پشاور (پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کھدائی اور ٹیسٹنگ کی کامیابی کے بعد پیداوار کا آغاز کر دیا ہے،پی پی آئی کے مطابق اس سلسلہ میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔
فیفا ورلڈ کپ 2022کاسردیوں میں انعقاد ،انٹرنیشنل پلیئرز یونین کا خیر مقدم
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں
پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے
بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کوئٹہ سے کراچی جانیوالی واحد ٹرین بولان میل کی طویل عرصے سے بندش،مسافروں کو پریشانی
ہے اس ٹرین میں ہزارو ں افراد سفر کیا کرتے تھے اسے 2020میں کورونا کے باعث بند کر دیا گیا تھیاجسے ایک سال بعد بحال کیا گیا لیکن چند ماہ بعد ہی ٹرین سروس دوبارہ معطل کردی گئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ بذریعہ روڈ سفر پر مجبور ہیں، پی آئی کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ سنگل ہونیکی وجہ سے حادثات کی وجہ سے سالانہ درجنوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بن جاتی ہیں۔
صدرپیوٹن کے دورہ پاکستان پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا: روسی سفیر ڈینیلا گانیچ
اسلام آباد (پی پی آئی)روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کاکہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پاکستان کا دورہ کب کرینگے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔روسی سفیر ڈینیلا گنیچ نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ میں پاک روسی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے ساتھ جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یوکرین کے ساتھ جنگ ہماری شرائط پر ختم ہوگی، روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران ایک کور گروپ ہیں۔طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی ہوگا، چند ممالک نے انکو تسلیم کیا تھا ہم نے نتائج دیکھ لئے، ماننا پڑے گا کہ طالبان نے مغربی حکومت کو اپنے ملک سے باہر پھینک دیا، ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان اس حوالے سے فاتح ہیں۔پاکستان روس کے نارتھ ساؤتھ منصوبے کا اہم حصہ ہے، ہم پاکستان میں روسی زبان کی تعلیم پر کام کر رہے ہیں، ہم پاکستانی حکام کے شکراگزار ہیں کہ انہوں نیاپنی جامعات میں روسی زبان شروع کی، ہم نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں حال ہی میں روسی زبان کا سینٹر کھولا،، روس میں ہم اردو سیکھ رہے اور یہاں روسی زبان سکھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ روس کے وجود اور سالمیت کو خطرہ ہوا تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے، مگر یہ اتنا آسان نہیں ہے، بھارت کے ساتھ روس کے روابط زیادہ ہیں کیونکہ ہم بڑے پراجیکٹس میں ساتھ ہیں۔روسی سفیر نے پاکستانی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست پر تبصرہ نہیں کر سکتا، بھارت اور امریکہ چین کے خلاف الائنس کی صورت میں ہم کیا کرسکتے ہیں، ہم امریکہ کی نسبت بہتر معاونت کر سکتے ہیں، سمجھتا ہوں بھارت کسی کی جیب میں نہیں، وہ اپنے ساتھ مخلص ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے ہمارا قانون واضح ہے، روس ایٹمی ہتھیاروں تب استعمال کرے گا جب اسکی سالمیت کو خطرہ ہو، وہ خطرہ نظر نہیں آرہا۔روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کریملن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا کہ صدر پیوٹن کب پاکستان کا دورہ کرینگے تاہم جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی کہ آپ کے آم امپورٹ کروں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا ہے کہ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اہم تعارفی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران اتفاق ہوا ہے کہ پاکستان میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات ضروری ہے۔یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی تھی۔
تلاش کریں
خبریں

فیفا ورلڈ کپ 2022کاسردیوں میں انعقاد ،انٹرنیشنل پلیئرز یونین کا خیر مقدم
(January 9, 2014)
لندن: انٹرنیشنل پلیئرزیونین کے صدر نے قطر میں 2022 فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد سردی کے موسم میں کرانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے سیکریٹری جنرل جیروم والکے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ2022کا ورلڈ کپ جون جولائی میں نہیں کرایا جائے گا بلکہ تجویز ہے کہ ایونٹ کو پندرہ نومبر سے پندرہ جنوری کے درمیان کرایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو گرم موسم سے بچایا جاسکے۔ انٹرنیشنل پلیئرزیونین نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ پلیئرزیونین کے صدر فلپ پیاٹ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت بڑی خبرہے کیونکہ پلیئرزیونین کا موقف تھا کہ کھلاڑی سخت گرمی میں ایونٹ نہیں کھیل سکتے اس لئے اسے ٹھنڈے موسم میں کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز یونین کا اس بات سے کوئی لینا دینا نہیں کہ ورلڈ کپ کیلئے قطر کو میزبان منتخب کرنا غلط ہے یا صحیح۔ پیاٹ کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں قطر کا درجہ حرارت 35سے 45سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے جوکھلاڑیوں کیلئے کافی گرم ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا 27سالہ ریکارڈ توڑ دیا
(January 9, 2014)
ہملٹن: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں اپنے سابقہ ریکارڈ کو بہتر بناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 363رنز بنالئے ۔یہ ویسٹ انڈین ٹیم کا ون ڈے کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے ۔اس سے قبل ایک روزہ میچ میں 360رنز ویسٹ انڈیز کا بہترین اسکور تھا جو اس نے 1987میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔

پاکستان کی ماریہ طور لبرٹی اوپن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں
(January 9, 2014)
کراچی: پاکستان نمبر ایک اور عالمی نمبر 60قومی خاتون اسکواش کھلاڑی ماریہ طور لبرٹی بیل اوپن ویمن اسکواش چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں ۔امریکا کے شہر بروائن میں شیڈول 5ہزار ڈالر مالیت کی انعامی رقم والی چیمپئن شپ میں ماریہ طور کو میں راﺅنڈز میں انٹری دیتے ہوئے نمبر تین سیڈ قرار دیا گیا تھا ،تاہم انہوں نے فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔جس کے بعد انگلینڈ کی کیری ریمسے کو نمبر تین سیڈ بنادیا گیا ہے ۔ایونٹ کا فائنل 13جنوری کو کھیلا جائے گا

پی ایس بی ملازمین نے انتظامیہ کےخلاف شکایت نامے لکھ دیے
(January 9, 2014)
کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ۔مراعات واپس لینے پر مشتعل پی ایس بی یونین نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی سیکریٹری محمد اعجاز چوہدری کو علیحدہ علیحدہ تحریری شکایات ارسال کردیں ۔یونین عہدیداروں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین اور انتظامیہ میں کشیدگی ختم کرنے اور ملازمین کی بقا کے لئے غیر متنازعہ انتظامی افسروں کو تعینات کیاجائے اورادارے کی اصل روح کے مطابق کھیلوں کے فروغ کی جانب توجہ مبذول کی جاسکے۔

بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گی
(January 9, 2014)
لاہور: کرکٹ سمیت بھارتی پنجاب کی 9 ٹیمیں آئندہ ماہ پاکستانی پنجاب کا دورہ کر یں گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل پوری طرح سے بحال نہیں ہوا لیکن صوبائی سطح پر گزشتہ 10 سالوں میں بھارتی پنجاب کا سب سے بڑا دستہ پاکستان آئے گا۔ ان میں کرکٹ، ریسلنگ، ہاکی، رسہ کشی، اور کبڈی کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ بھارتی دستہ 21 فروری کو واہگہ باڈر کے راستے لاہور پہنچے گا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے بعد بھارتی دستہ 25 فروری کو واپس روانہ ہوگی۔ پاکستان اور بھارتی پنجاب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز قدافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔ میچ بائیس، تئیس اور چوبیس فروری کو کھیلے جائیں گے۔

دبئی ٹیسٹ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے : سابق ٹیسٹ کرکٹرز
(January 8, 2014)
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے مطابق دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں،تاہم جیت کیلئے دبئی کی وکٹ پر اسپنرز کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ٹیم پاکستان کی اصل طاقت ہے باولنگ اور باولنگ کی جان ہے اسپنرزہیں۔ ابوظہبی کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرکے پاکستان کی جیت کو ناممکن بنا دیا تھا۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کے مطابق دبئی کی وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا کے مطابق پہلے ٹیسٹ کی طرح دبئی ٹیسٹ میں بھی بلے بازوں نے کام دکھایا تو اسپنرز بھی مایوس نہیں کریں گے۔ کرکٹرز نے پاکستانی کمزور مڈل آرڈر بیٹنگ کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
