ہیں، سری نواسن نے فکسنگ معاملے کا فیصلہ آنے تک عہدے سے مستعفی ہونے کی پیش کش کر دی ہے ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سسری نواسن کی جگہ سنیل گواسکر یا کسی سابق کرکٹر کو بورڑ کا قائم مقام صدر بنایا جائے، سپریم کورٹ نے تمام تجاویز کے جواب کے ساتھ بی سی سی آئی کو کل طلب کرلیا ہے ، بھارتی سپریم کورٹ کل عبوری حکم جاری کرے گا، جبکہ سماعت 16اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 1992کی تاریخ دہرانا ہوگی : جاوید میانداد
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین جاوید میانداد نے کہاہے کہ موجودہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ ورلڈ کپ 1992کی تاریخ دہرانے کی کوشش کرے۔ میانداد نے کہا کہ 1992ورلڈ کپ کی جیت ہمارے ملک کے لیے 1947کی آذادی کے بعد دوسری بڑی جیت تھی ۔ میانداد نے قومی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ ورلڈ کپ92ءکے جوش کو مدنظر رکھیں اورٹیم کو اسی جوش وخروش اور اسپرٹ کی ضرورت ہے تاکہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی جیتا جا سکے۔ میانداد نے قومی ٹیم کو خبردار کیا کہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ ریٹ ریٹ اور اوسط بہت ذیادہ اہمیت رکھتاہے اگراگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اس کا دوسری ٹیموںکے ساتھ موازانہ کیا گیا، انھوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو جیت کے لیے بیٹنگ میں مستقل مزاجی دکھانا ہوگی اور بولر اور فیلڈرز کو مخالف ٹیم کے رنز روکنا ہوں گے۔