اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کو الوداعی عشائیہ دے گی۔سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق بار کی طرف سے سپریم کورٹ جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس کے منصب سے ریٹائرڈ ہوں گے۔واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے۔
صنعت کاروں کی آلائش ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش
مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کا داخلہ ٹیسٹ 27اکتوبر کو ہو گا
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان
دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم
چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
یوایس انڈی کا ر ریس : نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے
لندن/لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف 15 اکتوبر کو عام پرواز کے ذریعے لندن سے روانہ ہوکر پاکستان پہنچیں گے اور وہ لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے۔پی پی آئی کے مطابق ان کی صاحبزادی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز ان کے استقبال کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اسلام اباد کے بجائے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان کی وطن واپسیعام پرواز سے ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہے، مریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صارفین پریشان
سانگھڑ (پی پی آئی)سانگھڑ اورنواحی دیہات میں بجلی کی مرمت کا بہانہ بنا کر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں شہریوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف علاقوں میں بجلی کی مرمت کے کام کے بہانے سے روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے تک بجلی بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے جہاں گھریلو امور بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اندرون سندھ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے،سانگھڑمیں آٹھ سے دس گھنٹے اور مختلف علاقوں میں 16 سے18 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہری عاجز آگئے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فی الفور ختم کریں۔
جڑانوالہ میں فائرنگ سے پادری وکی پاسٹرزخمی
جڑانوالہ(پی پی آئی)جڑانوالہ میں تھانہ صدر کی حدود میں فائرنگ سے ایک پادری زخمی ہوگیا۔زخمی پادری کی شناخت وکی پاسٹر کے نام سے ہوئی ہے،پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود ستیانہ روڈ جھال خانو آنہ کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں پادری زخمی ہوا، زخمی فرد کو طبی امداد فراہم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

صنعت کاروں کی آلائش ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش
(October 22, 2013)
کراچی: کراچی کے صنعت کا روں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد اسپرے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری کی لاءاینڈآرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے شہر بھر میں عید قرباں پر کئے جانے والے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگائے جانے کے باوجودچونے کا اسپرے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں نے اگر شہر بھر میں بہترین کارکردگی ضرور دکھائی ہے لیکن سڑکوں،فٹ پاتھوں اور چوراہوں پر کھالیں اور آلائشیں خریدنے والوں نے بہت سی آلائشوں کو وہیں چھوڑ دیا جنھیںاٹھانے کے بعد وہاں چونے کا چھڑکاﺅنہیں کیا گیا ہے اور اس بناءپر شہر میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں امن وامان کی صورت حال بہتر رکھنے کے لیے رینجر اور پولیس کی بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ،انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور شہری وبلدیاتی انتظامیہ شہر بھر میں بدبو دور کرنے اور جراثیم کش اسپرے کرائے تاکہ شہری بیماریوں کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جام شورو کا داخلہ ٹیسٹ 27اکتوبر کو ہو گا
(October 22, 2013)
جام شورو: مہران یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو شہید ذوالفقار علی بھٹو خیرپور میرس کیمپس میں داخلے کے لئے جن امیدواروں نے فارم جمع کرائے تھے ان امیدواروں کوپری انٹری ٹیسٹ کی ایڈمٹ سلپ ان کے دیئے گئے ایڈریس پر بھیج دی گئی ہیں جن امیدواروں کو کسی وجہ سے ایڈمٹ سلپ نہ مل سکی ہو تو وہ بروز جمعہ 25اکتوبر2013 تک ڈائریکٹر ایڈمیشن کے دفتر سے دفتری اوقات کار میں ایڈمٹ سلپ حاصل کریں۔ ایڈمٹ سلپ کے بغیر کسی بھی طالب علم کو ٹیسٹ میں شریک نہیں کیاجائے گا۔پری انٹری ٹیسٹ 27اکتوبر2013 بروز اتوار کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں ہو گا۔

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریزکےلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان
(October 22, 2013)
نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے میچوںکے لئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ باﺅلر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر آئندہ چار ایک روزہ میچوں کے لیے ابتدائی تین میچز کے اسکواڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں درگت بننے والے فاسٹ بولر ایشانت شرما بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے بھارت کو تیسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 23 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

دبئی میںشاہینوںکا بھرپور پریکٹس سیشن، کپتان اور کوچ فتح کیلئے پرعزم
(October 22, 2013)
دبئی: ٹیسٹ کرکٹ نمبر ون ٹیم کو شکست دینے کے بعد قومی شاہینوں نے دوسرے میچ میں بھی تیاریوں کے لیے کمر کس لی۔ دبئی میں بھرپور پریکٹس سیشن کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور کوچ نے فتح کے عزم کا اظہار کیا۔دبئی میں قومی کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے زیر نگرانی چار گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا جس میں بیٹنگ بولنگ اور خاص کر فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پرجوش اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار جنوبی افریقہ کو کلین سویپ شکست دیں گے۔ دوسری جانب ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھی سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔ کوچ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کم بیک کر سکتی ہے لیکن ان کی کوشش ہو گی کہ اچھا کھیل کر سیریز اپنے نام کریں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں دبئی کے میدان میں اتریں گی۔

چین :1118اونٹ سواروں نے ریس میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ بنادیا
(October 22, 2013)
شنگھائی: شمال مغربی چین میں1118اونٹ سواروں نے ریس میں ایک ساتھ شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ چین میں دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کا ریس مقابلہ ہوا جس میں ایک ہزار ایک سو اٹھارہ اونٹوں نے پانچ ہزار میٹر رقبے پر مشتمل ریس میں حصہ لیا۔ صحرائی جہازوں کی اس شاندار ریس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح بھی یہاں پہنچے۔ شنگھائی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کواٹرز کے ڈائریکٹر نے ریس کی انتظامیہ کو سند سے نوازا۔

یوایس انڈی کا ر ریس : نیوزی لینڈ کے سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
(October 22, 2013)
کیلیفورنیا: امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں یو ایس انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار پرفارمنسسز،آسٹریلیا کے ول پاور نے فائیو ہنڈرڈ ریس جیتی تو نیوزی لینڈ کے ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔کیلیفورنیا میں سیزن کی انڈی کار ریس میں ڈرائیورز کی شاندار اور جارحانہ ڈرائیونگ کے مظاہرے دیکھنے کو ملے،برق رفتاری کے ساتھ سفر طے کرتے ہوئے کئی ڈرائیورز کی گاڑیوں کو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا۔دو ڈرائیورز تو دیوار سے ٹکرانے کے بعد معمولی زخمی بھی ہوئے،ایونٹ میں شامل آسٹریلین ڈرائیور ول پاورکی عمدہ اور شاندار ڈرائیونگ کے باعث وہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے لیکن کار ریس چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پچیس پوائنٹس کی نمایاں برتری کے ساتھ کیوی ڈرائیور سکاٹ ڈکسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا،نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز کے تیسرے ٹائٹل کا اعزاز حاصل ہوا۔
