$$$اسلام آباد،27 مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان طاقت کے توازن کو برابر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اس وقت کے وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو […]

کراچی،27 مئی (پی پی آئی) اسٹاپ ٹی بی پارٹنرشپ پاکستان کا ایک اہم اجلاس برج کنسلٹنٹس فاؤنڈیشن کراچی میں منعقد ہوا، جہاں پاکستان میں ٹی بی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے یو ایس ایڈ کی فنڈنگ کے مکمل خاتمے اور گلوبل فنڈ کی جزوی معطلی کے اثرات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور […]

کوئٹہ، 27 مئی (پی پی آئی)قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کے بعد شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر کھلی جگہوں کا رخ کیا۔ […]

اوکاڑہ، 27 مئی (پی پی آئی)گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر ایک 50 سالہ شخص نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں کے رہائشی اسلم پرویز نے گزشتہ روز اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو […]

راجن پور، 26 مئی (پی پی آئی) انڈس ہائی وے تھانہ صدر فاضل پور کے قریب تیز رفتار ٹرک اورمویشیوں سے  لدے مزدہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے لوڈر مزدے کو ٹکر مار دی۔ مزدہ میں  مویشی […]

نوشہروفیروز، 25 مئی (پی پی آئی) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کی مخالفت میں مورومیں دئیے گئے دھرنے میں ہونے والی دو ہلاکتوں کے خلاف نوشہرو فیروز سمیت مختلف شہروں میں مکمل شٹر بند ہڑتال کی گئی۔ جیئے سندھ قومی محاذ، سندھ یونائیڈ پارٹی اور رہبر کمیٹی کی اپیل پر کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔شہریوں نے شاہی بازار، […]

حیدرآباد، 24 مئی (پی پی آئی)سندھ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہفتہ کے روز صوبے بھر کے پریس کلبز کے سامنے اپنے مطالبات کی عدم تکمیل پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈی ایچ اوز دفاتر پر احتجاجی بینر لگا کر اور سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی خدمات انجام دیں۔آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی چیئرپرسن بشریٰ آرائیں نے مطالبہ کیا […]

اوکاڑہ،22 مئی (پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ایل پی جی فٹڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، جن کے نتیجے میں 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور 6 گاڑیاں بند کردی گئی ہیں۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے وآصف یاسین کے احکامات پر افسران نے مختلف […]