عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 400 یونٹ والے بجلی صارفین کیلئے ریلیف کی تجویز مسترد کر دی جبکہ 200 یونٹ والے صارفین کیلئے ریلیف دینے پر رضامند ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین صرف 200 یونٹ تک صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بلوں کی قسطیں کرا سکیں گے، صارفین کو تاریخ گزرنے کے بعد ادائیگی پر جرمانہ نہیں ہوگا۔دستاویز وزارت خزانہ کے مطابق بجلی بلوں میں اقساط کرانے کا ریلیف اگست 2023 کیلئے دیا جائے گا، 200 یونٹ تک کے بل کی اقساط سے 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ 400 یونٹ تک اقساط کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہوسکتے تھے۔اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) نے بجلی، گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ریکوری بہتر کرنے پر زور دیا ہے، یکم جولائی سے گیس ٹیرف میں بھی 45 سے 50 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بجلی بلوں پر پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان مسترد کر دیا گیا تھا۔
نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے
پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے
پاکستانی کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے : توصیف احمد
بیٹسمینوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا : مصباح الحق
کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 120 رنز کی برتری
چوتھے ون ڈے میں آج پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑے گا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پاکستان میں ہر5 منٹ بعد ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار، سالانہ 28 ہزار اموات
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں ہر پانچ منٹ میں ایک شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہو جاتا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔روڈ سیفٹی کے حوالے سے پاکستان کا شمار بد ترین ممالک کی فہرست میں نمایاں ہے، اسی لئے مرحوم عبدالستار ایدھی نے تمام اہم شاہراہوں پر حادثات کے شکار افراد کیلئے اسپتالوں کے قیام کی تجویز پیش کی تھی نیشنل ٹرانسپورٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زیادہ تر ٹریفک حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں، جس میں ڈرائیورز کی غفلت سب سے نمایاں ہے۔ پی پی آئی کے مطابقسب سے زیاد ہ ٹریفک حادثات خیبر پختون خوا، اس کے بعد پنجاب اسلام آباد اور پھر سندھ میں رپورٹ ہوتے ہیں، مگر اندرون سندھ میں حادثات کی بڑی وجہ سڑکوں کی خستہ حالت ہے یہی سبب ہے کہ ابتدائی طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھی زخمیوں کی بڑی تعداد لقمہ اجل بن جاتی ہے سندھ بھر میں 40 فی صد جان لیوا حادثات انڈس ہائی وے پر جامشورو سے سیہون راستے پر ہوتے ہیں، اس روڈ کو سندھ بھر میں ’شاہراہ موت‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں 65 فی صد حادثات ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے ہوتے ہیں، جن کا سب سے زیادہ شکار موٹر سائکل سوار بنتے ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 2022 میں ٹریفک حادثات میں 781 افراد ہلاک ہوئے تھے۔نیشنل روڈ سیفٹی کے اندازے کے مطابق 2020 میں پاکستان میں سڑکوں پر ہونے والے حادثات 77 فی صد تک بڑھے تھے، اگر حادثات کو روکنے کی کوئی حکمت عملی پیش نہ کی گئی تو پاکستان میں ان حادثات کی تعداد 2030 میں 200 فی صد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن پراپرٹی ٹیکس کی ہائی کورٹ میں سماعت
کراچی (پی پی آئی)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کی جانب سے مکینوں کے پراپرٹی ٹیکس میں ضافے پر سندھ ہائی کورٹ نے سی بی سی اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو رہائشیوں کے خلاف کوئی بھی زبردستی کارروائی کرنے سے روک دیا جنہوں نے عدالت میں 2 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈی ایچ اے اور کلفٹن کے کچھ رہائشیوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ بورڈز راولپنڈی کے جاری کردہ خط کو مسترد کیا جائے، ان کا مؤقف تھا کہ اس طرح کے خط کے ذریعے غیر قانونی، حد سے زیادہ اور من چاہا ٹیکس لگایا گیا ہے جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ زہیم حیدر اور سی بی سی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر ضمیر حسین عدالت میں پیش ہوئے۔تاہم کنٹونمنٹ بورڈ کراچی (سی بی کے) کی جانب سے کوئی بھی حاضر نہیں ہوا اور بنچ نے دوبارہ سی بی کے کے ساتھ ساتھ ایڈووکیٹ جنرل کو 20 ستمبر کو ہونے والی آئندہ سماعت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ایک درخواست میں درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سعادت یار خان نے درخواست گزاروں کو جائیداد اور دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے چالان کے حوالے سے عبوری حکم امتناع کی استدعا کی۔
تلاش کریں
خبریں

نوکوٹ : صرافہ مارکیٹ میں مسلح افراد نے کروڑو ں مالیت کے زیورات لو ٹ لیے
نوکوٹ: نوکوٹ کے صرافہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے سوناروںکے دو کروڑ سے زائد مالیت کے زیورات نقدی اور تجوری لوٹ لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پانچ مسلح افراد وین میںسوار ہو کر شہر کے مین صرافہ بازار کے دو کان دار مہیش کمار سونارو ، سوائی سونارو ، کیلاش سونارو کی دکانوں کے تالے توڑ کے دکان میں موجود زیورات نقدی اور تجوری لے اڑے جس کی مالیت دو کروڑسے زائد بتائی جاتی ہے،واقع کی اطلاع ملتے ہی بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ کے عہداروں سمیت شہر یوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور واقعے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لئے شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کر دیا،دوسری جانب ایس ایچ او نوکوٹ اللہ ورایو ھنگورجو نے پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کیا، اوربیوپاری ایسو سی ایشن کے عہداروں اور متاثرہ سونارو ں کو یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے لُوٹا ہو اسامان واپس لیا جائے گا، پولیس نے فوری طور پر شہر کے تمام خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ہے جبکہ بیوپاری ایسوسی ایشن نوکوٹ ، شہری اتحاد نوکوٹ اور تمام سیاسی سماجی تنظیموں کے ہزاروں کارکنوں نے بیوپاری ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا قائم خانی کی قیادت میں نوکوٹ میرپورخاص روڈ پر بھٹی گوٹھ اور بائے پاس کے مقام پر دھرنادے کر سڑک بلاک کردی اور ٹائر نذر آتش کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نوکوٹ پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اورعلاقے کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں، متاثرہ سوناروں کیلاش ، مہیش کمار اور سوائی سونارو نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں اس سے قبل بھی ہماری چوریاں ہوئی ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدام اٹھا یا نہیں کی گیا، انھوں نے کہا کہ اس بار ہماری دو کروڑ سے زائد کی مالیت کا سامان لوٹاگیاہے، جب تک ہماری دکانوں سے لوٹاگیا سامان نہیں مل جاتا اور ڈاکو گرفتار نہیں ہوتے ہمارا دھرنا اور ہڑتال جاری رہے گی ۔

پی سی بی نے عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز جاری کردیئے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ کر دیا جبکہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو نوٹسز بھی جاری کردیئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز عبدالقادر، احتشام الدین اور عظمت رانا سمیت متعدد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا جس کی وجہ سے عبدالقادر کلب کرکٹ کنسلٹنٹ کے عہدے سے فارغ ہوگئے۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کا اعلان کرنے پر عبدالقادر اور جاوید میانداد کو ڈسپلنری نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔بورڈ ذرائع کے مطابق دونوں سابق کرکٹرز نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے، عبدالقادر نے بورڈ معاملات مکمل پیشہ ورانہ انداز میں چلانے کا عزم ظاہر کیا تھا جبکہ چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد انہوں نے اپنے تعلقات استعمال کرکے ملک میں بین لااقوامی کرکٹ کی بحالی کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

پاکستانی کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے : توصیف احمد
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ کراچی میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ طویل عرصے سے باتیں ہورہی تھیں کہ نیا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن بار بار دوبارہ سینئرز کھلاڑی گھوم پھر کر ٹیم میں منتخب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے پاس زیادہ وقت نہیں بہتر انداز میں تیاری شروع کردینی چاہیے۔ توصیف احمد نے ایک سوال پربتایا کہ آل راونڈرکوبیٹنگ اوربولنگ دونوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی صرف ایک شعبے میں پرفارمنس نہیں۔توصیف احمد نے کہا کہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں کامیابی کے لیے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی۔

بیٹسمینوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا : مصباح الحق
ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ون ڈے میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر اختتام اچھا ثابت نہ ہوسکا۔۔ بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی بیٹسمینوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ کپتان مصباح الحق کے مطابق جنوبی افریقا جیسی ٹیم کو ہرانے کیلئے دو سو پچاس کے قریب رنز بنانا ضروری ہے تبھی انھیں شکست دی جاسکتی تھی۔

کولکتہ ٹیسٹ:بھارت کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 120 رنز کی برتری
کولکتہ: کولکتہ ٹیسٹ میں روہیت شرما اور ایشون کی شاندر بیٹنگ بھارت کو ویسٹ انڈیز پر ایک سو بیس رنز کی برتری دلادی۔ ٹنڈولکرصرف دس رنز پر پویلین لوٹے۔ کول کتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں بھارت نے کھیل کے دوسرے روزاپنی ادھوری اننگز سینتیس رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی۔ ایک سو چھپن پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد روہیت شرما اور ایشون نے ساتویں وکٹ کے لیے ایک سواٹھانوے رنز کی شراکت قائم کی۔ شرما نے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میں سینچری بنائی وہ ایک سوستائیس رنز بناکر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ ایشون کو سینچری کے لیے تیسرے روز صرف آٹھ رنز درکار ہوں گے۔ اس سے پہلے ٹنڈولکر دس، شیکھر دھون تئیس، مرلی وجے چھبیس، چتیش ور پجارا سترہ، ویرات کوہلی تین اور کپتان مہیندر سنگھ دھونی بیالیس رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنرشین شیلنگ فورڈ نے ڈیبیو ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ بھارت نے دوسرے روز کے اختتام پر چھ وکٹ پر تین سو چون رنزبنالیے ہیں۔ جبکہ ویسٹ اندیز کی ٹیم پہلی اننگز میں دوسو چونتیس رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی۔

چوتھے ون ڈے میں آج پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑے گا
ابوظہبی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج (جمعہ) ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ،سیریز میں بقاکے لیے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو ایک سے برتری حاصل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ فاتح بنا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے پاکستان نے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کردیا لیکن ابوظہبی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں پروٹیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر سبقت لے لی ہے۔ سیریزمیں اب تک تمام میچوں میں کامیابی پہلی بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے نام ہی رہی ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیریز میں واپسی کے لیے اپنی ذمے داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ گرین شرٹس ضرور فائیٹ بیک کرے گی۔
