تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 24, 2026
- April 17, 2026
تازہ ترین
تلاش کریں
خبریں
اشتہار
کیلنڈر
قومی
ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے
بی آئی ایس پی کیلئے 838 ارب روپے قومی وسائل کا غیر مؤثر استعمال ہے: پاسبان
کراچی، 16-جون-2026 (پی پی آئی): بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
اضلاع
وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر خیرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد
خیرپور، 03 جون (پی پی آئی) وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز
صدر ہائی کورٹ بارمحراب گچکی ودیگرکے خلاف مقدمات پر عدالتوں کا بائیکاٹ
پاکستان کی23کروڑآبادی میں سے 10 فیصددماغی امراض میں مبتلا
شہری
برٹش کونسل پاکستان میں ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منائے گی
کراچی، 21 جنوری 2026 (پی پی آئی): برٹش کونسل، ویمن
- April 12, 2026
حیدرآباد، 6-جون-2026 (پی پی آئی): پاکستان نے معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک نمایاں حریف کے طور پر ابھرتے ہوئے آج شینزین، چین میں منعقدہ ہواوے آئی سی
- April 15, 2026
اسلام آباد، 16-جون-2026 (پی پی آئی): پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایوف اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے آج ایک ملاقات میں ازبکستان-افغانستان-پاکستان
- April 13, 2026
- April 18, 2026
- April 17, 2026
- April 21, 2026
- April 11, 2026
حیدرآباد، 16 جون 2026 (پی پی آئی): حیدرآباد پبلک اسکول میں منعقدہ ہونے والے تیسرے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم میمن بیچ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اتھلیٹکس اور دوستی کا ایک دلچسپ
خبریں

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری
لاہور: جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونیئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونیئرورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

پی سی بی نے لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر کو سیل کرادیا
لاہور: لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کو سیاست سے پاک کرنے کے لئے پی سی نے ریکارڈ قبضے میں لے کر دفاتر کو سیل کردیا ۔ پی سی بی نے گزشتہ روزایل سی سی اے کی عبور کمیٹی کو تحلیل کیا تھا ،جس کے بعد بھی ایل سی سی اے گراﺅنڈ میں واقع ایسوسی ایشن کے دفاتر میں سیاسی سرگرمیاں جاری تھیں ۔جس کے پیش نظر پی سی بی نے پولیس کے ذریعے دفاتر کو خالی کرواکر تمام ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور دفاتر کو غیر معینہ مدت کے لئے سیل کردیا ۔اطلاعات کے مطابق پولیس کاروائی کے وقت سابق امپائر میاں اسلم ،الیاس مغل ،مبشر نذر اور شاہد حامد بٹ ایل سی سی اے گراﺅنڈ کے دفاتر میں موجود تھے جنہیں پولیس نے وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ ایل سی سی اے کے انتظامی امور انتخابات تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان کے پاس رہیں گے ۔
- April 12, 2026
- April 20, 2026




