کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی د ن پیرکومنایا گیااس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں ڈاک کے نظام کے متعلق آگاہی دینا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کااہتمام کیاگیا جبکہ ملک بھر کے ڈاک خانوں میں عوام الناس کو ڈاک کے نظام اور یاد گاری ڈاک ٹکٹوں کی نمائش اور اس کے اجرا کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔پی پی آئی کے مطابق کراچی پوسٹل اسٹمپ سوسائٹی نے ڈاک کے قدیم و جدید ٹکٹس کی نمائش کا اہتمام کیا اور ممبران میں نایاب ڈاک ٹکٹ بطور تحفہ تقسیم کئے۔
ضلع میں فٹ بال اسٹیڈیم کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر کورنگی
خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا ٹی بنگلہ دیشی بورڑ کے خلاف احتجاج
میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر میرا خواب ہے: ڈیوڈ بیکھم
میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل
ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست
وومنز قومی ہاکی چمپیئن شپ کا آغاز
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کیساتھ انتخابی اتحاد کرے گی: بشیر میمن
مٹیاری)پی پی آ ئی) مسلم لیگ سندھ استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ بشیر میمن نے کہا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ انتخابی اتحاد کریں گے۔مسلم لیگ سندھ استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ بشیر میمن نے محمد زبیر، نہال ہاشمی، شاہ محمد شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر سارے ضلع سے عہدیداران کو بلایا تھا، سندھ کے 5 ڈویژن کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے، مریم نواز نے بھی کارکنوں سے ٹیلیفونک بات چیت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ جس جوش وخروش سے کارکن آئے ہیں وہ قبل تحسین ہے، سندھ کے ہر شہر اور قصبے سے لوگ میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں، میں نے اتنا جوش و جذبہ پہلے نہیں دیکھا، سندھ سے کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لئے جائیں گے، 21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا کون سی جماعت سب سے زیادہ مقبول ہے، انشاء اللہ ہم سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے۔بشیر میمن نے کہا مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ انتخابی اتحاد کرے گی، نہال ہاشمی نے کہا کہ بشیر صاحب کا ماضی شاندار ہے وہ ایماندار شخص ہیں، سندھ میں پہلے بھی حکومت بنائی اور اب بھی بنائیں گے، نواز شریف ملک و قوم کے لئے سوچتے ہیں۔
8اکتوبر2005 کے ہولناک زلزلہ کو 18سال مکمل
مظفرآباد)پی پی آ ئی) مظفرآبادمیں 8اکتوبر2005 کے ہولناک زلزلہ کو 18سال مکمل ہو گئے۔سٹیٹ ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن ایجنسی(سیرا)نے تعمیرنو منصوبوں کی تفصیلات جاری کردیں،8اکتوبر 2005کے قیامت خیز زلزلہ سے مظفرآباد،باغ راولاکوٹ، نیلم اور جہلم ویلی میں تباہی آئی، 7.6ریکٹرسکیل کی شدت کے زلزلہ سے46ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے،8اکتوبر کے زلزلہ میں 33ہزارزخمی،3لاکھ نجی املاک تباہ ہوئیں۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں شروع ہونے والا تعمیرنو کا عمل18سال کے بعد بھی مکمل نہ ہوسکا،متاثرہ علاقوں کے 811منصوبوں پر تعمیر کیلئے پہلی انیٹ تک نہیں رکھی گئی،تعمیرنو کے متاثرہ علاقوں میں 919منصوبے ادھورے ہیں،سب سے زیادہ تعلیمی اداروں کے597منصوبوں پر کام کا آغاز ہی نہیں ہو سکا،515تعلیمی اداروں پرجاری منصوبے مکمل کرنے کیلئے فنڈز دستیاب نہیں۔آزادکشمیر کے2لاکھ سے زائد بچوں کیلئے تعلیمی اداروں کوچھت میسر نہیں، صحت کے 20منصوبوں کی تعمیر شروع نہ ہوسکی،21جاری منصوبے زیرالتواہیں، تعمیرنو کا عمل مکمل کرنے کیلئے 51ارب روپے کے فنڈز درکار ہیں،حکومت پاکستان کی جانب سے اپریل 2021 کے بعد فنڈز مہیا نہیں کئے گئے۔سیکرٹری سیرا جاویدالحسن کاکہنا ہے کہ زلزلہ میں نقصانات کا مجموعی تخمینہ125ارب روپے لگایا گیا،قیامت خیز زلزلہ سے آزادکشمیر کی 56فیصد آبادی متاثر ہوئی‘تعمیرنوکے ادارے سیرا کا زلزلہ متاثرہ علاقوں میں 77 فیصد کام مکمل ہونے کا دعویٰ لیکن عوام مایوس ہیں، تعمیرنو پروگرام کے تحت متاثرہ علاقوں میں 7608منصوبے ڈیزائن،5878مکمل کرلئے گئے۔
آئی پی پی کے جلسوں کا شیڈول تبدیل، پہلا پاور شو 28 اکتوبر کو ہوگا
لاہور)پی پی آ ئی)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے جلسوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی، پہلا پاور شو 13 کے بجائے 28 اکتوبر کو خانیوال میں ہوگا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے جلسوں کی ترتیب میں قیادت کی مصروفیات اور نئی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے جزوی رد و بدل کیا گیا ہے۔نئی ترتیب کے مطابق آئی پی پی اپنا پہلا پاور شو 28 اکتوبر کو خانیوال میں کرے گی، جھنگ پاور شو کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ آئی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کسی بھی صورت تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے، تاہم یہ عوامی رابطے اور جلسے سینئر قیادت کی سربراہی میں ہی کئے جائیں گے۔خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنا پہلا سیاسی پاور شو 13 اکتوبر کو جھنگ میں کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔
تلاش کریں
خبریں

ضلع میں فٹ بال اسٹیڈیم کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر کورنگی
(March 26, 2014)
کراچی: شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کے کھلاڑیوں کا ایک وفد سابق فٹ بالر اظہر احمد کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں بتایا کہ شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس اسٹیڈیم میں کوئی فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا ،اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کو در پیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا،شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کے مسائل سننے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین نے شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں گول پوسٹ کی تنصیب اور دیگر مسائل کو حل کرکے شاہ فیصل اسٹیڈیم کو ضلع کورنگی کا ماڈل فٹ بال اسٹیڈیم بنایا جائے گا۔ ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی وسیم الدین کو ان کی اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر انہیں شاہ فیصل ٹاﺅن کے فٹ بال کھلاڑیوں کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کیا گیا ۔

خواتین ہاکی کھلاڑیوں کا ٹی بنگلہ دیشی بورڑ کے خلاف احتجاج
(March 26, 2014)
کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسٹیڈیم میں غیرملکی جھنڈے لہرانے پر پابندی لگا نے پر بنگالی حکومت کے خلاف کراچی میں ہاکی کی خواتین کھلاڑیوں نے احتجاج کیا ۔بنگلہ دیشی حکومت کی پاکستان دشمنی کے خلاف خواتین کھلاڑیوں نے کراچی کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بھر پور احتجاج کیا، انھوں نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی جھنڈے لہرانے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف خاموش نہ رہے بلکہ فوری طور پر بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے خلا ف سخت کارروائی کرے۔

میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر میرا خواب ہے: ڈیوڈ بیکھم
(March 25, 2014)
میامی: انگلینڈ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں بڑے فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر ان کا خواب ہے ۔ ڈیوڈ بیکھم پر امید ہیں کہ میامی میں ایک بڑے اسٹیڈیئم کی تعمیرکا ان کاخواب ضرور پورا ہوگا، بیکھم کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والے اختلافات جلد دور کرلئے جائیں گے۔امریکی ریاست فلوریڈا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیکھم نے کہا کہ بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لئے وقت درکار ہوتا ہے، امریکی سوکر لیگ کو مزید آگے بڑھانے میں یہ اسٹیڈیم ایک تاریخی کردار اداکرے گا۔ مانچسٹریونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے بیکھم کے مطابق اسٹیڈیم کی تعمیر میں دو سو ملین امریکی ڈالرز سے زائد اخراجات آئیں گے جبکہ پچیس ہزار سے زائد تماشائی یہاں کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

میامی ماسٹر ٹینس :رافیل نڈال اور واوارینکا چوتھے راﺅنڈ میں داخل
(March 25, 2014)
میامی: اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹانسلاس و اورنکا نے میامی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے مینزسنگلزکے تیسرے راﺅنڈ میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نڈال اسٹومن کوایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں6-1 اور6-0 سے زیرکیا۔ آسٹریلین اوپن چیمپئین اسٹانسلاس واورنکا کوچوتھے راﺅنڈ تک رسائی کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ واورنکا نے تیسرے راﺅنڈ میں فرانس کے ایڈورڈ راجر کو7-3 اور 6-4 سے مات دی۔ ٹینتھ سیڈ امریکہ کے جان اسنراسپین کے نکولس الماگرو کو شکست دے کر چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اسنرنیالماگرو کے خلاف 7-5 اور6-3 سے فتح سمیٹی۔

ڈس ایبلڈ ون ڈے سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کو شکست
(March 25, 2014)
دبئی: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ ڈس ایبلڈ کوپہلے ون ڈے میں33 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے 40اوورز پر مشتمل ون ڈے میں پاکستان ڈس ایبلڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں نووکٹوں پر 233رنز بنائے۔ کپتان حسنین عالم نے 95، دانش احمد نے50 قیمتی رنزبنائے۔ جمی ولیمز اور کلم فلائن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلش ٹیم ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں پر200 رنزبنا سکی۔ کلم فلائن 69 اور جمی 28 رنز بناکرنمایاں رہے۔ عامراحمد، عبداللہ آفریدی، اور راﺅجاوید نے دو دو کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔ پاکستان کے حسنین عالم مین آف دی میچ قرارپائے۔

وومنز قومی ہاکی چمپیئن شپ کا آغاز
(March 25, 2014)
کراچی: 28ویں وومنز نیشنل ہاکی چمپیئن شپ آج کرا چی میں شروع ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن خواتین ونگ کی چیئر پر سن خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باوجو د ایونٹ کا انعقا د کیا جا رہا ہے اور اسے کامیاب بنا دیا جائے گا۔ہاکی کلب آف پاکستان کرا چی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ نیشنل چمپیئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شر کت کر رہی ہیں ۔ سیکرٹری پی ایچ ایف تنزیلا عامر چیمہ نے اس موقع پر کہا کہ قومی سینئر اور جو نیئر ٹیموں کے لیے غیر ملکی دورے فیوچر پروگرام میں شامل کر دئیے گئے ہیںلیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کی عدم دستیابی کا ہے ، انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں 25لاکھ خرچے کا تخمینہ لگا یا گیا ہے مگر یہ اخراجات کیسے پورے ہوں گے اس سوال کا جواب پی ایچ ایف وومنز ونگ ہی دے سکتی ہے ،چمپیئن شپ کا فائنل 4اپریل کو کھیلا جائے گا ۔