مائیکل کاپونی اور گیڈیون کمبریل کی ان لسٹ ایپ کے اجراء مشہور و نامی گرامی شخصیت کی شرکت

میامی، 18 ستمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — شبانہ زندگی کی مشہور شخصیت مائیکل کاپونی اور سافٹویئر گرو گیڈیون کمبریل نے منگل کی شام نیو یارک کے ڈریم ڈاؤن ٹاؤن کی چھت پر کیٹی ہومز، روہان مارلے اور دوژور میگزین کے بانی جیسن بن کے ہمراہ اپنی انقلابی موبائل ایپ ان لسٹ کے اجراء کے لیے منصوبے کا اعلان کیا ۔

Courtesy of DuJour Magazine.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140918/146937

ان لسٹ صرف اراکین کے لیے موبائل ایپ ہے جو صارفین کو دنیا بھر میں موسیقی کے میلوں اور امیروں کی شبانہ زندگی کے مقامات کی خصوصی فہرست کے ذریعے بکنگ کروانا ممکن بناتی ہے۔ ایپ نیو یارک، میامی، لاس ویگاس، لاس اینجلس، لندن، پیرس، ماسکو، ابیزا، دبئی، میلان اور ساؤ پاؤلو سمیت شبانہ زندگی کے 22 مقامات کے 100  سے زیادہ مقامات کی تجاویز فراہم کررہی ہے۔

باہم منسلک شبانہ زندگی کے مشہور منتظم، جنہیں ساؤتھ بیچ کے اصلی بانیوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے، مائیکل کاپونی نے ان لسٹ کو جاری کرنے کے لیے کلب مالکان اور پروموٹرز کے اپنے عالمی نیٹ ورک کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس کا ملکیتی پلیٹ فارم مشہور کاروباری منتظم اور سافٹویئر انجینئر گیڈیون کمبریل نے تیار کیا تھا۔

کاپونی ان لسٹ کو کافی تاخیر سے آنے والا خیال سمجھتے ہیں۔ “یہ شبانہ زندگی کا مستقبل ہے۔ انتہائی جدید موبائل ڈیوائسز سے مل کر بننے والی عالمی مارکیٹ میں ہمارے جیسا کوئی پلیٹ فارم شبانہ زندگی، تفریح اور تقریبات کی صنعت کے لیے منطقی طور پر اگلا قدم ہے۔”

مہمانوں میں کیبل وژن کے سی ای او جم ڈولان، فرلا یو ایس اے کے سی ای او جم ملانی، گلٹ کے کیتھ جارج، ڈریم ہوٹلز کے بانی وکرم چتوال، آئی سی ایم پارٹنرز میں ٹیلنٹ کے شریک-سربراہ ایڈم شویٹزر، ایل وی ایم ایچ کی گینا اسمتھ، این بی سی رپورٹر برائن اسٹیل، دوژور میڈیا کی ایڈیٹر-ان-چیف نکول ویچیاریلی، نوتار ہاسپٹلٹی کی جین اور رچی نوتار، موڈیل اسپورٹس کی شان موڈیل، میری وینا کی تاتیانا برونیتی، زیگنا کی شانا بروک، روبرٹی کاویلی کے کرستیانو مانچینی، میکس وارا کی ویرونیکا پنکراتووا، لی فریک کی کیمیل ڈوگلس، اے اسمال ورلڈ کے بانی ایرک ویخت مستر، موئنین گروپ کی نتاشا وردی اور ماسیراتی کے ایرک شیفر شامل تھے۔

ان لسٹ ایپ آئی فون اور اینڈرائیڈ کے لیے دستیاب ہے اور شبانہ زندگی کے بین الاقوامی مراکز کے ایک اور مجموعے کو شامل کرکے توسیع کو جاری رکھے گی۔ کمبریل کی ہدایات کے تحت آن لائن بکنگ کے لیےایک ویب پلیٹ فارم بھی متعارف کروانے کے منصوبے ہیں، یہ جانسن اینڈ جانسن اور بارنیس اینڈ نوبل سمیت متعدد فورچیون 100 کمپنیوں کے لیے سافٹویئر انجینئر رہے ہیں، جہاں انہوں نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے زیر استعمال انجینئرنگ سسٹمز بنا چکے ہیں۔

www.inlist.com/app

www.inlist.com

رابطہ: ریبیکا چو/ہیری اینڈ شرفٹ مین، +1-310-855-1600

Latest from Blog