اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان ریکوڈک میں اپنے حصص سعودی عرب کو فروخت کرنے کے لئے شرائط کا مسودہ تیار کررہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ڈویژن سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے ساتھ مل کر ریکوڈک سونے اور تانبے کی کانوں میں وفاقی حکومت کے 25 فیصد حصص کی قیمت کا تھرڈ پارٹی جائزہ لینے کے لیے فنانشل ایڈوائزر (مالیاتی مشیر) کی خدمات حاصل کرنے کے لیے شرائط و ضوابط کا مسودہ تیار کر رہا ہے، تاکہ سرکاری حصص کو سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کو فروخت کیا جا سکے۔ پی پی آئی کے مطابق جولائی 2023 میں پاکستان کی چار سرکاری پیٹرولیم کمپنیوں او جی ڈی سی ایل، پی ایس او، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل نے گوادر بندرگاہ پر پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تعمیر کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
ویرات کوہلی کرکٹ کے تمام ریکارڈز توڑدیں گے: کپیل دیو
میرپور خاص: مٹھراﺅ کینال کے واٹر کوسسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجاج
میرپور خاص آرٹس کونسل میں قومی یکجہتی مشاعرہ
کیپ ٹاﺅن سائیکل ریس کا پہلا مر حلہ جاری
قتل کی واردارت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج
ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
لاہور(پی پی آئی)تھانہ شادمان نذر آتش کرنے،پولیس گاڑیاں جلانے،پٹرول بم پھینکنے کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے سماعت کی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لئے۔
پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب روپے زائدکا خدشہ
اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے فسکل مانیٹر رپورٹ 2023 جاری کی ہے جس میں خسارہ جی ڈی پی کے 6.5 فیصد کے بجائے 7.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹ کیمطابق اس سال پاکستان کا مالی خسارہ ہدف سے 1137 ارب زیادہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2024-23 میں خسارہ 8 ہزار42 ارب روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ حکومت نے مالی خسارے کا ہدف 6 ہزار 905 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے، پی پی آئی کے مطابققرضوں کی شرح 60 فیصد کے قانونی ہدف کے بجائے 72.2 فیصد رہے گی، اس سال پرائمری سرپلس 0.4 فیصد ہدف کے مطابق 421 ارب رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مجموعی محاصل 12.5 فیصد اور مجموعی اخراجات جی ڈی پی کا 20.1 فیصد رہیں گے۔
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (پی پی آئی)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوگیا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔ 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ کی طویل بندش کے بعد گزشتہ روز سے سونے کے ریٹ جاری ہونا شروع ہوئے ہیں،حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد سونے کے سٹے باز فرار اور بلین مارکیٹ بند پڑی تھی۔
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

ویرات کوہلی کرکٹ کے تمام ریکارڈز توڑدیں گے: کپیل دیو
(March 25, 2014)
کولالمپور: انڈین کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہاہے کہ نوجوان انڈین بیٹسمین ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ کے تمام ریکارڑ توڑ دیں گے ، اگر وہ انجری مسائل سے دوچار نہیں ہوئے تو ٹنڈولکر کے پورے کیرئر سے بہترین کارکردگی دکھائیںگے ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں لورئیس ورلڈ اسپورٹس ایوارڑ کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سابق ورلڈ چمپئین کپتان نے کہا کہ کسی شک و شبہ کے بغیر کہا جا سکتا ہے کہ کوہلی اتنے ریکارڑ ز قائم کر یںگے جتنے آج تک کسی اور نے قائم نہیں کئے ہوںگے ، ان کا کہناتھا کہ میں ان کا موازنہ کسی سے نہیں کرتا، کوئی دوسرا ڈان بریڈمین نہیں ہوسکتا اور نہ ہی کوئی سچن ٹنڈولکر ہو سکتاہے لیکن کوہلی کے پاس قدرتی صلاحیت ہے جو 24سالہ نوجوان کے لیے بہت بڑی بات ہے ، اور ہو سکتاہے ٹنڈولکر سے بہتر ہوکیونکہ نئی نسل کو پچھلی سے بہتر کرنا ہوتا ہے۔ کپیل دیو نے مزید کہا کہ کوہلی نے ابھی تک اپنی صلاحیتیں دکھا دیں ہیں جو دوسروں سے مختلف ہیںاگر وہ اسی فٹنس کے ساتھ 32یا34سال کی عمر تک کھیلتے رہے تو وہ اس مقام پر پہنچ جائیں گے جہاں ویون رچرڈز اور سچن ٹنڈولکر بھی نہیں پہنچ سکے تھے۔

میرپور خاص: مٹھراﺅ کینال کے واٹر کوسسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجاج
(March 25, 2014)
میرپورخاص: مٹھراﺅ کےنال سے نکالے جانے والے واٹر کورسز کے خلا ف آباد گاروں کا احتجا ج اورشدےد نعرے بازی کی گئی۔میر پو ر خاص میں آباد گار فورم ڈاکٹر قمر ،بابو انور ،شکےل باجوہ اور دےگر درجنوں آباد گاروں نے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہوئے صحافیوں کوبتایا کہ مٹھراﺅ کےنال سے نکلنے والی شاخےںراموار شاخ،بشٹان شاخ ،وڈےلو مائنز ،سانوری مائنز پرنارا کےنال افسران نے ناجائز واٹر کورس نکا لے ہوئے ہیں جو غیر قانونی ہیں ،انھوں نے بتایا کہ آر ڈی 155 پر ناجائز 6انچ پائپ لائن سے کنکشن دئےے جارہے ہیں، جس کے لیے ہم نے عدالت سے رجو ع کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ ناجائز فش فارم مالکان جھوٹے کاغذات دکھاکر پانی حاصل کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں اےکٹر فصلیں تباہ ہورہی ہےں اور انتظامےہ سندھ میں زراعت کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے ،انھو ں نے حکومت کو تنبےہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اےسی ہی صورتحال رہی تو آبادگار اپنے احتجا ج کا دائرہ کار مزےد وسےع کردےں گے، جس کی تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

میرپور خاص آرٹس کونسل میں قومی یکجہتی مشاعرہ
(March 25, 2014)
میرپورخاص: آرٹس کونسل میرپورخاص کی جانب سے معروف سماجی رہنماءماہر اجمیری کی زیر صدارت قومی یکجہتی محفل مشاعرہ بھٹائی کلچرل ہال میں منعقد کیا گیا۔مشاعرے میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ ،مہمان اعزازی سیکریٹری آرٹس کونسل آف میرپورخاص رئیس احمد خان ،چیئر مین ادبی کمیٹی نوید شروش اور دیگر موجود تھے ،تقریب کوخطاب کرتے ہوئے مہمان گرامی اور دیگر شاعر حضرات نے اپنے اپنے اردو اور سندھی اشعار حاضرین محفل کو سنائے ،جنھیں حاضرین نے خوب سراہا اور بڑھ چڑھ کر داد دی ۔

کیپ ٹاﺅن سائیکل ریس کا پہلا مر حلہ جاری
(March 25, 2014)
کپ ٹاﺅن: کیپ ٹاﺅن میں جا ری سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ جاری ہے جہاںسائیکلسٹوں کا امتحان جاری ہے۔کیپ ٹاون ریس میں ناہموار راستے پر کئی سائیکلسٹ گرے تو بہت سوں کی سائیکل ہی پنکچر ہوگئی۔جنوبی افریقا کے صوبے مغربی کیپ میں روایتی سائیکل ریس جاری ہے، ناہموار اور کانٹوں سے بھرے راستوں پر سائیکلسٹوںکے لیے ریس امتحان بن گئی۔ریس کے کچھ شرکاءحادثے کا شکار ہوئے تو کچھ کی سائیکل پنکچر ہوگئی، جرمن جوڑی ریس میں پہلے نمبر پرہے۔آٹھ روز تک جاری رہنے والی ریس کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔

قتل کی واردارت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج
(March 25, 2014)
میرپورخاص: قتل کی واردات میں ملوث تین افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔میرپورخاص کے علاقے پہنور کالونی میں گزشتہ روز مسلح ملزمان نے ٹائر پنکچر لگانے والے نوید جٹ کو 10 روپے مزدوری نہ دینے کے عوض فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا ،جس کا مقدمہ مقتول کے بھائی نعیم کی مدعیت میں راحت بلو چ ،نوید بلوچ اور ایک نا معلوم شخص کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ،جبکہ پولیس اصل ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے تاہم ملزمان کے رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے ۔

ڈکیتی کے الزام میں پولیس آفیسروں کے بیٹے گرفتار
(March 25, 2014)
میرپورخاص: پولیس افسر ان کے بیٹوں کومبینہ ڈکیتی پر اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میرپورخاص کی ٹاﺅن پولیس نے کاروائی کر کے میرپورخاص میںڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پولیس افسران کے بیٹوںسلیم اورحسن کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، جبکہ ملزم سلیم کا والد محمد اسلم جو محکمہ پولیس کا سابق ایم ٹی او ہے اور ملزم حسن اے ایس آئی صداقت علی کا بیٹا ہے ۔ اس حوالے سے ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او آدم ابڑو کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان خواتین سے پرس ،زیور اور موبائل چھینے سمیت دوکانوں سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ،انھوں نے کہا کہ عدالت سے دونوں ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
