کراچی میں کارکنوں کے قتل پر ایم کیو ایم حیدر آباد کا اظہار مذمت

حیدر آباد میں پانی کے بحران کے خلاف انسان دوست تحریک کا احتجاج

جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق لیبر کونسلر شمیم انصاری انتقال کر گئے

اداروں سے وصولی کے لئے حیدرآباد کی عوام پر یزیدی ظلم ڈھایا جا رہا ہے:اراکین اسمبلی ایم کیو ایم

جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم میں ختم بخاری کی پر وقار تقریب،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کا خطاب

کرپٹ نظام کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے:صاحبزادہ ابوالخیر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

کراچی میں کارکنوں کے قتل پر ایم کیو ایم حیدر آباد کا اظہار مذمت

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاﺅن سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن محمد نسیم کے قتل سمیت کراچی میں حالیہ دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کراچی میں ایم کیو ایم کے معصوم کارکنان اور ہمدردوںکا قتل عام کراچی کی حق پرست عوام کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جو کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے ماضی میں بھی ریاستی جبر وتشدد کا سامنا کیا مگر حق پرستانہ جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ۔انھوں نے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر انسانیت کے دامن پر ایک بد نما داغ کی مانند ہےں اور ایسے ظالم انسان کہلانے کے ہرگز حقدارنہےں ہے اور یہ صرف ایک خاندان کے ہی نہےں بلکہ پوری قوم اور معاشرے کے مجرم ہےںاور انکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنےوالے ادارے ایسے درندہ صفت قاتلوں کی گرفتاری کو فوری یقینی بناتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے اور شہر بھر میں جاری جرائم کی وارداتوں کی روک تھام کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ انہھوں نے کارکن محمد نسیم کی شہادت انکے اہلخانہ سے اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں

حیدر آباد میں پانی کے بحران کے خلاف انسان دوست تحریک کا احتجاج

حیدرآباد: انسان دوست تحریک کے چیئرمین محمدعارف قائم خانی ملک رمضان ،عبدالرحیم چندریگر،زبیرآرائیں،مقصود سنار ،نور الدین آرائیں ،آصف قائم خانی ،جنید جبارنے اپنے مشترکہ بیان میں پانی کے بحران پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ایچ ڈی اے اورواسانے حیدرآباد کو کربلا بنا دیا ہے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر افسوس کے وزراء،مشیران اور افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ نماز جمعہ کے لیے مساجد میں وضو کے لیے بھی پانی نہیں،انھوں نے کہا کہ کرپٹ افسران نے واسا اورایچ ڈی اے کو ڈیمک کی طرح چاٹ لیاہے جس کی وجہ سے آج ادارہ عوام کو بنیادی سہولت فراہم کرنے سے بھی قاصر ہے، انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فلٹر پلانٹ عوام کا منہ چڑا رہے ہیں شدید گرمی کے باوجود شہر میں جگہ جگہ لگائے جانے والے فلٹر مشین زبو حالی کا شکار ہیں ان کی مینٹشن پر کوئی توجہ نہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پہلے ہی پریشان تھے ،واسا نے بھی عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔

مزید پڑھیں

جماعت اسلامی کے رہنما اور سابق لیبر کونسلر شمیم انصاری انتقال کر گئے

حیدرآباد: جماعت اسلامی کے کارکن اور یونین کونسل 12 سٹی کے سابق لیبرکونسلر شمیم انصاری انتقال کرگئے ہےں۔معروف سماجی رہنما شمیم انصاری کی نمازجنازہ نہروالی مسجدرشی گھاٹ مےںجماعت اسلامی کے رہنمامشتاق احمدخان نے پڑھائی جس مےں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت ،زونل امیرڈاکٹراخلاق لودھی سمیت جماعت اسلامی اورمتحدہ کے کارکنان ،انصاری برادری اور اہل محلہ نے بڑی تعدادمےں شرکت کی ۔مشتاق احمدخان نے نمازجنازہ کے موقع پر فکرِآخرت کے موضوع پر خطاب کیا۔ جب کہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شےخ شوکت علی نے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں

اداروں سے وصولی کے لئے حیدرآباد کی عوام پر یزیدی ظلم ڈھایا جا رہا ہے:اراکین اسمبلی ایم کیو ایم

حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ اداروں سے وصولی کے لئے حیدرآباد کی عوام پر یزیدی ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور حیدرآباد کی عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کردیاگیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حیسکواور محکمہ واسا کی سردجنگ کی بدولت عوامی مشکلات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوامی مشکلات میں جہاں اضافہ کیا ہے وہاں اب عوام سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے بھی محروم کردیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ محکمہ واساکی کارکردگی نے شہر کو مسائل سے دوچار کردیا ہے اور حیسکو محکمہ واسا سے بل کی ادائیگی کےلئے باربار انکی بجلی منقطع کردیتا ہے جو حیدرآباد کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ واسا بجلی کے بل کی ادائیگی صوبائی فنڈ نہ ملنے کی وجہ قرار دیتا ہے اور صوبائی حکومت وفاق کی جانب سے فنڈ نہ ملنے کو اس کاذمہ دار قرار دیتی ہے اس صورتحال کا حل جلد سے جلد نکالا جائے تاکہ حیدرآباد کی عوام پانی جیسی نعمت سے محروم نہ رہ سکے ۔انھوں نے کہاکہ وفاق کی جانب سے صوبائی فنڈکی عدم ادائیگی کی سزا حیدرآباد کی عوام کے دی جا رہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ۔انھوں نے کہاکہ محکمہ واسا کے کنکشن منقطع کئیے جانے سے حیدرآباد میدانِ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے۔انھوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ محکمہ واسا اور حیسکو کی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے فوری ایکشن لیں تاکہ حیدرآباد کے عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہ رہیں۔

مزید پڑھیں

جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم میں ختم بخاری کی پر وقار تقریب،مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کا خطاب

حیدرآباد: حیدر آبادکی معروف دینی درس گاہ جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم لطیف آباد یونٹ نمبر9میں ختم بخاری شریف کی عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دینی اداروں کی ترقی کے لئے کئی افراد پس پردہ رہ کر کام میں لگے رہتے ہیں اور کام کو آگے بڑھاتے رہتے ہیں ایسے افراد مبارکباد کے مستحق ہیں اور اس ادارے سے اللہ والے پیدا ہوں جو دنیا والوں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں ،میں نے عرصہ دراز سے ختم بخاریشریف کی تقریبات میں اس وجہ سے جانا ترق کر دیا تھا کہ کہیںیہ بدعت میں داخل نہ ہو جائے لیکن اس تقریب میں اس لئے آیا ہوں کیو ںکہ یہ اس مدرسے میںختم بخاری شریف کی پہلی تقریب ہے۔ انھوں نے طالب علموں کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے کہا کہ آخری حدیث کا درس باہر سے بلوا کرکسی اور سے دلوانا ٹھیک نہیں آخری درس دینے کا اصل حق دار وہی استا د ہے جس نے تمام حدیث پڑھائی ۔ انھوں نے کہا کہ امام بخاری کی اس آخری حدیث کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے اعما ل میں اخلاص پیدا کریں عمل چھوٹا ہو لیکن اس میں اخلاص ہو گا تو وہ اللہ کے ہاں وزن دار اور مقبول ہو گا ریاکاری سے کیا گیابڑے سے بڑا عمل بے وزن اور غیر مقبول ہو گا ۔مفتی تقی عثمانی نے دورہ بخاری شریف مکمل کرنے والے طالب علموںکو ہدایات دیتے ہو ئے کہا کہ ان کے عالم بننے کے بعد لو گوں کی ان پر نظر ہو گی عالم کے اعمال و اقوال کو لوگ دیکھیں گے زبان سے نکالی گئی بات ان کا تعارف ہوتا ہے وہ زبان کو قابو میں رکھیںیہ زبان اپنی نمودو نمائش اوردوسروں کی دل آزاری کے لئے ،غیبت کے لئے اور بہتان کے لئے استمعال نہ ہو یہ زبان تمہیں ہلاکت میں نہ ڈال دے آپ لو گ اعمال و اقوال کا خیال رکھیں آخرمیںبخاری شریف کادورہ مکمل کرنے والے 16طالب علموں کی دستار بندی کی گئی اورمفتی تقی عثمانی نے دعاءکروائی۔ تقریب میں جامعہ دارالعلوم مظاہرالعلوم کے مفتی محمد وجیہ ، جامع دارالعلوم کراچی سے تشریف لانے والے استاد الحدیث مولانا افتخار احمد اعظمی ،مفتی محمد یونس ،وفاق المدارس العربیہ سندھ کے ناظم مولاناڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں ،مولانا مفتی محمد اصغر سمیت شہر بھر کے مدارس کے علمائ، اساتذہ کرام سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید پڑھیں

کرپٹ نظام کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے:صاحبزادہ ابوالخیر

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی )کے صدراور ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور عمران خان کے الگ الگ جدوجہد کرنے سے ان مفاد پرست اور ظالم حکمرانوںسے نجات نہیں ملے گی اس کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالوں کے خلاف تمام جماعتوں کو متحدہو کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ،انھوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان کو چاہئے کہ وہ اے پی سی بلائیں اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کراس ملک کو بھنور سے نکالنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کریںہر پارٹی ڈیرھ اینٹ کی مسجد بنا ئے گئی تو ان ظالموں اورظالمانہ نظام کے متوالوں سے چھٹکاراممکن نہیں۔صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ ظالموں اور ظالمانہ نظام سے اسی وقت نجات مل سکے گی جب سب جماعتوں کو ان ظالم حکمرانوں کے خلاف نکلنا گااورنظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

مزید پڑھیں