تازہ ترین خبریں
- April 24, 2026
- April 17, 2026
- April 07, 2026
- April 12, 2026
تازہ ترین
تلاش کریں
خبریں
اشتہار
کیلنڈر
قومی
بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بجٹ سے اضافی وسائل مہیا کیے ہیں:وزیراعظم پاکستان
اسلام آباد، 25-جولائی-2026 (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے
اضلاع
وفاقی محتسب اعلیٰ کی ہدایت پر خیرپور میں کھلی کچہری کا انعقاد
خیرپور، 03 جون (پی پی آئی) وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز
شہری
برٹش کونسل پاکستان میں ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منائے گی
کراچی، 21 جنوری 2026 (پی پی آئی): برٹش کونسل، ویمن
- April 12, 2026
حیدرآباد، 25 جون (پی پی آئی): سندھ یونیورسٹی اور سندھی ادبی بورڈ (SAB) نے سندھ کے ثقافتی ورثے، تاریخ اور تہذیب کو مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور اشاعتی سرگرمیوں کے ذریعے
- April 2, 2026
- April 16, 2026
- April 15, 2026
چولپون-آتا، 25 جولائی، 2026 (پی پی آئی): کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ،
- April 18, 2026
- April 11, 2026
لاہور، 23-جولائی-2026 (پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج صدر ٹرافی اور قائد اعظم ٹرافی کو نئے فارمیٹ کے ساتھ لانچ کرنے کے شیڈول کا اعلان
خبریں

وسیم اکرم اپنی آسٹریلوی منگیترکے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے
کراچی( پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی منگیتر شنیرہ تھامپسن کے ہمراہ عید منانے پاکستان پہنچ گئے، شنیرہ نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ شنیرہ تھامپسن کو دو ماہ قبل شادی کی پیش کش کی تھی۔شنیرہ اور ان کے والدین کی رضا مندی کے بعد وسیم اکرم نے اس کا میڈیا میں اعلان کر دیا۔وسیم اکرم اپنی منگیتر اور اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ برطانیہ سے عید منانے پاکستان پہنچے۔کراچی ائیرپورٹ پر خصوصی گفتگو میں شنیرہ تھامپسن نے کہا کہ وہ پاکستان آمد پر خوشی محسوس کر رہی ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وطن آمد پر لوگوں نے انہیں بہت پیار دیا ہے۔وسیم اکرم آئندہ سال شنیرہ تھامپسن سے شادی کریں گے،ان کی پہلی بیوی ہما دو ہزار نو میں انتقال کر گئی تھیں۔وسیم اکرم کراچی میں عید گزارنے کے بعد والدین سے ملنے لاہور بھی پہنچیں گے۔

انٹر کانٹی نینٹل کپ : افغانستان نے نمیبیا کو 10وکٹوں سے ہرا دیا
نمیبیا( پی پی آئی)آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ کے تین روزہ میچ میں افغانستان نے نمیبیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا،عزت اللہ کی ہیٹ ٹرک نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نمیبیا میں انٹر کانٹی نینٹل کپ کے دلچسپ میچ میں افغانستان اور میزبان ملک کی ٹیمیں میدان میں اتریں،تین روزہ میچ میں افغانستان کے 354 رنز کے جواب میں نمیبیا کے کھلاڑی 190 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔دوسری اننگز میں افغانی بولرز کی تباہ کن باﺅلنگ نے میزبان ٹیم کو 168 تک محدود کر دیا۔اس طوفانی بولنگ میں عزت اللہ دولت زئی کی شاندار ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی،5 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے بغیر کسی نقصان پورا کر لیا۔
- April 12, 2026
- April 20, 2026